Tag: فلائی جناح

  • کراچی ائیرپورٹ پر ایک اور مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

    کراچی ائیرپورٹ پر ایک اور مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

    کراچی : کراچی ائیر پورٹ پر ایک اور طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا اور کپتان نے طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پراتارلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر فلائی جناح کے طیارے سے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا، ذرائع نے بتایا کہ فلائی جناح کی پرواز لاہور سے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کر رہی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کپتان نے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع اے ٹی سی کو دی، پرواز میں 150سےزائدمسافر سوار تھے تاہم کپتان نے طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

    کراچی ایئرپورٹ اوراطراف بارش کےباعث کیڑے مکوڑےہونےسےپرندوں کی تعدادزیادہ ہے، ڈی جی ایئرپورٹ ذیشان سعید نے فوری طور پرفیومیگیشن اور اضافی برڈشوٹر تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔

    مزید پڑھیں : ترکش ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    اس سے قبل کراچی ائیرپورٹ پر استنبول کیلئے جانے والی ترکش ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

    طیارہ اڑان بھرنے کیلئے ٹی کے 709 ٹیکسی وے پہنچا تو پرندہ ٹکرا گیا ، طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر کپتان نے ایمرجنسی بریک لگائی۔

  • چند روز میں ایک اور پرواز فنی خرابی کا شکار، مسافروں کو نکالنے کے لیے مینول سیڑھیاں لگائی گئیں

    چند روز میں ایک اور پرواز فنی خرابی کا شکار، مسافروں کو نکالنے کے لیے مینول سیڑھیاں لگائی گئیں

    کراچی: چند روز میں ایک اور پرواز اچانک فنی خرابی کا شکار ہو گئی، جس سے مسافروں کو نکالنے کے لیے مینول سیڑھیاں لگائی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق فلائی جناح کی کراچی تا اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی، فلائی جناح کے مسافروں کو آدھا گھنٹہ طیارے میں بٹھا کر رکھنے کے بعد سی اے اے کی مداخلت پر مینول سیڑھیاں لگا کر انھیں باہر منتقل کیا گیا۔

    حکام کے مطابق طیارے کے بریک میں خرابی آ گئی تھی، جسے دور کیے جانے کے بعد فلائی جناح کی پرواز اسلام آباد روانہ ہو گئی۔ دوسری طرف پرواز کی تاخیر سے روانگی کے باعث اسلام آباد سے آنے والی پرواز نائن پی 671 کی روانگی بھی تاخیر کا شکار ہو گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند روز میں تکنیکی خرابی کے باعث پرواز کی روانگی میں تاخیر کا یہ تیسرا واقعہ ہے، گزشتہ 2 واقعات میں پرواز کے طیاروں کو دوران پرواز فنی خرابی کے باعث واپس ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔

  • فلائی جناح کا نئے بین الاقوامی روٹ کا اعلان

    فلائی جناح کا نئے بین الاقوامی روٹ کا اعلان

    کراچی: فلائی جناح نے اسلام آباد اور مسقط کے درمیان نئے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان فلائی جناح کے مطابق 10 مئی کو اسلام آباد اور مسقط، عمان کے درمیان فلاح جناح اپنی پہلی نان اسٹاپ پرواز شروع کرے گی۔ اس نئے روٹ پر ابتدائی طور پر جمعہ اور اتوار کے روز ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جائیں گی۔

    ترجمان نے کہا مسقط تک اپنے تیسرے بین الاقوامی روٹ متعارف کرانے اور ایک اور سنگ میل عبور کرنے پر فلاح جناح کو فخر ہے، بین الاقوامی روٹ میں یہ توسیع ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے کے ہمارے عزم کے عین مطابق ہے۔

    ترجمان کے مطابق یہ نیا روٹ فلائی جناح کے شارجہ، متحدہ عرب امارات پر مشتمل بین الاقوامی روٹس کی فہرست میں اضافہ کرے گا۔ ترجمان نے کہا فلائی جناح اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے ثابت قدم ہے۔

