Tag: فلائنگ کار

  • دبئی میں فلائنگ کاریں کب اڑیں گی؟

    دبئی میں فلائنگ کاریں کب اڑیں گی؟

    دبئی: دبئی جیسے شہروں میں ٹریفک جام جلد ہی ماضی کی بات ہو جائے گی، کیوں کہ ایک امریکی کمپنی سڑک اور آسمان کے درمیان پُل کے طور پر ایک اڑنے والی گاڑی تیار کر رہی ہے، جو نہ صرف فضا میں اڑے گی بلکہ زمین پر بھی چلے گی۔

    امریکی کمپنی (LuftCar) ایک ایسی خود مختار کار کی تیاری میں مصروف ہے، جسے 2 سالوں میں دبئی میں لانچ کیا جائے گا، یہ ہیلی کاپٹر گاڑی نہ صرف اُڑ سکے گی بلکہ زمین پر بھی چلے گی۔

    خلیج ٹائمز کے مطابق اُڑنے والی گاڑی بالکل ایک ہیلی کاپٹر کی ساخت جیسی ہوگی، جسے اڑنے والے ماڈیول سے منسلک اور الگ کیا جا سکتا ہے، 6 پروپیلرز سے لیس یہ گاڑی ہیلی کاپٹر کی طرح سیدھے انداز میں ٹیک آف اور لینڈ کرے گی۔

    الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (eVTOL) کا 4 ہزار فٹ کی بلندی پر زیادہ سے زیادہ رفتار 220 میل فی گھنٹہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ فاصلہ 300 میل ہے، ایک ہی وقت میں یہ کار سڑک پر 150 میل سفر کر سکتی ہے۔

    رواں ماہ 14 نومبر کو المکتوم انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شروع ہو نے والے دبئی ایئر شو 2021 میں اس گاڑی کو بنانے والی کمپنی کی جانب سے بھی شرکت کی گئی ہے۔

    ہائیڈروجن گیس سے چلنے والی گاڑی کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز ہوگی، جس میں پانچ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

    اس فلائنگ کار کو 2023 یا 2024 میں لانچ کیا جائے گا، جس کا مقصد دبئی ٹریفک جام جیسے مسئلے سے بچاؤ اور اس کا حل تلاش کرنا ہے۔

  • اڑن گاڑی میں اڑان بھرنے کے لیے تیار ہوجائیں

    اڑن گاڑی میں اڑان بھرنے کے لیے تیار ہوجائیں

    ہوا میں اڑنے والی گاڑیاں اب صرف فلموں تک محدود نہیں رہیں۔ جدید سائنس کی دنیا میں اڑنے والی گاڑیوں کے کئی منصوبے زیر تکمیل ہیں اور حال ہی میں ایسی ایک گاڑی منظر عام پر بھی آگئی۔

    سلواکیہ کی ایک موٹر کمپنی ایرو موبل نے ایسی گاڑی تیار کی ہے جو بیک وقت زمین پر دوڑ بھی سکتی ہے اور ہوا میں اڑ بھی سکتی ہے۔

    یہ گاڑی 650 فٹ زمین سے ٹیک آف کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ 124 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتی ہے۔

    سڑک پر دوڑتے ہوئے اس کے ونگز یا پر اندر کی جانب مڑجائیں گے جبکہ پرواز کے لیے وہ باہر نکل آئیں گے۔

    اس اڑن گاڑی کو رواں سال عام افراد کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

    اور ہاں، اگر آپ اس کو خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو جان لیں کہ اسے چلانے کے لیے آپ کو ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ساتھ ہوا بازی کا لائسنس بھی حاصل کرنا ہوگا۔