Tag: فضیلہ قاضی

  • قیصر سیٹ پر میرے پیچھے گھومتے تھے انہیں روکا اور کہا رشتہ بھیجیں، فضیلہ قاضی

    قیصر سیٹ پر میرے پیچھے گھومتے تھے انہیں روکا اور کہا رشتہ بھیجیں، فضیلہ قاضی

    شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر قیصر خان نظامانی سیٹ پر پیچھا کرتے تھے انہیں روکا اور کہا کہ شادی کے لیے رشتہ بھیجیں۔

    اداکارہ فضیلہ قاضی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ کس طرح ان کے شوہر اور اداکار قیصر نظامانی ڈراموں کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ان کے پیچھے پیچھے آتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ قیصر کو ایک دن کہا کہ یہ سب کچھ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے مجھ پر انگلیاں اٹھیں گی اور ممکنہ طور پر مجھے گھر سے شوبز کے لیے پابندی عائد ہوسکتی ہے۔

    اس کے بعد قیصر نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مجھے پسند کرتے ہیں۔

    فضیلہ قاضی کے مطابق قیصر کو کہا کہ اگر وہ سنجیدہ ہیں تو رشتہ بھیجیں، مجھے یقین تھا کہ اس سے وہ مایوس ہوجائیں گے کیونکہ عام طور پر لوگ ذمہ داری لینے سے ڈرتے ہیں خاص طور پر جب وہ اسٹرگل کررہے ہوں لیکن وہ رشتہ بھیجنے کے لیے رضامند ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ ابتدا میں قیصر کے اہلخانہ نے رشتہ بھیجنے سے انکار کردیا تھا لیکن نظامانی نے شادی کرنے پر بضد تھے اور انہوں نے کہا کہ وہ زبان دے چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ فضیلہ قاضی اور قیصر خان نظامانی کی شادی 1993 میں ہوئی اور ان کے دو بیٹے احمد اور زورین ہیں۔

  • قیصر خان معصوم بننے کا ڈرامہ کرتے ہیں: فضیلہ قاضی

    قیصر خان معصوم بننے کا ڈرامہ کرتے ہیں: فضیلہ قاضی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور فنکارہ فضیلہ قاضی نے اپنے شوہر قیصر خان کو بڑا اداکار اور ڈرامے باز قرار دیدیا۔

    فضیلہ قاضی ایک تجربہ کار پاکستانی ٹی وی اداکارہ اور سابقہ میزبان ہیں۔ وہ کئی سالوں سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ رہی ہیں، انہوں نے اب تک کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہا دکھائے۔

    حال ہی میں مداحوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ترک وفا میں ان کی اداکاری کی تعریف کی، اداکارہ نے شاندار پاکستانی اداکار قیصر خان نظامانی سے شادی کی ہے اور ان کے دو فرمانبردار بیٹے احمد اور زورین ہیں۔

    حال ہی میں اداکارہ فضیلہ قاضی ندا یاسر، یاسر نواز اور دانش نواز کے شو نادان میزبان میں نظر آئیں، شو میں انہوں نے اپنے شوہر کے بارے میں متعدد کہانیاں شیئر کیں۔

    دورانِ انٹرویو دانش نواز اور یاسر نواز نے فضیلہ قاضی سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر و سینئر اداکار قیصر خان نے آپ کو شو میں مدعو کرنے سے قبل بہت ڈرا دیا تھا، ہمیں یوں محسوس ہوا کہ شاید کوئی اسکول ٹیچر آ رہی ہیں۔

    شو کے میزبانوں کی بات پر سینئر اداکارہ نے کہا کہ نہیں قیصر نے ڈرایا نہیں ہے بلکہ وہ اس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں جیسے وہ بہت معصوم ہیں، جب کبھی ہم کسی شو پر جاتے ہیں تو وہ معصوم و مظلوم بن جاتے ہیں اور میں نارمل رہتی ہوں تو لوگ مجھے پتہ نہیں کیا سمجھتے ہیں اور بُرا بھلا کہتے ہیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ مجھے خواتین کے باقاعدہ پیغامات موصول ہوتے ہیں کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھوں وہ بہت معصوم ہیں، جس پر میرا دل چاہتا ہے کہ میں انہیں جواب دوں اور بتاؤں کہ ہم ماشاء اللّٰہ سے 30 برس سے ساتھ ہیں، اگر اس طرح کا برتاؤ ہے تو اس کی بھی کوئی وجہ ہو گی۔

