Tag: فلائٹس لسٹ

  • پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی : پی ایس او نے معاملے کی وضاحت کردی

    پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی : پی ایس او نے معاملے کی وضاحت کردی

    کراچی : پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی میں کمی سے متعلق خبروں پر پی ایس او نے معاملے کی وضاحت کردی۔

    اس حوالے سے پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کو فیول کی فراہمی بند نہیں کی گئی، جمعہ کی رات سے اب تک 64فلائٹس کو فیول فراہم کیا جاچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جمعہ کی شام پی آئی اے نے ہفتہ اور اتوار کے فیول کیلئے22کروڑ روپے ادا کیے، رقم کی فراہمی کے ساتھ فیول فراہمی کیلئے 39فلائٹس کی لسٹ بھی دی گئی۔

    پی ایس او کے مطابق فیول پی آئی اے کی فراہم کردہ ترجیحی فلائٹس لسٹ کے مطابق فراہم کیا جارہا ہے، پی آئی اے کی ہفتہ اوراتوار کیلئےادا کردہ رقم کی حد ابھی باقی ہے۔

    باقی رقم کے مطابق پی آئی اے جن پروازوں کیلئے فیول مانگے گا انہیں دیں گے، پی آئی اے کی جانب سے خود بقیہ رہ جانے والی رقم پر پروازوں کا شیڈول نہیں دیا جارہا، ابھی بھی6کروڑ روپے کا فیول موجود ہے، پی آئی اے فیولنگ کرسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث پی آئی کی 77 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں اور فضائی آپریشن مکمل طور پر بند ہوگیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل نے فیول کے پیسے لینے کے باوجود اچانک سپلائی بند کردی جس کے باعث پی آئی اے کی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق اتوار کے روز 52 انٹر نیشنل پروازوں کا شیڈول مرتب کیا گیا تھا جن میں صرف 4 پروازیں روانہ ہوئیں جن میں کینیڈا، چائنا، کوالالمپور اور استبول کی پروازیں شامل ہیں جبکہ اندرون ملک 29 پروازیں شیڈول کی گئی۔