Tag: فلائٹ آپریشن

  • یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    کراچی: پی آئی اے نے یورپ کے بعد دیگر ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی پر کام شروع کر دیا ہے، بارسلونا اور میلان کے لئے پروازیں شروع کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی ایئرلائن کو بارسلونا اور میلان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہدایت دی ہے۔

    ،وزیردفاع نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان شہروں میں مقیم ہے، اس لیے انہیں براہ راست پروازوں کے ذریعے سفری سہولت فراہم کی جائے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے بارسلونا اور میلان کے لیے پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد یورپ میں مقیم پاکستانیوں کو بہتر سفری سہولت میسر آنے کی امید ہے۔

    یاد رہے یورپ میں پروازوں کی بحالی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے لاہور سے پیرس کیلئے پروازوں کا آغاز کیا تھا۔

    پاکستان میں متعین فرانسیسی سفیر نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پیرس کے لیے پروازوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا تھا اور فرانسیسی سفارتکاروں نے وطن واپسی کیلیے پی آئی اے کی براہ راست پرواز کا انتخاب کیا تھا۔

  • پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز، اہم پیش رفت

    پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز، اہم پیش رفت

    کراچی : پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کردی گئی اور تین ایئرپورٹس پر پروازوں کے آغاز سے قبل انتظامات شروع کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے تین ایئرپورٹس پر پروازوں کے آغاز سے قبل انتظامات شروع کردیئے۔

    قومی ایئرلائن نے لندن ، مانچسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات شروع کئے۔

    اس سلسلے میں لندن ، مانچسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس مسافروں کے کھانوں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : آئندہ ماہ اگست سے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

    قومی ایئرلائن نے بتایا کہ لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں ، مانچسٹرایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایرپورٹ پر 2200 مسافروں کوکھانا فراہم کرنا ہوگا۔

    لندن ایئرپورٹ کے لیے ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست مقرر, برمنگھم ایئرپورٹ پر آخری تاریخ 28 اگست اور مانچسٹر اسٹیشن پر کھانا فراہمی کے ٹینڈر کی درخواست 29 اگست ہے۔

    پی آئی اے مسافروں کو برطانیہ میں کھانے کے لیے کیٹرنگ سروس کے لئے ٹینڈر برطانیہ میں اسٹیشن منیجر کے دفتر میں جمع کرانا ہوگا۔

    قومی ایئرلائن نے برطانیہ مین پابندی ختم ہونے پر فوری طور قومی ایئرلائن کے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، ابتدائی طور پر مانچسٹر کے لیے اسلام آباد سے ہفتہ وار چار پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے بڑی خبر

    پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے بڑی خبر

    کراچی : قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے آئندہ ماہ اگست سے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیااور طیارے کو جدید خطوط پر استوار اور مکمل تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیزکردی۔

    ذرائع نے بتایا کہ سی ای او نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے انتظامات سمیت اصفہانی ہینگر میں برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کیلئے بوئنگ 777 کا جائزہ لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن آئندہ ماہ اگست سے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرے گا، سی ای او پی آئی اے کی طیارے کو جدید خطوط پر استوار اور مکمل تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔

    سی ای او قومی ایئر لائن کو چیف ٹیکنکل افسرنےبرطانیہ کیلئے طیارے پربریفنگ دی ، سی ای او کے ہمراہ دیگر اعلیٰ حکام بھی اصفہانی ہینگر کے دورے پر ساتھ تھے۔

    ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کو یو کے سی اے اے سے فلائٹ آپریشن کیلئے درخواست پراجازت کاانتظار ہے، قومی ایئرلائن سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال بعد برطانیہ میں پابندی ختم ہوچکی ہے۔

  • کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

    کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

    پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشںِ نظر کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور، سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیے تھے۔

    اتھارٹی کےجاری کردہ نوٹم میں کہاگیا ہے کہ کچھ ائیرروٹس آپریشنل وجوہات کے باعث عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے، لاہور، سیالکوٹ کے فضائی روٹس آج دوپہر بارہ بجے تک بند رہیں گے۔

    پاک بھارت کشیدگی : دوشہروں کی فضائی حدود پروازوں کیلیے بند

    اس اقدام کے باعث کچھ شیڈول پروازیں متاثر ہوسکتیں ہیں، لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں 7 روٹس کمرشل طیاروں کیلئے بند کیے گئے ہیں، جس کے بعد سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کمرشل طیاروں کی لینڈنگ، ٹیک آف دوپہر 12 بجے تک بند کر دی گئی ہے۔