    فضیلہ قاضی نے یہ بھی کہا کہ یہ میری ہمت ہے کہ میں نے ان کے ساتھ 30 برس گزار لیے، جس پر یاسر نواز نے کہا کہ یہ تو ہم قیصر بھائی سے پوچھیں گے کہ کیا حقیقت ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ اب وہ معصوم بن جائیں گے، وہ بہت بڑے اداکار ہیں۔

  • فضیلہ قاضی کو اب تک صدارتی ایوارڈ کیوں نہیں ملا؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

    فضیلہ قاضی کو اب تک صدارتی ایوارڈ کیوں نہیں ملا؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے حکومت کی جانب سے اب تک صدارتی ایواڈ نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔

    اداکارہ نے حال ہی میں اپنے شوہر کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں جوڑے نے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔

    شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ فضیلہ قاضی نے ریاستی ایوارڈز کے طریقہ کار پر شکوہ کیا، ساتھ ہی قیصر نظامانی نے ریاست اور حکومت کا ایوارڈ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

    قیصر نظامانی نے کہا کہ مجھے  اس وقت صدارتی ایوارڈ دیا گیا تھا جب ہر کسی کو ایوارڈ نہیں ملتا تھا اور صرف کام کی بدولت ہی فنکاروں کو ایوارڈز ملتے تھے۔

    اسی بات پر فضیلہ قاضی نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ صدارتی ایوارڈ حاصل کرنا یا ملنا بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اور ایسے ایوارڈز پر فخر بھی کیا جاتا ہے۔

    اداکارہ فضیلہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شکر ہے کہ ان کے شوہر کو ایسے وقت میں ایوارڈ ملا جب ایسے ویسے لوگوں کو ایوارڈ نہیں مل رہا تھا۔

    اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ صدارتی ایوارڈ کے لیے میری فائل بھی پچھلے پانچ سال سے وہیں پڑی ہوئی ہے، ٹی وی چینلز سمیت مختلف افراد صدارتی ایوارڈز سمیت دیگر ریاستی ایوارڈز کے لیے سفارش دیتے ہیں، اس لیے ایسے ایوارڈز کی فائلیں بنتی ہیں۔

    فضیلہ قاضی نے شکوہ کیا کہ ایوارڈز دینے والوں اور سفارش کرنے والوں کو میں نظر نہیں آتیں، کوئی دوسرا نظر آجاتا ہے، نہ کانے کیبنیٹ ڈویژن میں کون لوگ بیٹھے ہیں، جنہیں کام والے نظر نہیں آتے لیکن انہیں نہ جانے اور کون کون نظر آجاتا ہے۔

  • فضیلہ قاضی نے آئیڈیل جوڑے کی خصوصیات بتا دیں

    فضیلہ قاضی نے آئیڈیل جوڑے کی خصوصیات بتا دیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضیلہ قاضی نے آئیڈیل جوڑے کی خصوصیات بتا دیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام میں اداکارہ فضیلہ قاضی اور قیصر نظامانی نے فیملی کے ہمراہ شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے آئیڈیل جوڑے کی خصوصیات بتادیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ایک جیسے رنگ کے کپڑے پہننے والے اور ہاں میں ہاں ملانے والے آئیڈیل کپل نہیں ہوتے، آئیڈیل جوڑا وہ ہوتا ہے جب دو مختلف لوگ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا شروع کرتے ہیں۔

    فضیلہ قاضی نے کہا کہ آئیڈل جوڑا وہ ہوتا ہے جو ایک دوسرے کی عزت کرتے ایک دوسرے کی پسند نا پسند کو اپناتے ہیں، آئیڈیل جوڑا ایک دوسرے کو بدلنے کی کوشش نہیں کرتے اسے وہ ہی رہنے دیتے ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ’ میرے شوہر کو اس بات کا دکھ ہے کہ میں ان کے ہر بات پر ہاں میں ہاں نہیں ملاتی، میں نے اپنے شوہر کو بتایا کہ جو چیز مجھے سمجھ آئے گی اس میں ہاں بولوں گی اگر مجھے سمجھ نہیں آرہی تو میں نہ ہی بولوں گی‘۔