    ترجمان کے مطابق فضائی بیڑے میں شامل 5 ایئر بس 320 طیاروں کے ذریعے فلائی جناح پاکستان کے پانچ بڑے شہروں سے خدمات سر انجام دے رہی ہے، اس وقت کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

  • یو اے ای جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    یو اے ای جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    کراچی : فلائی جناح نے اسلام آباد سے اپنا بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کردیا، مسافروں کا کہنا ہے کہ شارجہ کے لئے فلائٹ آپریشن سے سفری سہولت میسر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایئرلائن فلائی جناح نے اسلام آباد سے شارجہ کیلئے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیا، افتتاحی پرواز اسلام آباد سے شارجہ کیلئے آپریٹ کی گئی ۔

    پہلی بین الاقوامی پرواز 151 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے شارجہ کے لئے اڑان بھری، روانگی سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر تقریب منعقد ہوئی۔

    تقریب میں چئیرمین فلائی جناح اقبال علی لاکھانی، ڈپٹی ہیڈ آف مشن یو اے ای ایمبیسی سمیت دیگر شریک ہوئے۔

    اس موقع پر فلائی جناح کے سی ای او ارمان یحییٰ کہتے ہیں کہ فلائی جناح مسافروں کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

    مسافروں کا کہنا تھا کہ شارجہ کے لئے فلائٹ آپریشن سے سفری سہولت میسر ہوگی۔

    پاکستانی ایئرلائن فلاحی جناح کی پرواز شارجہ پہنچی تو طیارے کو ایئرپورٹ پر واٹر سیلوٹ بھی پیش کیا۔

  • فضائی مسافروں کے لیے اہم خبر

    فضائی مسافروں کے لیے اہم خبر

    کراچی: نجی شعبے میں آپریٹ ہونے والی ایئر لائن فلائی جناح 17 فروری کو اسلام آباد سے شارجہ کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلائی جناح بین الاقوامی آپریشنز کا آغاز کرنے جا رہی ہے، اسلام آباد اور شارجہ کو کو یومیہ پروازوں کے ساتھ جوڑا جائے گا۔

    اس نئی سروس سے اسلام آباد کے صارفین کو آسان سفری سہولیات کے ساتھ شارجہ ایئرپورٹ کے وسیع نیٹ ورک تک رسائی اور مزید فضائی رابطوں کی فراہمی ممکن ہوگی۔

    ترجمان فلائی جناح کے مطابق اسلام آباد سے شارجہ کے لیے روزانہ 2 پروازیں چلائی جائیں گی، موجودہ بیڑے میں 2 نئے ایئر بس اے 320 جہازوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے جہازوں کی مجموعی تعداد 5 پانچ ہو گئی ہے۔

    ترجمان نے کہا فلائی جناح کے بیڑے میں توسیع اور بین الاقوامی آپریشنز کے آغاز کا مقصد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی ہے، یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔

    ترجمان نے کہا فلائی جناح پاکستان کے دارالحکومت کو متحدہ عرب امارات کے ثقافتی شہر شارجہ سے ملا کر اپنے بین الاقوامی آپریشن کو شروع کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔

  • ’فلائی جناح نے کراچی سے پروازوں کا آغاز کردیا‘

    ’فلائی جناح نے کراچی سے پروازوں کا آغاز کردیا‘

    کراچی: پاکستان کی سستی ترین ایئرلائن فلائی جناح نے کراچی سے پروازوں کا آغاز کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے فلائی جناح کی پروازوں کا آغاز ہوگیا، ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ نے مسافروں کو رخصت کیا۔

    سی ای او فلائی جناح ارمان یحییٰ کا کہنا ہے کہ ’لیکسن گروپ اور ایئر عربیہ کے تعاون سے فلائی جناح مسافروں کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

    دوران پرواز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئی ایئرلائن سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی اور مسافروں کو بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔

    https://urdu.arynews.tv/fly-jinnah-flight-operation-bookings-open/

    گزشتہ دنوں ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی سے اسلام آباد کا کم از کم کرایہ 14000 متعارف کرایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ باقی تمام ائیرلائنز کراچی سے اسلام آباد کا کرایہ کم از کم 19000 لے رہی ہیں۔

