Tag: فلائی اوور

  • لاہور:  چلتی موٹر سائیکل پر شوہر کو دل کا دورہ، میاں بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق

    لاہور: چلتی موٹر سائیکل پر شوہر کو دل کا دورہ، میاں بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق

    لاہور: موٹر سائیکل سوار میاں بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق ہوگئے ، ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ شہری کو دل کا دورہ پڑا اور موٹر سائیکل بے قابو ہو کر باؤنڈر وال سے ٹکرا گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک دلخراش واقعے پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی اکبر چوک فلائی اوور سے گر کر جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ 65 سالہ شیخ افضل اور ان کی 60 سالہ اہلیہ عابدہ نور اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ جا رہے تھے جب یہ سانحہ پیش آیا۔

    حادثے کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق فلائی اوور سے اترتے ہوئے شیخ افضل کو دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث وہ موٹرسائیکل پر قابو نہ رکھ سکے اور تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی ، جس سے دونوں میاں بیوی فلائی اوور سے نیچے گر گئے۔

    عابدہ نور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ شیخ افضل کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    مزید پڑھیں : ٹریفک حادثات میں میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 جاں بحق

    دونوں میاں بیوی اقبال ٹاؤن میں واقع اپنے گھر واپس جا رہے تھے تاہم اہل خانہ نے غم کی حالت میں کسی بھی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔

    پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کر کے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے، جبکہ لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

    ادھر لاہور کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دیگر ٹریفک حادثات میں مزید پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ شاہکام فلائی اوور پر ایک کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

  • فلائی اوور بلاک کر کے دوست کی سالگرہ منانے والے منچلے گرفتار

    فلائی اوور بلاک کر کے دوست کی سالگرہ منانے والے منچلے گرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں چند منچلوں نے دوست کی سالگرہ منانے کے لیے پورا فلائی اوور بلاک کردیا، پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر کے بقیہ کی تلاش شروع کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ بھارتی شہر پٹنہ میں پیش آیا جہاں 20 سے زائد نوجوانوں نے پاٹلی فلائی اوور بلاک کردیا۔

    نوجوانوں نے 2 لین فلائی اوور کے ایک طرف درجن بھر گاڑیاں پارک کیں اور ایک گاڑی کے بونٹ پر کیک رکھ کر دوست کی سالگرہ منانی شروع کردی۔

    اس دوران کچھ لڑکوں نے ہوائی فائرنگ بھی گئی، تیز آواز میں میوزک بجایا اور رقص بھی کیا۔

    تمام لڑکوں نے گاڑی کے بونٹ پر کیک کاٹ کر خوب جشن منایا، ’تقریب‘ کو ایک شخص کے انسٹاگرام پر لائیو نشر بھی کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مذکورہ لڑکوں کی تلاش شروع کردی، جس لڑکے کی سالگرہ تھی اس لڑکے سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آدھے گھنٹے تک فلائی اوور پر پارٹی کرنے والے تمام لڑکوں کی شناخت کرلی گئی ہے اور جلد سب کے سب جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

  • رولر کوسٹر، ڈریگن یا پھر فلائی اوور! چینی فن تعمیر نے دنیا کو حیران کردیا

    رولر کوسٹر، ڈریگن یا پھر فلائی اوور! چینی فن تعمیر نے دنیا کو حیران کردیا

    بیجنگ : چین کے تیان لونگ نامی پہاڑی سلسلے میں تعمیر فلائی اوور کے رولر کوسٹر جیسے ڈیزائن نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

    فاصلوں کو کم کرنے ٹریفک جام سے بچانے اور شہریوں کو سفری سہولیات دینے کےلیے دنیا بھر فلائی اوورز تعمیر کیے جاتے ہیں لیکن چین میں بنے فلائی اوور نے فن تعمیر کی نئی مثال قائم کی ہے۔

    منفرد ڈیزائن کا حامل پل چین کے صوبے شنسی کے شہر تاییوان کے قریب واقع تیان لونگ کی پہاڑی سلسلے میں تعمیر ہے، جسے 2019 میں ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔

    اس پل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ رولر کوسٹر سے شباہت رکھتا ہے اور ساتھ ہی تین منزلوں پر مشتمل ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ پل کو اس طریقے سے ڈیزائن کرنے کا مقصد اوپر چڑھے یا نیچے اترے گاڑیوں کی رفتار خودکار طور پر کم کرنا ہے جو ڈیزائن کی بدولت خود کم ہوجاتی ہے مگر رولر کوسٹر ڈیزائن ڈرائیونگ کے امتحان سے کم نہیں۔

    یہ پل 350 میٹر بلند ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ اس پہاڑی پر 30 کلومیٹر رقبے (پل کے ساتھ منسلک کو سڑک کو ملا کر) پر پھیلا ہوا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 3 ہزار ورکرز نے محض 5 ماہ کے اندر اس انوکھے فلائی اوور کو تعمیر کردیا تھا، جس پر سفر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس پل سے گزرتے ہوئے کسی رولر کوسٹر کے سفر کا احساس ہوتا ہے۔

