Tag: فلائٹ شیڈول

  • فلائٹ شیڈول میں بہتری ، پاکستان کے لئے 12 غیر ملکی ایئرلائنز  کی  پروازیں بحال

    فلائٹ شیڈول میں بہتری ، پاکستان کے لئے 12 غیر ملکی ایئرلائنز کی پروازیں بحال

    کراچی : پاکستان کے لئے غیرملکی ایئرلائنز نے پروازیں بحال کردیں، پاک بھارت جنگی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان کے فلائٹ شیڈول میں بہتری آگئی اور 12غیرملکی ایئرلائنز نے بھی پروازیں بحال کردیں۔

    مختلف ایئرپورٹس سے پروازوں کی منسوخی کم ہوکر 50رہ گئی ہے ، فلائی دبئی،امارات، ترکش، قطر، اتحاد،ایئر عربیہ، گلف ایئر نے پروازیں شروع کیں۔

    ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ حج پروازوں کومعمول پر لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، اسلام آباد 23، لاہور 14، کراچی کی 15 پروازیں ، پشاور 4، سیالکوٹ 2 اور فیصل آباد سے 1 پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔

    سیالکوٹ ایئرپورٹ کی شارجہ دمام اور کویت سے 3 پروازیں لاہور منتقل کی گئی ہے۔

    دوسری جانب پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود پاکستان سے سو سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں، گزشتہ روزکراچی ائیرپورٹ کی پینتالیس،لاہور کی اڑتیس، اسلام اباد کی چالیس، ملتان کی دس، پشاور کی گیارہ اور سیالکوٹ کی چھ پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پرمنسوخ کی گئیں۔

    کشیدگی کےباعث سات سعودی ائیرلائن اورتین پی آئی اے کی پروازیں معطل ہوئی تھیں، وزارت مذہبی اموردوہزار دو سو نوےحاجیوں میں سے گیارہ سوحاجیوں کو پی آئی اے کی اسپیشل فلائٹس سے روانہ کرچکا ہے، باقی گیارہ سو حاجیوں کو بھی آئندہ چند روز میں بھیجا جائےگا۔

  • فلائٹ شیڈول شدید متاثر، ملک بھر کی آج بھی 150 پروازیں منسوخ

    فلائٹ شیڈول شدید متاثر، ملک بھر کی آج بھی 150 پروازیں منسوخ

    کراچی: ملک میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے بعد بھی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہے، ملک بھر کی آج بھی 150 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں درجنوں پروازیں غیر یقینی صورت حال کا شکار ہو گئی ہیں، اتوار کو کراچی ایئرپورٹ کی 45، لاہور کی 38، اسلام اباد کی 40 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

    ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 پروازیں آپریشنل وجوہ کی بنا پر منسوخ کی گئیں، منسوخ کی گئی پروازوں میں 138 بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔


    بیرون ملک پھنسے مسافروں کو وطن لانے کا سلسلہ شروع


    دوسری طرف ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس سے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے اندرون و بیرون ملک فلائٹ آپریشن جاری ہے، خلیجی ممالک کے لیے قومی ایئر لائن کی پروازیں آج شیڈول کی گئی ہیں۔

    اسلام آباد سے دبئی، کوئٹہ کے لیے پروازوں کی روانگی کچھ دیر میں ہوگی، آج کراچی سے قومی ایئر لائن کی پرواز مدینہ کے لیے روانہ ہوئی، کراچی سے اسلام آباد کے لیے دو پروازیں مقررہ وقت پر روانہ ہوئیں، تاہم کراچی سے نجی ایئر لائنز کی متعدد پروازیں منسوخ بھی ہوئیں۔

    دمام مدینہ جدہ سے بھی فلائٹس کراچی پہنچ گئی ہیں، لاہور سے مدینہ، دبئی اور کراچی کے لیے 5 پروازیں روانہ ہوئیں، لاہور سے باکو اور مشہد کے لیے بھی پروازیں روانہ ہوں گی، جب کہ کراچی سے بعض فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔

