Tag: فلائٹ آپریشن

  • پی آئی کے بعد ایک اور پاکستانی ایئرلائن کی برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں

    پی آئی کے بعد ایک اور پاکستانی ایئرلائن کی برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں

    کراچی : قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ایک اور پاکستانی ایئرلائن نے برطانیہ میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلئے درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے بعد نجی ایئرلائن  نے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں تیز کردیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ نجی ایئر لائن نے یو کے سول ایوی ایشن کو فلائٹ آپریشن کیلئےدرخواست دے دی، نجی ایئرلائن اگست سے اسلام آباد سے مانچسٹر کے درمیان پروازیں چلائے گی۔

    خیال رہے قومی ایئر لائن نے یو کے سول ایوی ایشن کو پہلے ہی درخواست دے رکھی ہے، دونوں ایئرلائنز اب برطانیہ کی جانب سےمنظوری کی منتظر ہیں۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کا برطانیہ جانے والوں کے لئے بڑا اعلان

    یاد رہے کہ حال ہی میں برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر پانچ سال سے عائد پابندی ختم کردی تھی، برطانیہ کے ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں اعلان کرتے ہوئے دونوں ممالک کے ہوا بازی حکام کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان اور یو کے ماہرین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا اور کہا ’’میں پاکستانی ایئر لائن سے سفر کی منتظر ہوں، پاکستان کے ساتھ فضائی رابطوں میں بہتری خاندانوں کے ملاپ میں مدد دے گی۔‘‘

  • بھالو نے فلائٹ آپریشن معطل اور 12 پروازیں منسوخ کرا دیں (دلچسپ وائرل ویڈیو)

    بھالو نے فلائٹ آپریشن معطل اور 12 پروازیں منسوخ کرا دیں (دلچسپ وائرل ویڈیو)

    بھالو نے جنگل سمجھ کر ایئرپورٹ کے رن وے پر چہل قدمی اور اٹکھلیاں کرنے لگا جس سے فلائٹ آپریشن معطل اور 12 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ جاپان کے یاماگاتا ایئرپورٹ پر پیش آیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سیاہ رنگ کا بھالو رن وے پر پہلی بار نمودار ہوا اور آرام سے چہل قدمی کرتا رہا۔ بھالو کی ایئرپورٹ پر غیر متوقع انٹری کے باعث چار پروازیں ایک گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئیں، جس کے بعد بھالو منظر سے غائب ہوگیا۔

    تاہم ایئرپورٹ عملے کے دوڑیں اس وقت لگ گئیں جب وہی سیاہ بھالو دوپہر کے وقت پھر ایئرپورٹ کے رن وے پر نمودار ہوا اور بے فکری سے چہل قدمی کرنے لگا۔

    ایئرپورٹ کے عملے نے بھالو کا پیچھا کر کے اس کو پکڑنے کے لیے ایک کار کا استعمال بھی کیا اور رن وے کو دوبارہ بند کر دیا، جس کے باعث 12 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

    بھالو کا تعاقب کرنے کی یہ ویڈیو انٹرنیشنل میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی ایک گاڑی چوٹھے ریچھ کو پکڑنے کیلئے اس کا پیچھا کررہی ہے جبکہ ریچھ کو رن وے اور اطراف کی گرین بیلٹ پر دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بھالو کو پکڑنے میں ناکامی پر پیشہ ور شکاریوں کو بھی بلایا گیا جب کہ جنگلی جانور کے فرار کو روکنے کے لیے ایئرپورٹ کے اردگرد پولیس افسران کو بھی تعینات کیا گیا، لیکن بھالو کو آخری اطلاعات تک پکڑا نہیں جا سکا۔

     

    واضح رہے کہ جاپان میں ریچھ کے انسانوں پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ برس ریچھوں نے 219 افراد کو حملے کیے تھے، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا

    پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا

    کراچی : پاک بھارت کشیدگی کے بعد سعودی عرب سمیت 15ممالک نے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کردیں تاہم حج پروازوں کومعمول پرلانےکیلئےکوششیں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کافلائٹ آپریشن معمول پرآگیا، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب سمیت 15ممالک نےپاکستان کیلئےپروازیں شروع کردیں۔

