ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہونے کے بعد اسرائیل کی فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائی حدود جنگ بندی معایدے کے بعد فلائٹ آپریشنز کے لیے کھول دی گئی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے باضباطہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کیخلاف جنگ کے تمام اہداف حاصل کرلئے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کیخلاف جنگ کے تمام اہداف حاصل کرلئے گئے ہیں، سفارتی اور سیکیورٹی سطح پر ایران کے ساتھ مکمل جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچا گیا ہے، یہ معاہدہ بتدریج نافذ العمل ہو گا جس سے بارہ روزہ جنگ کا خاتمہ کرے گا۔
نیتن یاہو نے واضح کیا اسرائیل اپنے تحفظ کیلئے کہیں بھی اور کسی بھی وقت کارروائی کی آزادی کو برقرار رکھے گا۔
جنگ بندی کے اعلان کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں، قطر ائیرویز کا کہنا ہے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کردیا ہے۔
کویت اور بحرین کے ایوی ایشن حکام اور ایئرلائنز کا کہنا ہے صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مسافروں کو سفر سے قبل ایئرلائنز سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا بیان:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کے باقاعدہ آغاز کے بعد نیا بیان جاری کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی ویب سائٹ پر پیغام میں لکھا کہ دنیا اور مشرق وسطیٰ حقیقی فاتح ہیں، اسرائیل اور ایران میرے پاس آئے دونوں نے امن کی بات کی۔
ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں
امریکی صدر نے کہا کہ یہ وقت امن قائم کرنے کا ہے، دونوں قومیں مستقبل میں زبردست محبت، امن، خوشحالی دیکھیں گی، ان کے پاس حاصل کرنے کیلئے بہت کچھ ہے۔