    دوسری جانب قیصر نظامانی نے بتایا کہ ہماری شادی کو 30 سال ہوچکے ہیں، فضیلہ قاضی نے کہا کہ ہم میاں بیوی کے ساتھ ساتھ دوست بھی ہیں۔

  • فضیلہ قیصر نے بیٹے کی شادی پر کسی کو دعوت کیوں نہیں دی؟

    فضیلہ قیصر نے بیٹے کی شادی پر کسی کو دعوت کیوں نہیں دی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضیلہ قیصراور ان کے شوہر اداکار قیصر نظامانی نے بیٹے کی شادی میں کسی کو مدعو نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار قیصر نظامانی نے وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں میری والدہ کا انتقال ہوا تھا اور میں نے اپنی بہو کے والدین سے بھی بات کرلی تھی کیونکہ اس غم کی وجہ سے زیادہ خوشی بھی کرسکے اور بہو کو بھی لانا تھا۔

    فضیلہ قیصر اور قیصر نظامانی نے بتایا کہ ہم نے اپنے قریبی دوستوں کو بھی تقریب میں نہیں بلایا صرف گھر کے لوگوں کی موجودگی میں بہو کو لے آئے۔

    اداکارہ فضیلہ قیصر کا کہنا تھا کہ میری پہلے سے ہی یہی سوچ تھی کہ جب میں اپنے بچوں کی شادی کروں گی تو بہت سادگی سے کروگی تاکہ مثال قائم ہو میں نے نہ دکھاوا کیا نہ فضول خرچی۔

    فضیلہ قاضی کا شمار 1990 کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے سندھی زبان کے ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، جس کے فوری بعد انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ڈراموں میں اداکاری شروع کی۔

    حیدرآباد سندھ سے تعلق رکھنے والی فضیلہ قاضی کی جوڑی اداکار قیصر نظامانی کے ساتھ سراہی گئی اور دونوں نے متعدد ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد جلد ہی شادی کرلی تھی اور آج وہ خوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں۔

  • فضیلہ قاضی کا شوہروں پر شک کرنے والی بیویوں کو قیمتی مشورہ

    فضیلہ قاضی کا شوہروں پر شک کرنے والی بیویوں کو قیمتی مشورہ

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے شوہروں پر شک کرنے والی بیویوں کو قیمتی مشورہ دیا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فضیلہ قاضی اور قیصر نظامانی نے اپنے دونوں بیٹوں اور بہو کے ہمراہ شرکت کی۔

    دورانِ شو میزبان ندا یاسر کے ایک سوال کے جواب میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر قیصر نظامانی پر کبھی شک نہیں کیا کیونکہ ایسا وہی خواتین کرتی ہیں جو فارغ ہوتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکارہ نے کہا کہ آج کل ماحول بہت خراب ہوگیا ہے، خواتین اپنے بچوں سے جان چُھڑوانے کے لیے اُنہیں موبائل فون پکڑا دیتی ہیں اور پھر خود سارا دن ٹی وی دیکھتی رہتی ہیں تو اس طرح خواتین کے ذہنوں میں سازیشیں ہی تیار ہوتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم دونوں نے مل کر بچوں کی تربیت کی کو بچوں کو تعلیم دی، انہیں ٹیوشن پڑھاتے تھے اور قیصر صاحب گھر کے کاموں میں بھی میری مدد کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)

    اداکارہ نے کہا کہ ہم کسی سے شادی کرنے کا فیصلہ اُسی وقت کرتے ہیں جب ہمیں اُس کے بارے میں سب کچھ معلوم ہوتا ہے تو پھر شادی کے بعد اگر میاں بیوی ایک دوسرے پر شک کرتے ہیں تو اس سے گھر کا ماحول خراب ہوتا ہے۔

    ’’اس لیے میں خواتین کو مشورہ دینا چاہتی ہوں کہ آپ اپنے شوہروں پر شک کرنے کے بجائے اپنے لیے کچھ مصروفیت ڈھونڈ لیں کیونکہ فارغ وقت میں ہی خواتین کے ذہنوں میں شوہر کے خلاف شک بھرے خیالات آتے ہیں‘‘۔

    فضیلہ قاضی نے کہا کہ اگر خواتین کسی ڈرامے میں شوہر کو بے وفائی کرتا دیکھ لیتی ہیں تو پھر وہ خود بھی اپنے شوہر کے بارے میں وہی سب سوچنے لگتی ہیں اور شوہر پر شک کرتی ہیں۔