    اس کے علاوہ سعودی ایئر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کیں ، جس کے بعد 3بڑےایئرپورٹس سےملکی اورغیرملکی پروازوں کی منسوخی 15رہ گئی ہے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان سےحج پروازوں کومعمول پرلانےکیلئےکوششیں جاری ہیں۔

    فلائٹ شیڈول کے مطابق آج سیالکوٹ، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی جبکہ بحرین، دوحہ، سیالکوٹ اور مدینہ سے اسلام آباد جانے والی قومی فضائی پروازوں کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود پاکستان سے سو سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں تھیں ،کراچی ائیرپورٹ کی پینتالیس،لاہور کی اڑتیس، اسلام اباد کی چالیس، ملتان کی دس، پشاور کی گیارہ اور سیالکوٹ کی چھ پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پرمنسوخ کی گئیں۔

    کشیدگی کےباعث سات سعودی ائیرلائن اور تین پی آئی اے کی پروازیں معطل ہوئی تھیں، وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ دوہزار دو سو نوے حاجیوں میں سے گیارہ سوحاجیوں کو پی آئی اے کی اسپیشل فلائٹس سے روانہ کرچکا ہے، باقی گیارہ سو حاجیوں کو بھی آئندہ چند روز میں بھیجا جائےگا۔

  • پی آئی اے کی مالی مشکلات مزید گمبھیر ، فلائٹ آپریشن شدید متاثر

    پی آئی اے کی مالی مشکلات مزید گمبھیر ، فلائٹ آپریشن شدید متاثر

    کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے کی مالی مشکلات مزید گمبھیر ہوگئیں ، ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں ہوسکیں اور فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مالی بحران مزیدشدت اختیارکرگیا، حکومت کی طرف سےتاحال پی آئی اےکی مالی مددنہ ہوسکی ، مالی مشکلات کے باعث لیزنگ کمپنیوں کی ادائیگی اور ایندھن کے حصول میں پریشانی کا سامنا ہے۔

    پی آئی اے کے15 طیارےبدستورگراؤنڈ ہے ، حکومتی عدم دلچسپی سے پی آئی اے مالی مشکلات دن بدن گمبھیرہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال ملازمین کو اگست کی تنخواہیں ادا نہیں ہوسکیں۔

    ذرائع نے کہا کہ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے، آج پی آئی اے کی کراچی جانے والی بیرون ملک اور ڈومیسٹک پروازیں منسوخ کردی گئی جبکہ متعددپروازیں کئی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

    پی آئی اے کی کراچی سےگوادر،فیصل آباداوراسلام آباد کی پروازیں بھی منسوخ ہوگئی جبکہ پی آئی اے کی کراچی سےاسلام آبادپروازپی کے308 ڈھائی گھنٹےتاخیر، کراچی سے سکھر جانے والی پی کے 536 تین گھنٹے، کراچی سےدبئی کی پرواز پی کے213تین گھنٹے اور کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 731 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات کےپیش نظرایندھن کےحصول میں بھی پی آئی اے کو مشکلات ہیں ، تاخیر سے ایندھن ملنےکےباعث بھی فلائٹس متاثر ہورہی ہیں۔

  • ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز کی صورتحال

    ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز کی صورتحال

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، حالات کی خرابی کے باعث کوئی بھی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں لاہور سے مسافروں کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے پر 3 سے 4 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔

    خیال رہے کہ 3 روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ملک کے تمام شہروں میں لاکھوں کی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر موجود ہیں جس سے نظام زندگی معطل ہوگیا ہے۔

  • برطانیہ کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر ڈرونز کی اطلاع، فلائٹ آپریشن معطل

    برطانیہ کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر ڈرونز کی اطلاع، فلائٹ آپریشن معطل

    لندن : برطانیہ کے گیٹ وک عالمی ہوائی اڈے پر ڈرونز دیکھے جانے کے بعد انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن معطل کرکے متعدد پروازیں منسوخ کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے گیٹ وک انٹرنشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر دو ڈرونز دیکھے گئے تھے جس کے بعد انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن معطل کردیا اور فلائٹس کا رخ دیگر ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بدھ کی رات دو ڈرونز دیکھے گئے تھے جو رن وے پر پرواز کر رہے تھے۔

