Tag: فلائی دبئی

  • دبئی سے کراچی آنیوالا مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    دبئی سے کراچی آنیوالا مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی : دبئی سے کراچی آنیوالے غیرملکی طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، پرواز کراچی ایئرپورٹ رن وے پر لینڈ کر رہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پرندوں کی تاحال موجودگی محفوظ فلائٹ آپریشن کیلئے چیلنج بنا ہوا ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور غیرملکی طیارہ پرندہ ٹکرانے سے بال بال بچ گیا، ذرائع نے بتایا کہ دبئی سے کراچی آنیوالے غیر ملکی طیارے کے کپتان نے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی۔

    دبئی سے غیر ملکی ایئر لائن فلائی دبئی کی پرواز  ایئرپورٹ رن وے پر لینڈ کر رہی تھی ، سول ایوی ایشن کی پوسٹ فلائٹ انسپکشن میں پرندہ ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے۔

    بارشوں سے کیڑے مکوڑوں نے پرندوں کی موجودگی نے پی اے اےحکام کوپریشان کردیا ، تین دن کے دوران صرف  ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے دو واقعات ہو چکے ہیں۔

    یاد رہے کراچی ائیرپورٹ پر استنبول کیلئے جانے والی ترکش ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : ترکش ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    طیارہ اڑان بھرنے کیلئے ٹی کے 709 ٹیکسی وے پہنچا تو پرندہ ٹکرا گیا تھا، طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر کپتان نے ایمرجنسی بریک لگائی۔

    ترکش ایئرلائن کی پرواز واپس لاکر مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا اور تکنیکی عملے نے معائنے کے بعد جہاز کو گراؤنڈ کردیا تھا۔

  • ایمریٹس اور فلائی دبئی کا لبنان کیلیے پروازوں سے متعلق اہم اعلان

    ایمریٹس اور فلائی دبئی کا لبنان کیلیے پروازوں سے متعلق اہم اعلان

    متحدہ عرب امارات کی دو بڑی فضائی کمپنیوں ایمریٹس اور فلائی دبئی نے لبنان میں جنگی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن کی معطلی میں توسیع کردی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلائی دبئی کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ سے بیروت کے لیے پروازیں 7 اکتوبر تک منسوخ کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ ایمریٹس اور فلائی دبئی نے لبنان کیلیے منگل 24 ستمبر کو فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    فلائی دبئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لبنان کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں،صورتحال کے مطابق اپنی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کریں گے۔

    ترجمان کے مطابق مسافروں اور کیبن کریو کی سیفٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ مسافر، ری بکنگ یا ٹکٹ کی قیمت کی واپسی کے لیے فلائی دبئی کے کال سینٹر یا ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیل نے لبنان میں ’محدود زمینی کارروائی‘ کے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں دراندازی کی جس کے جواب میں لبنانی فوج نے بھی جوابی حملے شروع کردیئے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ اسرائیل نے لبنان پر جارحیت کیلئے زمینی حملے کی تیاری شروع کرنے سے قبل باقاعدہ امریکہ کو مطلع کیا تھا۔

    اسرائیل کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر آرٹلری اور ٹینکوں سے حملے کیے، جنوبی لبنان میں دراندازی پر لبنانی فوج نے بھی اسرائیل پر جوابی حملے شروع کردیئے۔

    معروف ایئرلائن کا کرایوں میں کمی کا اعلان

    اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے شمالی سرحدی علاقوں کو فوجی زون قرار دے دیا، جس کے جواب میں حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

  • فلائی دبئی نے مسافروں کو خوشخبری سنادی

    فلائی دبئی نے مسافروں کو خوشخبری سنادی

    فلائی دبئی کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ اکتوبر 2024 تک 6 نئے مقامات کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 6 مزید روٹس کے بعد 2024 میں نئے مقامات کی تعداد 14 ہوجائے گی۔فلائی دبئی نے اس سال کے آغاز سے اب تک عالمی نیٹ ورک کے اندر 8 نئے مقامات کے لیے اپنی پروازیں شروع کی تھیں۔

    فلائی دبئی اکتوبر تک جن 6 نئے ایئرپورٹس کے لیے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی، ان میں 4 یورپی ممالک شامل ہیں۔ یورپی نیٹ ورک میں 21 ممالک کے 43 ایئرپورٹس تک رسائی ہوگی۔

    فلائی دبئی بالٹک ممالک کے لیے اپنی براہ راست پروازوں کے علاوہ 2 اگست سے یورپی شہر باسل مل ہاؤس فریبرگ کے لیے اپنی براہ راست پروازیں چلائے گی۔

    اس کے علاوہ 11 اکتوبر کو لٹویا کے ریگا انٹرنیشنل ایئرپورٹ جبکہ اسٹونیا کے ٹالین ایئرپورٹ اور لیتھوانیا کے ویلینس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے 12 اکتوبر سے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

    حال ہی میں فلائی دبئی ایران کے دو ایئرپورٹس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کرچکی ہے جس میں کیش جزیرے کے لیے ہفتے میں چار پروازیں جو 7 ستمبر سے شروع ہوں گی جبکہ کرمان کے لیے ہفتے میں دو پروازیں 9 ستمبر سے شروع کردی جائیں گی۔