    چین میں اس طرح کے بہت سے منصوبے پیش کیے جارہے ہیں، ایسا ہی ایک منصوبہ ‘لکی ناٹ’ برج ہے جسے 2016 کے آخر میں عوام کےلیے کھولا گیا تھا، راہ گیروں کے گزرنے کے لیے بننے والا برج درحقیقت تین پلوں کا مجموعہ ہے جن کو ایک اسٹرکچر میں ڈھال دیا گیا ہے۔

    ایسا ہی ایک اور منصوبے کو 2018 میں کھولا گیا تھا جو دنیا کا سب سے لمبا سمندری برج ہے۔

  • بھارتی ریاست اترپردیش میں فلائی اوورگرنےسے18 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست اترپردیش میں فلائی اوورگرنےسے18 افراد ہلاک

    لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش میں زیرتعمیر فلائی اوور گرنے کے باعث 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے وراناسی میں زیرتعمیر فلائی اوور گرنے کے نتیجے میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    نیشنل ڈیزاسٹرریسپانس فورس کے مطابق اب تک ملبے سے 18 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم امکان ہے کہ ملبے کے نتیجے مزید لاشیں موجود ہیں۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وراناسی میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کی حکومت اس معاملے کی نگرانی کررہی ہے اورمتاثرین کوہرممکن امداد دینے کے لیے کوشاں ہے۔

    بھارت میں تیزآندھی اورمٹی کےطوفان سے 86 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ دو روز قبل بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت متعدد ریاستوں میں تیزآندھی اور مٹی کے طوفان سے 86 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے23 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 20 اگست کو بھارت کی ریاست اترپردیش میں ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے23 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 2016 میں بھارت کے مشرقی شہرکولکتہ میں زیرتعمیرفلائی اوور گرنے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فلائی اوور کے نیچے خالی جگہ باغ میں تبدیل

    فلائی اوور کے نیچے خالی جگہ باغ میں تبدیل

    ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں ایک فلائی اوور کے نیچے خالی جگہ پر باغ بنا لیا گیا۔ اب اس فلائی اوور کے اوپر گاڑیاں دوڑتی ہیں اور نیچے شہری اپنا فارغ وقت پھولوں اور پودوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔

    ممبئی کے علاقے مٹنگا میں ڈاکٹر بابا صاحب روڈ پر واقع فلائی اوور کے نیچے خالی جگہ پر باغ بنالیا گیا۔ اس باغ کا نام نانا لعل ڈی مہتا گارڈن رکھا گیا ہے۔

    m11

    m8

    یہ فیصلہ اس خالی جگہ کو غلط استعمال، خاص طور پر نشئی افراد کی پناہ گاہ بننے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

    اس سے پہلے 4 سال قبل جب یہ فلائی اوور کھولا گیا تو اس کے نیچے نشئی افراد، جواریوں اور گداگروں نے اپنا ٹھکانہ بنالیا۔ کچھ رہائشیوں نے اس بارے میں ممبئی کی میونسپل کارپوریشن کو آگاہ کیا اور ان کے خلاف کوئی قدم اٹھانے کی اپیل کی۔

    m10

    m9

    شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت یہاں سیکیورٹی گارڈز بھی تعینات کیے تاکہ وہ اس جگہ کو ان لوگوں سے محفوظ رکھیں اور یہاں کچرا کنڈی نہ بننے دیں۔ جواریوں اور نشئی افراد کی وہاں موجودگی مقامی افراد کے لیے بے حد تکلیف اور پریشانی کا باعث بن رہی تھی۔

    سال 2011 میں یہاں کے لوگوں نے مقامی و شہری حکومتوں کو درخواست دی جس میں تجویز پیش کی گئی کہ اس جگہ کو گارڈن میں تبدیل کردیا جائے۔ کئی درخواستوں کے بعد 2015 میں میونسپل کارپوریشن نے اس جگہ کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا۔

    m7

    m6

    اس گارڈن کے فرش کو دریا نرمادا کے بہاؤ کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انجینیئرز اور آرکیٹیکٹس نے دریا کے بہاؤ کا مشاہدہ کیا اور اس کا نقش گارڈن کے فرش پر ڈیزائن کیا۔ 600 میٹر لمبے راستے کو نیلے رنگ سے رنگا گیا ہے جبکہ اطراف میں دریائے نرمادا کے کنارے واقع پہاڑوں کی نقل بنائی گئی ہے۔

    m2

    گارڈن میں ایک گرینائٹ کا بلاک بھی نصب کیا گیا ہے جس میں دریائے نرمادا کی تاریخ اور اس کے بارے میں معلومات درج ہیں۔

    m5

    m4

    گارڈن میں 300 لائٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

    قریبی آبادی کے رہائشی کریدیتا پٹیل اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں، ’ممبئی جیسے پرہجوم شہر میں ایسی پرسکون جگہ کا ہونا ایک نعمت ہے۔ یہاں ہم اپنے دوستوں اور پڑوسیوں سے ملتے ہیں اور یہاں واک کر کے ہمیں بہت مزہ آتا ہے‘۔

    m3

    m1

    اس گارڈن کو صبح 8 سے دوپہر 1 اور شام 4 سے رات ساڑھے 9 بجے تک کھولا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