Tag: فلائٹ آپریشن بحال

  • پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پربحال

    پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پربحال

    پی آئی اے کی جانب سے پی ایس او کو واجبات کی ادائیگی کا معاملہ حل کرنے اور قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن معمول پر لانے کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن جزوی طور بحالی کی طرف گامزن ہوگیا، پی آئی اے کل اندورن و بیرون ملک کے لیے مجموعی طور پر 22 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی ایس او کو ایندھن فراہمی کے لیے فہرست جاری کردی گئی ہے، کل انٹرنیشنل روٹس کی 15 اور ڈومسٹیک روٹس کی 7 پروازیں روانہ ہونگی۔

    پی آئی اے کل کراچی سے اسلام آباد کے لیے دو پروازیں پی کے 300 اورپی 302 آپریٹ کرے گی

    اسلام آباد سے کراچی پی کے 301، لاہور سے کراچی پی کے 303،اسلام آباد سے گلگت 601 اور 605جبکہ اسلام آباد سے اسکردو پی کے 451 روانہ ہوگی۔

    کراچی سے جدہ کے لیے پرواز پی کے 731، کراچی، مدینہ پی کے 743 روانہ کی جائیگی

    اسلام آباد سے جدہ 741،اسلام آباد سے کوالالمپور 894،اسلام آباد سے ریاض 753،اسلام آباد سے دمام پی کے 245،اسلام آباد سے جدہ 841،اسلام آباد سے ابودابی پی کے 261 اور اسلام آباد سے دبئی پی کے 211 آپریٹ ہونگی

    سیالکوٹ سے جدہ پی کے 745 جبکہ ملتان سے جدہ کے لیے پی کے 939 روانہ ہوگی۔ لاہور سے مدینہ پی کے 715 اور لاہور سے دمام کے لیے پی کے 247 اور لاہور سے دبئی کے لیے پی کے 203آپریٹ کی جائینگی۔

    پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی سے اسلام کوٹ (تھرپارکر) کی چارٹر فلائٹ پی کے 6511 بھی آپریٹ کی جائے گی۔

  • سیاحوں کے لیے اچھی خبر، پی آئی اے نے بڑا اعلان کردیا

    سیاحوں کے لیے اچھی خبر، پی آئی اے نے بڑا اعلان کردیا

    کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا، ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پی آئی اے 3جون سے لاہور سے اسکردو پروازیں شروع کرے گی، اسکردو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق پروازیں بروز بدھ اور ہفتہ اسکردو جائیں گئیں جبکہ دوسرے مرحلے میں گلگت اور چترال کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

    خیال رہے سات ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردوائیرپورٹ دنیا کے چند بلند ترین اورخوبصورت ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ائیرپورٹ کو لائف لائن اور k2 کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے۔

    یاد رہے پی آئی اے نے سیاحت کےفروغ کیلئے تاریخ میں پہلی باراسکردو ائیرپورٹ ‏پر 8، 8 پروازیں آپریٹ کیں، اسکردو پر پروازیں بیک وقت کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہوئی تھیں۔