    گیٹ وک ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات 10 ہزار مسافر فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث متاثر ہوئے اور جمعرات کے روز 1 لاکھ 10 ہزار مسافروں نے 760 پروازوں سے دیگر شہروں اور ممالک کا سفر کرنا ہے جو متاثر ہوسکتا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس پہلے ڈرون کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ کچھ دیر بعد ایک ڈرون کو پرواز کرتے  دیکھا گیا۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے مسافروں کو آگاہ کیا ہے کہ ایئرپورٹ آنے سے قبل معلومات حاصل کرلیں کیوں کہ اب تک متعدد فلائٹ منسوخ ہوچکی ہیں فلائٹ آپریشن تاحال معطل ہے۔

    سسکیس پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کوئی دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے لیکن فلائٹ آپریشن معطل کرنے کے لیے جان بوجھ کر یہ عمل انجام دیا گیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے رات 3 بجے فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا تاہم 45 منٹ بعد دوبارہ بند کردیا گیا تھا۔

    گیٹ وک ایئرپورٹ کے ترجمان نے مسافروں کو تکلیف پہنچنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈے کی حفاظت ان کی ’اولین ترجیح‘ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گیٹ وک آنے والی پروازوں کا رخ ملک کے دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا جائے گاجن میں لندن ہیتھرو، لوٹن، برمنگھم، گلاس گلو اور مانچیسٹر بھی شامل ہیں۔

  • کراچی: موسم کی خرابی، ایئرپورٹ عارضی طور پر بند

    کراچی: موسم کی خرابی، ایئرپورٹ عارضی طور پر بند

    کراچی : ملکی ہوا بازی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے، کراچی میں موسم کی خرابی کے باعث ایئرپورٹ عارضی طور پر بند کرنا پڑا تو  دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ پر مرکزی رن وے تین روز سے بند ہے۔

    ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن میں گڑبڑ سے نقصان مسافروں کا ہی ہوتا ہے، کراچی میں تیز ہوائیں چلیں تو ایئرپورٹ کو پروازوں کیلئے عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔

    ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث چار پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا، دبئی سے آنیوالی غیر ملکی ایئرلائن اور اومان ایئر کی پرواز کو مسقط اور ایران ایئر کو واپس تہران بھیج دیا گیا۔

    دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے بعد کچے میں پھنس گیا تھا، جس کے باعث مرکزی رن وے سے تین روز تک کسی جہاز نے اڑان نہیں بھری، پھنسنے والے طیارے کو کچے سے نکالا گیا تو ہینگر تک لے جانے والی کرین بھی خراب ہوگئی ہے۔

  • پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مسلسل بدنظمی کا شکار

    پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مسلسل بدنظمی کا شکار

    کراچی :پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مسلسل بدنظمی کا شکار ہے، اندورن اور بیرون ملک جانیوالی پروازوں کی روانگی میں دو تا آٹھ گھنٹے سے زائد تاخیر معمول بن گئی ہے۔

    چند دہائی قبل تک دنیا بھر میں پاکستان کیلئے باعث فخر ایئرلائن پی آئی اے اب شرمندگی کا سبب بن گئی ہے، پروازوں میں تاخیر، منسوخی، تیکنیکی خرابی اور دیگر وجوہات روز کا معمول ہیں، جدہ سے کراچی آنیوالی پرواز سیون زیرو ٹو سکس بھی سات گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ کردی گئی ہے۔

    کراچی سے دہلی جانے والی پرواز پی کے ٹو سیون ٹو نے تین گھنٹے تاخیر کے بعد اڑان بھری، کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے تھری زیرو ٹو، دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

    کراچی سے دہلی جانے والی پرواز پی کے ٹو سیون ٹو، تین گھنٹے سے زائد، لاہور سے کراچی آنیوالی پرواز دس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی جبکہ کراچی سے ملتان جانیوالی پرواز پی کے تھری تھری زیرو اور ملتان سے کراچی آنیوالی پرواز پی کے تھری تھری ون، کراچی سے رحیم یارخان جانیوالی پرواز پی کے تھری فور ایٹ اور رحیم یارخان سے کراچی آنیوالی پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