Tag: فضیلہ قیصر

  • فضیلہ قیصر کا نئے شادی شدہ جوڑوں کےلیے بہترین مشورہ

    فضیلہ قیصر کا نئے شادی شدہ جوڑوں کےلیے بہترین مشورہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضیلہ قیصر نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو تعلق میں بہتری کےلیے بہترین مشورہ دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکارہ نے بتایا کہ جب میری شادی ہوئی تھی تو اس وقت میں سمجھتی تھی کہ میں بہت بڑی اور سمجھ دار ہوں اور مجھے دنیا کا پتا ہے، تاہم شادی شادی ہوتی ہے چاہے وہ لو میرج ہو یا ارینج میرج ہو، جیسے ڈگری ڈگری ہوتی ہے۔

    فضیلہ قیصر نے کہا کہ جب آپ کا کسی سے تعلق بنتا ہے یا آپ کسی کو پسند کرتے ہیں تو یہ بہت اہم ہوتا ہے کہ آپ تھوڑا سے چیزوں کو سمجھیں اور رشتے کو بہت تیزی سے آگے نہ بڑھائیں بلکہ اس میں آہستگی سے چلیں اور ایک دم سے پریشان نہ ہوجائیں۔

    انھوں نے کہا کہ تاہم ان سب چیزوں کےلیے آپ کو تربیت چاہیے ہوتی ہے، ہمارے ہاں مائیں کہتی ہیں بس اس وقت تک تمہاری شادی ہوجانی چاہیے، لڑکیوں کو کہا جاتا ہے کہ جب شادی ہوگی تب اپنے شوق پورے کرنا تب ایسے کپڑے پہننا

    فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ شادی ایک بہت بڑی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے اور آپ کو اس شادی پر بہت کام کرنا پڑتا ہے، شادی کے دوسرے دن سے ہی اپنے رشتوں پر کام شروع ہوجاتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ لوگ شادی کے بعد کی زندگی کا پلان نہیں بناتے، شادی کے بعد لوگ یہ نہیں سوچتے کہ اس لڑکی یا لڑکے میں کیا چیز اچھی ہے، بس لوگ اسے ایک خیالی صورت دے دیتے ہیں۔