Tag: فطرہ

  • روان  برس فطرہ اور روزہ توڑنے کا کفارہ کتنا ہوگا؟

    روان  برس فطرہ اور روزہ توڑنے کا کفارہ کتنا ہوگا؟

    اسلام آباد: مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ رمضان میں صدقہ، فطرہ اور فدیے کی کم ازکم مقدار240 روپے فی کس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفّارہ اد ا کریں۔

    مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ رمضان میں صدقہ فطر اور فدیے کی کم ازکم مقدار 240 روپے فی کس ہے، گندم کا آٹا دو کلو(چکی والا)  فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 240 روپے کا ہوگا،

    مفتی منیب الرحمن کے مطابق جَو چار کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 700 روپے ہوگا، کھجور چار کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 4000 روپے جبکہ کشمش چار کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 6400 روپے ہوگا۔

    مفتی منیب الرحمان نے مزید بتایا کہ روزہ توڑنے کا کفارہ 60 مساکین کو 2 وقت کا کھانا کھلانا ہے، یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے۔

    مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ فدیہ دائمی مریض یا ایسے انتہائی ضعیف العمر افراد کے لیے ہے، عارضی مریض یا مسافر جو مرض یا سفر کے عذر کی بنا پر روزہ نہ رکھیں، ان پر صحت یاب ہونے یا سفر سے واپسی پر اپنی سہولت کے مطابق قضا ہے۔

    مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ فدیہ اس کا بدل نھیں ہے جو شخص روزہ رکھ کر کسی عذر کے بغیر توڑ دے، اس پر کفارہ ایک  روزے کی قضا ہے اور اگر کوئی روزہ رکھنے پر قدرت نہ رکھتا ہو تو پھر مالی کفارہ ہے۔

  • رواں برس فطرہ اور روزہ توڑنے کا کفارہ کتنا ہوگا؟

    رواں برس فطرہ اور روزہ توڑنے کا کفارہ کتنا ہوگا؟

    کراچی: رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے رواں برس رمضان المبارک میں فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کی شرح کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 320 روپے فی کس ہے، اہل ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں۔

    مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق رواں برس مختلف اجناس کے لحاظ سے فطرہ و ایک روزے کا فدیہ کچھ یوں ہوگا۔

    گندم کا آٹا 2 کلو (چکی والا)، فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ : 320 روپے۔

    جو (4 کلو)، فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ: 480 روپے۔

    کھجور (4 کلو)، فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ: 2800 روپے۔

    کشمش (درجہ اول 4 کلو)، فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ: 6400 روپے۔

    مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ روزہ توڑنے کا کفارہ 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔

    ان کے مطابق گندم کے لحاظ سے روزہ توڑنے کا کفارہ 19 ہزار 200 روپے، جو کے لحاظ سے روزہ توڑنے کا کفارہ 28 ہزار 800 روپے، کھجور کے لحاظ سے روزہ توڑنے کا کفارہ 1 لاکھ 68 ہزار روپے جبکہ کشمش کے لحاظ سے روزہ توڑنے کا کفارہ 3 لاکھ 84 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

  • فطرہ اور فدیہ کی رقم 125 روپے مقرر

    فطرہ اور فدیہ کی رقم 125 روپے مقرر

    کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے پاکستان میں رواں سال 1441 ہجری کے لیے فطرہ اور فدیہ کی کم از کم رقم 125 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ رواں سال فطرے اور فدیے کی کم از کم رقم 125روپے فی کس ہے، فطرے کا تعین چکی کے آٹے کی 2 کلو قیمت سے کیا گیا ہے۔

    مفتی منیب الرحمان کے مطابق جو کے حساب سے فطرے کا نصاب320، کھجور سے 1600 روپے ہے،کشمش سے فطرے کا نصاب1920 اور پنیر سے 3540 روپے ہے۔

    چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ روزہ نہ رکھنے والے 30 روزوں کا فدیہ کم از کم3750 روپےدیں،جو کے حساب سے یہ فدیہ 9600 اور کھجور سے 48 ہزار روپے ہے،کشمش کے نصاب سے فدیہ57 ہزار 600 اور پنیر سے ایک لاکھ 6 ہزار 200 روپے ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے فطرہ اور فدیہ کی کم از کم رقم 100 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • عید پرسیکیورٹی انتظامات مکمل، زبردستی فطرہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے، رینجرز

    عید پرسیکیورٹی انتظامات مکمل، زبردستی فطرہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے، رینجرز

    کراچی: شہرقائد میں عید الفطر کے موقع پر امن و امن کو یقینی بنانے کے لیے سندھ رینجرز نے سیکیورٹی سے متعلق اقدامات مکمل کرلیے، کسی کو بھی زبردستی فطرہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید الفطر کی نماز کے اجتماعات، مساجد ، امام بارگاہوں اور جماعت خانوں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ شہر کی شاہ راہوں پر رینجرز کے جوان تعینات رہیں گے، اسنیپ چیکنگ،موبائل پٹرولنگ اورموٹرسائیکل سوار دستوں کا گشت مزیدبڑھادیاگیاہے۔

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہر میں عید الفطر کے موقع پر اسلحہ لےکر چلنے اورہوائی فائرنگ کی اجازت کسی صورت نہیں ہو گی اورقانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    رینجرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کسی بھی فردیاادارےکوزبردستی فطرہ اکٹھاکرنےکی اجازت نہیں ہے ۔عوام دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے سیکیورٹی اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک فردیاسرگرمی کی اطلاع فور ی طورپررینجرز ہیلپ لائن پردیں۔

  • کراچی، قانون نافذ کرنے والے ادروں نے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا

    کراچی، قانون نافذ کرنے والے ادروں نے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا

    کراچی:‌ بھتہ و فطرہ کی جبری طور پر جمع کرنے کے واقعات کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 13 ملزمان کو جب کہ پولیس نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ کے 2 کارندوں کوگرفتار کر لیا ہے،گرفتار افراد غیر قانونی طور پر فطرے کی رقم جمع کر رہے تھے چھاپے کے دوران گرفتار افراد سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور فطرے کی پرچیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز کی جانب سے جبری فطرہ اور زکوۃ جمع کرنے کی اطلاعات پر کارروائیاں گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں کی گئیں جہاں سے 13 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور فطرے کی پرچیاں برآمد کر لیں ہیں۔

    دوسری جانب پولیس نے لیاری میں کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار سے ہے جو لوگوں سے بھتہ لینے کی واردتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

    گرفتار ملازمین کو کل مقامی عدالتوں میں پیش کر کے ریمانڈ لیا جائے گا جس کے تحقیقات کی روشنی میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