    انہوں نے پاکستانی خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ ڈراموں کو ڈرامے کی حد تک ہی دیکھیں اور خود کو اپنے بچوں اور گھر کے کاموں میں مصروف رکھیں۔

  • فضیلہ قاضی کا ایوارڈ شوز سے متعلق حیران کُن انکشاف

    فضیلہ قاضی کا ایوارڈ شوز سے متعلق حیران کُن انکشاف

    شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے ایوارڈ شوز سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے کرکٹ شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ فضیلہ قاضی نے شرکت کی اور میزبان نجیب الحسنین کی جانب سے معصومانہ میچ میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

    ایوارڈز شوز سے متعلق فضیلہ قاضی نے کہا کہ ’بندر بانٹیں ریوڑیاں اپنوں اپنوں کو کے مترادف ہیں۔‘ میں صحیح کہہ رہی ہوں ایسا ہی ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا فالوورز بس ایک ٹرینڈ ہے، یہ لوگ فارغ ہیں جن کے پاس بہت زیادہ وقت ہوتا ہے۔

    سپر اسٹار سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ میں سپر اسٹار ہوں، آج کل ہر کوئی اپنی ادا پر خود ہی فدا ہے۔‘

    ڈراموں کے اسکرپٹ کے سوال پر فضیلہ قاضی نے کہا کہ  ڈراموں میں ایک ہی کہانی کو مختلف انداز میں دکھایا جارہا ہے، مارننگ شوز میں بھی تبدیلی آنی چاہیے۔

    فضیلہ قاضی نے پاکستانی سیاست کو اچھا ٹائم پاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کو دیکھ کر اچھا وقت گزر جاتا ہے۔‘

    موجودہ الیکشن کے سوال پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ واقعی تم تو پھوپھو والے سوال پوچھ رہے ہو، پھر کہنے لگیں کہ الیکشن میں تو پچھلے کچھ سالوں سے سلیکشن ہی ہورہا ہے، سلیکشن میں بھی جو عوام کے لیے اچھا کرے ہم اسی کے پیچھے چل دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری آج سے پانچ سال بعد اور آگے ہوگی، ایڈورٹائزنگ، مارکیٹنگ ہوگی، فیک چیزیں ہوں گی۔

    فضیلہ قاضی نے کہا کہ ساتھی اداکار اچھے ہیں اور میں وقت کے ساتھ سمجھدار ہوگئی ہوں، بناوٹی نہ ہونے کی وجہ سے کم کام کرتی ہوں۔

  • فضیلہ قاضی نے ماضی کی یادیں تازہ کردیں ۔۔۔

    فضیلہ قاضی نے ماضی کی یادیں تازہ کردیں ۔۔۔

    ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ فضیلہ قاضی نے اپنے شوہر قیصر نظامانی کے ہمراہ ماضی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کردی۔

    فضیلہ قاضی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر قیصر نظامانی کے ہمراہ ایک پرانی تصویر شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ایک پروگرام میں خوشگوار موڈ میں شریک ہیں۔

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ”زندگی بہت تیز چلی ہو جیسے“۔

    سابق اداکارہ کی تصویر پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ایک مداح کا کہنا تھا کہ ”دعا ہے کہ آپ اسی طرح ہنستی مسکراتی رہیں“۔

    خیال رہے کہ فضیلہ قاضی نے 90 کی دہائی میں مختلف ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے، ان کی اداکاری کا سفر اب بھی جاری ہے اور وہ مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی رہتی ہیں۔

    فضیلہ سوشل میڈیا پر بھی بے حد ایکٹو ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • فضیلہ قاضی نے فیملی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں

    فضیلہ قاضی نے فیملی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں

    ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ فضیلہ قاضی نے اپنے خاندان کے ساتھ ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فضیلہ نے اپنے شوہر قیصر نظامانی اور دونوں بیٹوں کے ساتھ مختلف تصاویر کا مجموعہ شیئر کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)

    سابق اداکارہ کی تصویر پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ فضیلہ قاضی نے 90 کی دہائی میں مختلف ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے، ان کی اداکاری کا سفر اب بھی جاری ہے اور وہ مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی رہتی ہیں۔

    فضیلہ سوشل میڈیا پر بھی بے حد ایکٹو ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)