  • خوشخبری: حج 2025 کے فلائٹ شیڈول کا اعلان ہو گیا

    خوشخبری: حج 2025 کے فلائٹ شیڈول کا اعلان ہو گیا

    رواں سال حج 2025 کے لیے فلائٹ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے یہ اعلان سعودی عرب کی سول ایوی ایشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔

    الوطن اخبار کے مطابق سعودی عرب سول ایوی ایشن نے حج 2025 کے فلائٹ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز 29 اپریل (یکم ذی القعدہ) سے ہوگا اور ان کی واپسی کا عمل 13 ذی الحجہ سے شروع ہو کر 15 محرم 1447 ھ تک جاری رہے گا، جس کے بعد حج آپریشن اختتام پذیر ہو جائے گا۔

    سول ایوی ایشن کی جانب سے حج فلائٹ شیڈول کی رجسٹریشن 3 ربیع الثانی سے شروع کر دی گئی ہے جو 30 شوال المکرم تک جاری رہے گی اور اس دوران ہی حج پروازوں کی آمد اور روانگی کی حتمی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔

    خصوصی موبائل ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات ان کے موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی۔

    عازمین اپنے حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، فلائٹ کی معلومات، سعودی عرب میں اپنی رہائش، ادائیگی اور دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشنز سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔

    سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ضوابط کے مطابق فضائی کمپنیاں اس امر کی پابند ہوں گی کہ مقررہ شیڈول پر سختی سے عمل کریں۔ ایسی کمپنیاں جو حج فلائٹوں کو منظم نہیں کریں گی، ان کے خلاف مقررہ ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2025 کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت معاہدے کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس جائیں گے۔

  • آج کون سی فلائٹس منسوخ اور منتقل کی گئی ہیں؟ تفصیل جانیے

    آج کون سی فلائٹس منسوخ اور منتقل کی گئی ہیں؟ تفصیل جانیے

    کراچی: موسم کی خرابی کے باعث ملک میں فلائٹ شیڈول پھر متاثر ہو گیا ہے، آج 11 پروازیں منسوخ اور دو منتقل کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سال کے پہلے مہینے میں موسم کی خرابی کی وجہ سے فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے، ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری میں دھند کے باعث 770 پروازیں منسوخ، اور 200 منتقل کی جا چکی ہیں۔

    آج نجی ایئر لائن کی مسقط لاہور پرواز پی ایف 737 سیالکوٹ منتقل کر دی گئی، ریاض لاہور کی پرواز کی منزل بھی تبدیل ہو گئی ہے، پی کے 726 اب 5:35 پر اسلام آباد اترے گی۔

    اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606 منسوخ ہو گئی ہیں، اسلام آباد سے اسکردو کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 451، اور 452 بھی منسوخ ہو گئیں، کراچی سے کوئٹہ پی کے 310، 311 اور اسلام آباد پی اے 208 منسوخ ہو گئی۔

    پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 322 اور پی کے 323 بھی منسوخ ہو گئیں، پشاور دوحہ کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جب کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان کی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

  • جڑواں شہروں میں شدید دھند، فلائٹ شیڈول متاثر

    جڑواں شہروں میں شدید دھند، فلائٹ شیڈول متاثر

    راولپنڈی: پنجاب میں ان دنوں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب فلائٹ شیڈول بھی شدید متاثر ہورہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے، جو دوپہر تک ختم ہوجائیگا۔

    شدید دھند کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے، اندرون ملک اور بیرون ملک 16 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے 15 پروازوں کی آمد و روانگی منسوخ کر دی گئی ہے۔

    دوسری جانب پنجاب میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہورہا ہے اور پشاور، راولپنڈی، لاہور سے کراچی جانے والی ہر ٹرین کی تین سے چار گھنٹے تاخیر معمول بن گئی ہے

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر

    دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹواسلام آباد سے بلکسرانٹر چینج تک بند کردی گئی ہے اور موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک سوات موٹروے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک ٹریفک معطل ہے جبکہ موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی تک ٹریفک روک دی گئی ہے۔

