Tag: فعال سمز برآمد

  • پی ٹی اے کی بڑی کارروائی ، 15 ہزار 996  فعال سمز برآمد

    پی ٹی اے کی بڑی کارروائی ، 15 ہزار 996 فعال سمز برآمد

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ہزار 996 فعال سمز برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی زونل آفس لاہور نے پنجاب بھر میں غیر قانونی سموں کے خلاف کامیابی سے چھاپے مارے۔

    ملتان میں غیرقانونی سیٹ اپ کا کا پردہ فاش ہوا اور بڑی تعداد میں فعال سمز برآمد کرلی گئیں تاہم بنیادی ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

    ضبط کی گئی سموں کے تجزیے سے کوٹ مومن میں ایک فرنچائز کی نشاندہی ہوئی، جہاں ٹیلی کام نیٹ ورک کے فرنچائز کے مالک اور دو ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔

    موقع پر ہونے والی تفتیش میں حاصل پور میں غیر قانونی سموں کے اجراء اور ایکٹیویٹڈ سمز جمع کرنے کے لیے فنگر پرنٹس فراہم کرنے والے ایک فرد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔

    مرکزی ملزم و گرفتار کرلیا ہے ، ملزم وہاڑی، حاصل پور اور ملتان میں تین فرنچائز چلاتا تھا اور اس سے قبل لاہور میں ایک فرنچائز تھا۔

    ریکوریز میں 15,996 سمز، 18 بائیو میٹرک ڈیوائسز اور متعدد پورٹ گیٹ ویز بھی ضبط کیے گئے تاہم این سی سی آئی اے نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

    ایک بیان میں، پی ٹی اے نے کہا کہ انفورسمنٹ مہم غیر قانونی سم کی سرگرمیوں کو روکنے اور پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے اس کے غیر متزلزل عزم کو واضح کرتی ہے۔