    جبکہ اب کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا اور ائیراسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا۔

  • پنجاب میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

    پنجاب میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

    لاہور: پنجاب میں شدید دھند کے باعث آج بھی متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا ہے، جدہ سے لاہور کی پرواز ایس وی 735 کو اسلام آباد میں اتار دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے، جدہ سے لاہور کی پرواز ای آر822 کل سہ پہر ساڑھے 4 تک ملتوی کردی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور سے جدہ کی پرواز ای آر 821 کی روانگی میں 8 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا منگل کی صبح کراچی میں بارش کا امکان ہے، مغربی سسٹم کے نتیجے میں ہلکی اور معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

    سسٹم کا ایک حصہ سندھ کے کوسٹل بیلٹ کے اوپر سے گزرے گا جبکہ دوسرا حصہ ملک کے بالائی حصوں پر بارش برسائے گا۔ موجودہ سسٹم کے علاوہ ایک نیا مغربی سلسلہ 2 فروری کو بلوچستان میں داخل ہوگا۔

    اسلحہ کی نمائش پر 15 روز کیلئے پابندی عائد

    فروری کو نیا مغربی سسٹم وسطی اور بالائی سندھ پر بارشوں کی شکل میں اثرات دے گا۔ اگلے ماہ داخل ہونے سسٹم کے تحت کراچی میں فی الحال بارش کا امکان نہیں۔

  • نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے متعلق اہم خبر

    نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے متعلق اہم خبر

    کراچی: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آئندہ سال 2025 سے فلائٹ آپریشن شروع ہونے کے امکانات روشن ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق نیا نوٹم جاری کر دیا ہے، جس میں ایئرپورٹ کو عالمی سطح کے کیٹیگری سی کا ایئر پورٹ سرٹیفائی کر دیا گیا ہے۔

    سی اے اے کے مطابق ابتدائی طور 2 سال کے لیے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ایروڈروم کیٹیگری سی ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے، ایئرپورٹ پر جدید لینڈنگ سسٹم بھی لگا دیا گیا ہے۔

    سی کیٹیگری ایئرپورٹس پر کسی بھی موسم میں طیارے لینڈ کر سکتے ہیں، جب کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے پر دنیا کا جدید لینڈنگ نظام نصب کیا گیا ہے، سی کیٹیگری ایئرپورٹس پر ایئر بس 320 اور بوئنگ 737 کیٹیگری کے طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں۔

    سی اے اے کے مطابق جدید انسٹرومنٹ لینڈنگ نظام کے باعث نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہر طرح کے موسم میں طیارے لیند کر سکیں گے، سی اے اے نے جنوری 2025 تک کے لیے ایئرپورٹ سے متعلق نوٹم جاری کیا ہے۔

  • پی آئی اے فلائٹ آپریشن بہتری کی جانب گامزن

    پی آئی اے فلائٹ آپریشن بہتری کی جانب گامزن

    کراچی : ایندھن کی فراہمی پی آئی اے آج اندرون و بیرون ملک 51 پروازیں آپریٹ کی گئیں، فلائٹ شیڈول میں بہتری کے بعد آج کم فلائٹس منسوخ کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحالی کی طرف گامزن ہے،پی آئی اے آج مجموعی طور پر اندرون و بیرون ملک 51 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں میں بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس کی ہے، آج چھوٹے سیکٹر کی پروازوں کی روانگی بھی ممکن بنائی گئی۔

    ترجمان کے مطابق اندرون ملک کے دورافتادہ مقامات گلگت،اسکردو اور کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں بھی آپریٹ کی گئی، پی آئی اے کی کراچی کوئٹہ پروازیں 8 دن بعد بحال ہوئیں تاہم کچھ پروازیں منسوخ کی گئیں۔

  • پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن کی حکمت عملی مرتب کرلی

    پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن کی حکمت عملی مرتب کرلی

    کراچی : پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان ادائیگی کا معاملہ طے پانے کے بعد قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن معمول پر لانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران37پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    پی آئی اے نے پی ایس او کو اندرون و بیرون ملک آپریٹ ہونے والی پروازوں کی فہرست فراہم کردی، ذرائع کے مطابق پی آئی اے اتوار کے روز 15پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    اسلام آباد سے پشاور، اسلام آباد سے اسکردو، اسلام آباد کی گلگت کیلئے دو پروازیں، لاہور سے کوالالمپور، لاہور سے مدینہ سمیت دیگر شہر بھی شامل ہیں۔