  • برٹش ایئرویز کا باقاعدہ فلائٹ شیڈول جاری

    برٹش ایئرویز کا باقاعدہ فلائٹ شیڈول جاری

    کراچی: برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز3جون کی صبح ساڑھے نو بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی ، طیارے کوواٹر سلوٹ پیش کیا جائے گا، برٹش ایئرویز کی بحالی سے سیاحت تجارتی اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برٹش ایئرویز کو باقاعدہ فلائٹ شیڈول جاری کردیا، شیڈول کے تحت برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز3جون کی صبح ساڑھے نو بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

    سی اے اے کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کو برٹش ایئرویز کے بوئنگ 787طیارے کو واٹر سلوٹ پیش کیا جائے گا۔

    برٹش ایئرویز11سال بعد پاکستان کیلئے اپنی پروازیں شروع کررہی ہے اور اسلام آباد اور لندن کے ہتھرو ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں 3 پروازیں چلائے گی۔

    ماہرین کے مطابق اسلام آباد اور ہیتھرو کے درمیان برٹش ائیرویز کی پروازوں کی بحالی اچھی خبر ہے، تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ ملے گا۔

    چند روز قبل وزیر ایوی ایشن غلام سرور کا کہنا تھا برٹش ائیر ویز 11 سال بعد پاکستان آرہی ہے، برٹش ائیر ویز ،جون 2019 سے اسلام آباد سے ہفتہ وار 3فلایٹس چلانے کی خواہش مند ہے۔

    مزید پڑھیں : گیارہ سال بعد برٹش ائیرویز کا آئندہ ماہ سے پاکستان کے لئے پروازیں شروع کرنےکااعلان

    خیال رہے رواں سال جنوری مین برٹش ہائی کمشنرنے سیکرٹری ایوی ایشن کو خط لکھاتھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان ایک محفوظ اور پُرامن ملک ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات کیے، پاکستان میں برٹش ائرویز کا آپریشن دس سال سے بند تھا۔

    برٹش ہائی کمشنر نے خط میں مزید بتایاتھا کہ رواں سال جون سے برٹش ایئرویز اسلام آباد سے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی۔

    یاد رہے برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ائیر ویز نے ایک عشرے سے زیادہ وقفے کے بعد گذشتہ برس پاکستان سے اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا اور پاک فوج نے بھی اس اعلان کا خیر مقدم کیا تھا ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ پیش رفت پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز کی ملک میں امن واستحکام کے لیے ایک عشرے کی جدوجہد کا ثمر ہے۔

    خیال رہے برٹش ائیر ویز نے بیس ستمبر دوہزار آٹھ کو اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل پر تباہ کن خودکش بم حملے کے فوری بعد پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی تھیں ۔ اس بم دھماکے میں چون افراد ہلاک اور دو سو ستر زخمی ہوگئے تھے۔

  • پی آئی اے انتظامیہ کیبن کریوز کو فلائٹ شیڈول موبائل فون پر جاری کرے گا

    پی آئی اے انتظامیہ کیبن کریوز کو فلائٹ شیڈول موبائل فون پر جاری کرے گا

    کراچی : پی آئی اے کیبن کریو کا فلائٹ شیڈول نہ ملنے کا بہانہ اب نہیں چلے گا، اب آپریشنل شیڈول موبائل فون، واٹس ایپ اور ای میل پرجاری ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروس نے ڈسپیجر سروس ختم کردی ہے، ڈسپیجر کے ذریعے فضائی میزبان کو ڈیوٹی سے متعلق شیڈول روانہ کیا جاتا تھا۔

    شبعہ فلائٹ سروس کی جانب سے جاری خط اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگیا، خط کے مطابق پی آئی اے نے تمام کیبن کریو کو خط کی ترسیل کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    کیبن کریوز کو اپنے موبائل فون نمبر فوری اپ ڈیٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، اب آپریشنل شیڈول موبائل فون، واٹس ایپ اور ای میل پرجاری ہوں گے، ڈیوٹی کا لیٹر متعلقہ بریفنگ کمرے میں دستیاب ہوگا۔