     

  • ‘فلائی جناح’، پاکستان کی نئی کفایتی ایئر لائن کے برانڈ کی شناخت کی رونمائی

    ‘فلائی جناح’، پاکستان کی نئی کفایتی ایئر لائن کے برانڈ کی شناخت کی رونمائی

    کراچی: پاکستان کی نئی کفایتی /لوکاسٹ ائیر لائن ،فلائی جناح نے آج اپنے برانڈ کی شناخت کی رونمائی کا اعلان کر دیا ہے۔

    اپنے برانڈ کے مختصر نامFJکے ساتھ فلائی جناح نے اپنے برانڈ کی شناخت میں ایک نئی اور ماڈرن ائیر لائن کے جوش و جذبے کی عکاسی کرنے کے لیے شوخ لال رنگ کو اپنایا ہے جبکہ اس کے منفرد فونٹ اور گول شکل کی علامت حرکت اور تسلسل کی عکاسی کرتے ہیں۔

    عزم برانڈ کی بنیادی اقدار میں سے ایک ہے،جس کا مقصد صارفین کو حقیقی قدر پیش کرنا اور گول شکل کی علامت حرکت اور تسلسل کی عکاسی کرتے ہیں۔عزم اس برانڈ کی بنیادی اقدار میں سے ایک ہے،جس کا مقصد صارفین کو حقیقی قدر پیش کرنااور پوری دنیا میں مختلف کمیونیٹیز کو باہم جوڑنا ہے،دوسری قدر اخلاص ہے یعنی دیانت اور بہتری کی کوشش کرتے ہوئے کامیابیاں اور ترقی پانے کی خواہش ،اور جدت پسندی کے تحت مقصد پر توجہ مرکوز رکھنے،باعمل اور مستعد رہتے ہوئے تخلیقی سہولیات کا اظہار کرنا ہے۔

    فلائی جناح کے لوگو اور برانڈ کی اخلاقی قدروں سے متاثر،طیاروں کی خوب صورتی بڑھانے والے نقش و نگار ایک ایسی جدید ائیر لائن کی عکاسی کرتے ہیں جو پر عزم اور پرجوش ہے اور مسلسل آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے۔

    فلائی جناح پاکستان کی چوتھی نجی ائیر لائن ہے،جسے نئی ملازمتیں پیدا کر کے سیاحت اور مہمان نوازی جیسے شعبوں میں فروغ کے ذریعے ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردارادا کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔اس کی اسپانسر لیکسن گروپ پاکستان کا ایک معروف اور انتہائی جدید ادارہ ہے جس کی اکثریتی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہے۔

    فلائی جناح کے چئیر مین اقبال علی لاکھانی نے اظہار خیال کیا کہ فلائی جناح کو ایک برانڈ کے طور پر جس طرح پیش کیا گیا ہے اسے پاکستان میں ہوا بازی کی ضروریات کے ارتقااور پیش رفت کی عکاسی کرنے کے لیے سوچ سمجھ کے منتخب کیا گیا ہے۔فلائی جناح نہ صرف پاکستان کی ہوابازی کی صنعت کی خدمت کرے گی بلکہ اس کا مقصد ملک کے انفرااسڑکچر،سیاحت ،کاروباری سفر اور نئی ملازمتوں کی تخلیق میں بھی حصہ ڈالناہے۔فلائی جناح ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

    انہوں نے مزید کہا ہمیں فخر ہے کہ مشرقی وسطی اور شمالی افریقہ کا پہلا اور سب سے بڑا لوکاسٹ کیرئیر آپریٹر عربیہ گروپ اس منصوبے میں ہمارا منارٹی پارٹنر ہے۔ہم ان خدمات کے معیار کے حوالے سے پر اعتماد ہیں جن سے ہمارے صارفین فائدہ اٹھائیں گے۔ائیر عریبہ گروپ جیسے معروف اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ کفایتی/لوکاسٹ ائیر لائن آپریٹرز کی معلومات اور مہارت میں اشتراک سے ہمیں اپنے مقصد کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ہوا بازی کے شعبے میں مقامی افرادی قوت کی تیاری اور ان کی مہارت و ہنر مندی میں اضافہ ائیر عربیہ کے ساتھ ہمارے اشتراک کا نمایاں مقصد ہے-

