Tag: فلائٹ اٹینڈنٹ

  • نشے میں دُھت جوڑا جہاز میں سوار نہ ہوسکا، ویڈیو وائرل

    نشے میں دُھت جوڑا جہاز میں سوار نہ ہوسکا، ویڈیو وائرل

    امریکہ میں جہاز کے عملے نے نشے میں دھت ایک جوڑے کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔ جہاز کے عملے نے جوڑے سے کہا کہ آپ کی وجہ سے جہاز میں تمام مسافروں کی سیکورٹی متاثر ہوسکتی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کا ایک فلائٹ اٹینڈنٹ ایک جوڑے کو جہاز میں سوار ہونے سے روک رہا ہے۔

    فلائٹ اٹینڈنٹ کی شناخت کو ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا ہے، جو نشے میں دھت جوڑے کو مسلسل واپس جانے کی ترغیب دے رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلائٹ اٹینڈنٹ اور مذکورہ جوڑا کافی دیگر تک بحث میں مصروف رہتے ہیں، جبکہ ویڈیو میں دوسرے مسافروں کو ہوائی جہاز میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں فلائٹ اٹینڈنٹ نشے میں دھت مسافروں سے کہہ رہا ہے کہ آپ چلا رہے ہیں کیونکہ آپ سب کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، جہاز کے سب عملے نے کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ آپ جہاز میں سفر نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے کہ مذکورہ جوڑے کی شناخت کو تاحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے، اور یہ بھی واضح نہیں ہوا ہے کہ بعد میں اس جوڑے کو کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑا یا نہیں۔

  • کس ایشیائی ملک نے فلائٹ اٹینڈنٹ کے پرفیوم استعمال کرنے پر پابندی لگادی؟

    کس ایشیائی ملک نے فلائٹ اٹینڈنٹ کے پرفیوم استعمال کرنے پر پابندی لگادی؟

    ویسے تو پرفیوم کا استعمال انسان کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے اور آس پاس موجود لوگوں پر خوشگوار اثر مرتب کرتا ہے مگر ایک ایشیائی ملک نے فلائٹ اٹینڈنٹ کے لیے اس کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

    بھارتی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل آفس کی جانب سے پرفیوم یا ماؤتھ واش کے استعمال پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی گئی تھی کیوں کہ پائلٹوں کے الکوحل کے زیر اثر ہونے کی وجہ سے ٹیک آف کرنے کے حوالے سے خدشات رہتے تھے۔

    ملکی ہوا بازی کی صنعت کی نگرانی کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری نئے ضابطے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ’عملے کا کوئی رکن کوئی دوا / فارمولہ نہیں لے سکتا اور نہ ہی ماؤتھ واش، ٹوتھ جیل، پرفیوم یا الکوحل کے مواد پر مشتمل کوئی بھی پروڈکٹ استعمال کر سکتاہے‘۔

    متن میں مزید کہا گیا کہ الکوحل کے مواد پر مشتمل مصنوعات کے استعمال کے نتیجے میں الکوحل کے ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ نکل سکتا ہے۔ اگرعملے کے کسی رکن نے اس طرح کی دوائیاں بھی استعمال کیں تو اسے فلائٹ مشن پر جانے سے پہلے کمپنی کے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ہوگا۔

    پرفیوم میں الکوحل کی مقدار کافی کم ہوتی ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ آیا جسم پر پرفیوم لگانے سے الکوحل ٹیسٹ کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔

    جاپان ایئر لائنز کے پائلٹ کاتسوتوشی جیتسوکاوا کا 2018 میں ٹیک آف کے فوراً بعد سانس کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں ان کے خون میں الکوحل کی سطح قانونی حد سے نو گنا زیادہ آئی تھی اور انھیں 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • فلائٹ اٹینڈنٹ کو مار کر مسافر کی اڑتے جہاز سے کودنے کی کوشش

    فلائٹ اٹینڈنٹ کو مار کر مسافر کی اڑتے جہاز سے کودنے کی کوشش

    شکاگو: یونائیٹڈ ایئر لائنز میں سفر کررہے ایک شخص نے ایئرہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنایا بنانے کے بعد ایمرجنسی دروازے سے کودنے کی کوشش کی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز میں پیش آیا جہاں ایک مسافر نے ایئرہوسٹس کو مکے مارنے کے بعد ایمرجنسی دروازہ کھول کر خودکشی کی کوشش کی۔

    ہوا یہ کہ طیارے میں بیٹھی مسافر نایا جیمینز نے لووینز نامی شخص کی بیوی کو اپنی سیٹ پر پایا تو انہیں اپنی سیٹ پر منتقل ہونے کا کہا جس پر خاتون نے انکار کردیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب جمنیز جیمینز نے خاتون کے انکار پر ایئرہوسٹس کو مدد کیلئے بلایا تو لووینز نے مداخلت کی اور ایئرہوسٹس سے بحث کرنے لگے،  بالآخر مشتعل ہوکر ایئرہوسٹس کو مکے مارنا شروع کردیے۔

    بعدازاں ملزم پائلٹ کی جگہ پر بھاگا اور وہاں موجود ایمرجنسی دروازے سے اُس وقت نکلنے کی کوشش کی جب طیارہ اُڑان بھرنے والا تھا۔ قریب تھا کہ ملزم کود جاتا تاہم اُسے پکڑ لیا گیا اور اندر کھینچ لیا گیا۔