    قومی ایئرلائن نے پیر 29 اکتوبر کیلئے بھی پروازوں کی ایندھن سے متعلق فہرست جاری کردی۔

    اندرون و بیرون ملک 22پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، پی ایس او میں قومی ایئرلائن کو چار بین الاقوامی پروازوں کیلئے ایندھن فراہم کردیا۔

    دریں اثناء پی ایس او نے ملتان سے جدہ جانے والی پرواز پی کے739کراچی سے مسقط کی پرواز پی کے225، لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے725،اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز پی کے741 اور لاہور سے اسلام آباد کی پرواز پی کے764کو ایندھن فراہم کیا۔

  • پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن  شدید متاثر، آج بھی 59 پروازیں منسوخ

    پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر، آج بھی 59 پروازیں منسوخ

    کراچی : ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث آج بھی پی آئی اے کی انسٹھ پروازیں منسوخ کر دی گئیں، بارہ دنوں میں پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ملک پانچ سو ستانوے پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔

    قومی ایئر لائن کے مالی بحران سے جڑےایندھن کے مسئلے کو 2 ہفتے ہوگئے، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے ، جس کے باعث آج بھی 59 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    پی آئی اے فلائٹ شیڈول کے تحت پی آئی اے کی 12 دن میں597 پروازیں اڑان نہ بھرسکیں، جن میں کراچی اسلام آباد پروازیں پی کے300، 301، 309، 368، 369، 370 ، کراچی لاہور کی پروازیں پی کے 302، 303، 307، کوئٹہ کی پروازیں310، 321 شامل ہیں۔

    کراچی سے دبئی پروازیں پی کے 213، 314،سکھر 536، 537،تربت501، 502 ، لاہور سے شارجہ کی پروازیں پی کے 185،186، پی کے دبئی کی 203 ،204، جدہ کی پی کے 731،839 اور باکو کی پی کے 159منسوخ کردی گئیں۔

    دمام سےلاہور کی پرواز پی کے 248 ، سیالکوٹ شارجہ کی پروازیں پی کے 209، 210 اوردبئی کی پی کے 180 ، اسلام آباد دبئی کی 4 پی کے 233، 234، 211، 312 اور اسلام آبادگلگت کی پروازیں 601، 602، 605اور606 بھی منسوخ کی گئیں۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد اسکردو کی پروازیں 451، 452، کوئٹہ 325، 326، تربت 509، 510 ، اسلام آبادمسقط کی پروازیں 291،القسیم 168، ابوظہبی 262،جدہ 760 ، پشاورابوظہبی کی پروازیں 217، 218 ریاض 727، 728، دبئی 283،284 ، پشاورالعین کی پروازیں پی کے 255، 256 اور دوحہ 285 ، ملتان القسیم کی پروازیں 169، دبئی 221، 222 اور مسقط 172 بھی منسوخ ہوگئیں۔

  • پی آئی اے  کا مالی بحران ، فلائٹ آپریشن شدید  متاثر ، مسافر پریشان

    پی آئی اے کا مالی بحران ، فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، مسافر پریشان

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے مالی بحران کے باعث اندرون ملک جانے والا فلائٹ آپریشن متاثر ہو رہا ہے، فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کیلئے فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے مالی بحران کے باعث فلائٹ آپریشن بدستور متاثر ہے ، طیاروں کی کمی کی وجہ سے اندرون ملک جانے والا فلائٹ آپریشن متاثرہو رہا ہے۔

    کراچی سے رحیم یار خان جانیوالی دو طرفہ پروازیں منسوخ کردی گئیں، کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پی کے تھری سکس ایٹ تاخیر کا شکار ہے۔

    کراچی سے ملتان جانیوالی پرواز پی کے تھری زیرو تھری کے کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، یہ پرواز اب شام میں روانہ ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے پندرہ طیارے گراونڈ ہونے کی وجہ سے آپریشن متاثر ہورہا ہے، پی آئی اے کو سود ، پرزہ جات کی فوری ادائیگی نہ ہونے پر 15طیارے گراونڈ ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کوفلائٹ آپریشن جاری رکھنے کیلئےفنڈزکی اشد ضرورت ہے،فنڈز نہ ہونے سے پی آئی اے کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