    فلائی جناح اپنے مقامی ائیر آپریٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کے مراحل میں ہے،جس کے مکمل ہونے کے بعد ،ائیر لائن کو پروازیں چلانے کا حق مل جائے گا۔کیرئیر ابتدا میں کراچی سے پورے پاکستان میں ڈومیسٹک روٹس پر خدمات پیش کرے گا اور بعد ازاں اپنے روٹ نیٹ ورک کو بین الاقوامی سطح پر وسعت دے گا۔

    جناب لاکھانی نے اختتام میں کہا ایوی ایشن انڈسٹری ایک مستحکم معیشت اور پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم شعبہ ہے۔ہوا بازی میں سرمایہ کاری ہمارے شہریوں کو ہوائی نقل و حمل تک قابل اعتماد رسائی فراہم کر کے اہم سماجی فوائد بھی فراہم کرتی ہے جس سے معیار زندگی بہتر ہوتا ہے۔ہم ڈومیسٹک سروسز پر زیادہ فریکوئنسی فراہم کرنے اور پاکستانی شہروں اور دنیا کے درمیان براہ راست پرواز کی مزید خدمات فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔فلائی جناح ایک پرائیویٹ پاکستانی ائیر لائن کے طور پر اس مقصد کو پورا کرنے اور ان امکانات سے فائدہ کے لیے قائم کی گئی ہے جواس وقت ترقی کی راہ پر گامزن پاکستان کے ہوائی نقل وحمل کے شعبے میں موجود ہیں۔

    ہوائی نقل و حمل صرف ایشیا اور بحرالکاہل میں 30ملین سے زیادہ ملازمتیں اور GDPاور 684ارب امریکی ڈالر مہیا کرتا ہے۔ایشیا اور برصغیر کے ممالک اقتصادی ترقی میں اضافے کے لیے ہوا بازی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں ملکی اور بین الاقوامی رابطوں میں مدد فراہم کر رہے ہیں،جبکہ مقامی روزگار میں بھی بہت بڑا حصہ ڈال رہے ہیں۔

    ہوا بازی میں مشترکہ منصوبے عالمی سطح پر کامیاب ثابت ہوئے ہیں اور یہ تیزی سے عام ہو رہے ہیں۔ایک مشترکہ منصوبے کے عمومی ماڈل میں کسی پیرنٹ ائیر لائن گروپ کے شیئرز کم ہوتے ہیں جبکہ مقامی مالکان اکثریتی شیئرز کے حامل ہوتے ہیںاور اس طرح مقامہ معلومات اور عالمی معیار کی ہوا بازی کا ملاپ ہوتا ہے ۔دنیا کے تقریبا تمام ممالک ہوا بازی میں FDi کی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جو 49%تک غیر ملکی ملکیت کی اجازت دیتی ہے۔مشترکہ منصوبے معلومات کی منتقلی اور مقامی صلاحیتوں کی نشوونما کے ذریعے بین الاقوامی تجربے،تکنیک اور تربیتی معیارات کو مقامی مارکیٹ میں لا کر انسانی سرمائے کو نمایاں سماجی فائدہ فراہم کرتے ہیں۔

    لیکسن گروپ اور ائیر عربیہ گروپ نے ستمبر2021میں پاکستان میں مشترکہ منصوبے کے تحت ائیر لائن بنانے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ فلائی جناح کفایتی بزنس ماڈل کی پیروی کرے گی اور اپنے کسٹمر ز کو قابل اعتماد آپریشن اور قابل قدر پروڈکٹ فراہم کرے گی۔لانچ کی تاریخ،فلیٹ اور مقامات کے نیٹ ورک کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

    فلائی جناح ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس اب ایکٹیو ہیں اور انہیں درج ذیل پر فالو کیا جاسکتا ہے:

    ویب سائٹwww.flyjinnah.comسوشل میڈیا میں FlyJinnah