    ایئرلائنز نے اس واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے اور مسافر پر یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

  • نیپال طیارہ حادثہ: فلائٹ اٹینڈنٹ کی حادثے سے قبل کی ویڈیو

    نیپال کے پوکھارا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک بدنصیب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 72 مسافر جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    طیارے میں موجود فلائٹ اٹینڈنٹ کی طیارے ٹیک آف سے پہلے کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    فلائٹ اٹینڈنٹ اوشن الی نیپال کی ایک مشہور ٹک ٹوکر بھی تھیں، وہ اس مہلک حادثے میں ہلاک ہونے والے چار کیبن کریو میں شامل تھیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایئر ہوسٹس کو طیارے میں مسکراتے ہوئے اور پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

    بیٹی کو کہا تھا آج مت جاؤ، والد فلائٹ اٹینڈنٹ

    رپورٹس کے مطابق اوشن کے والد کا کہنا ہے کہ حادثے والے دن تہوار کے موقع پر بیٹی کو کہا کہ آج کام پر مت جاؤ۔

    فلائٹ اٹینڈنٹ کے والد نے بتایا کہ بیٹی نے میر ی بات پر جواب دیا کہ وہ 2 فلائٹس مکمل کرکے واپس گھر آکر تہوار منائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والی اوشن 4 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی بیٹی تھی جبکہ اس کی 2 سال پہلے شادی ہوئی تھی۔

  • کرونا وائرس ٹیسٹ کا انتظار کرتا امریکی فلائٹ اٹینڈنٹ جان کی بازی ہار گیا

    کرونا وائرس ٹیسٹ کا انتظار کرتا امریکی فلائٹ اٹینڈنٹ جان کی بازی ہار گیا

    امریکا میں ایک فلائٹ اٹینڈنٹ اپنے کرونا وائرس ٹیسٹ کا انتظار کرتے کرتے دنیا سے رخصت ہوگیا، تاحال اس کی موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی لیکن قریبی افراد کا کہنا ہے کہ اس میں کرونا وائرس کی علامات موجود تھیں۔

    امریکن ایئر لائن کے فلائٹ اٹینڈنٹ 60 سالہ پال فرشکرن نے چند روز قبل کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا۔

    پال کو کچھ روز قبل ہی کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد اس نے اپنا ٹیسٹ کروایا۔ تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ آنے سے قبل ہی پال جان کی بازی ہار گیا، حکام نے تاحال اس کی موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی۔

    دنیا بھر میں اس وقت ایوی ایشن کے ملازمین کو بھی کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کہا جارہا ہے جن میں فلائٹ اٹینڈنٹس سرفہرست ہیں۔

    طیاروں پر اپنی ڈیوٹی کے دوران یہ افراد سماجی فاصلہ برقرار نہیں رکھ سکتے یوں یہ کرونا وائرس کے خطرے کا شدید شکار ہیں۔

    امریکا میں کام کرنے والے 1 لاکھ 19 ہزار فلائٹ اٹینڈنٹس بھی خوف کے عالمی میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے 2 ہزار 229 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 1 لاکھ 23 ہزار 776 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہیں۔

  • پی آئی اے کا فلائٹ اٹینڈنٹ نشے میں ہونے پر طیارے سے آف لوڈ

    پی آئی اے کا فلائٹ اٹینڈنٹ نشے میں ہونے پر طیارے سے آف لوڈ

    کراچی: پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن (پی آئی اے) کے فلائٹ اٹینڈنٹ کو نشے کی حالت میں ہونے پر طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے طیارے کا اچانک دورہ کیا، اس دوران فلائٹ اٹینڈنٹ غلام محمد سرور چانڈیو کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کے خون میں الکوحل کی آمیزش سامنے آئی۔

    اٹینڈنٹ کو فوری طور پر طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور فلائٹ اٹینڈنٹ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے نے نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جن میں فضائی میزبانوں سمیت دیگر عملے کو قد اور عمر کے لحاظ سے وزن کم کر کے عالمی معیار کے مطابق کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 31 جنوری تک جن ملازمین کا وزن، عالمی معیار سے 30 پاؤنڈ زیادہ ہے، ان سب کو گراؤنڈ کرکے ایئر کریو اسپتال بھیجا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر کریو کو اسپتال میں وزن کم کرنے کی مشق کروائی جائے گی جس کے لیے ہدف جون 2019 تک 30 پاؤنڈ وزن کم کرنا ہے۔ اس کے بعد بھی عملے میں سے کسی کا وزن کم نہیں ہوا تو تادیبی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے ایک گائیڈ لائن بھی فراہم کی گئی ہے جس کے تحت فروری میں 25 پاؤنڈ، مارچ میں 20، اپریل میں 15، مئی میں 10 اور جون میں باقی ماندہ 5 پاؤنڈ وزن کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مقررہ وقت کے بعد یکم جولائی 2019 کو عملے کے اراکین کا دوبارہ وزن کیا جائے گا اور صرف ان ملازمین کو فلائٹ پر جانے کی اجازت دی جائے گی جن کا وزن مقررہ حد کے عین مطابق ہوگا، ذرا سے بھی اضافی وزن والے عملے کو جہاز پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