    کینیا کے شہر ممباسا کے لیے جنوری میں فلائی دبئی نے ہفتہ میں 4 براہ راست پروازوں کا آغاز کیا تھا۔ پہلی پرواز 17 جنوری کو ممباسا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھی۔

    فلائی دبئی نے ملائیشیا کے پینانگ اور لنگکاوی کے لیے 10 فروری کو پروازوں کا آغاز کیا تھا جس کے بعد تھائی لینڈ کے دو مقامات پتایا اور کرابی کے لیے پروازیں شروع کیں۔

    فلائی دبئی نے 18 اپریل کو سعودی شہر الجوف اور بحیرہ احمر کے بین الاقوامی ایئرپورٹس کے لیے اپنی پروازوں کا آغاز کیا ہے۔جبکہ روسی شہر سوچی کے لیے ہفتے میں تین پروازوں کا آغاز کرچکی ہے۔

    جولائی میں فلائی دبئی نے پاکستان میں اسلام آباد اور لاہور کو بھی اپنے نیٹ ورک میں شامل کرلیا ہے اور باقاعدہ پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

    جرمنی نے افغان مہاجرین کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کردیا

    فلائی دبئی کے نیٹ ورک میں اس وقت 58 ممالک کے 125 ایئرپورٹس شامل ہیں۔ پاکستان کے دیگر شہروں فیصل آباد، کراچی، ملتان، کوئٹہ اور سیالکوٹ کے لیے بھی فلائی دبئی کی پروازیں جاری ہیں۔

  • فلائی دبئی کے طیاروں اور عملے کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ

    فلائی دبئی کے طیاروں اور عملے کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ

    عالمی سطح پر معروف ایئرلائن فلائی دبئی نے کاروباری نقطہ نگاہ کے پیش نظر اپنے طیاروں اور عملے کی تعداد میں غیرمعمولی کرلیا۔

    دبئی کی ایئرلائن کے طیاروں کی مجموعی تعدا 84 تک جا پہنچی ہے جبکہ پہنچ گئی ہے جبکہ اس وقت ایئر لائن میں 5500 ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال عملے کی تعداد میں 19 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    فلائی دبئی کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس 2023 کے اختتام تک ایئرلائن کے طیاروں اور اسٹاف کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

    ایئر لائن کے بیڑے میں اس وقت 55 ’میکس 737 ‘ طیارے موجود ہیں۔ اس کے علاوہ جدید طرز کے 29 طیارے 800 – 737 بھی مسافروں کی خدمت کے لیے موجود ہیں۔

    رواں برس فلائی دبئی کے بیڑے میں مزید 13 بوئنگ 737 میکس کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سال کمپنی کے عملے میں 1000 ماہرین کا اضافہ ہونے کے بعد مجموعی طورپر ملازمین کی تعداد 5500 ہوگئی جو 2022 کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔

    فضائی کمپنی نے اپنے اعلامیہ میں مزید کہا کہ 2008 میں قائم ہونے والی کمپنی اپنے صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرتی آرہی ہے جس کی وجہ سے تیزی سے اس کے کاروباری حجم میں اضافہ ہوا ہے۔

    اس سال ہونے والے دبئی ایئرشو کے دوران کمپنی نے 30 بوئنگ 787 ڈریم لائنز کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے دبئی میں جہازوں کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں جدید طرز کے ہینگرز کے قیام کے لیے 190 ملین ڈالر کا معاہدہ بھی کیا گیا ہے جو 2026 تک مکمل ہوجائیں گے۔

    کمپنی نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال مسافروں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہےـ گزشتہ برس کمپنی کی جانب سے 17 نئے سٹینشز کا افتتاح کیا گیا تھا۔

    اس وقت فلائی دبئی کی پروازیں افریقا، وسطی ایشیا، جنوب مشرقی یورپ، جی سی سی ممالک، براعظم ہند، اورجنوب مشرقی ایشیا کے 122 اسٹینشز کے لیے مسافروں کو خدمات فراہم کررہی ہیں۔

    غیث الغیث جو کہ فلائی دبئی کے سی ای او ہیں ان کا کہنا ہے اس سال یعنی 2023 ہمارے لیے غیرمعمولی رہا۔ ایئرلائن نے جو ترقی کی ہے یہ صارفین کے بھرپور اعتماد کی واضح دلیل ہے۔

  • فلائی دبئی کا سستے ٹکٹس کا اعلان

    فلائی دبئی کا سستے ٹکٹس کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن فلائی دبئی نے 20 شہروں کے لیے سستے ٹکٹوں کی پیشکش کی ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فلائی دبئی نے 20 ہوائی اڈوں کے لیے سستے ٹکٹوں کی پیشکش کی ہے جس کی 1050 درہم سے شروعات ہو گی۔

    الامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی نے کہا ہے کہ 31 جولائی سے 31 اگست تک سفر کرنے والوں کو سستے ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے۔

    صلالہ کے لیے سیاحتی کلاس کا ٹکٹ 1050 درہم، بزنس کلاس کا  4650 درہم میں دستیاب ہوگا، مصری شہر سکندریہ کے لیے اکانومی کلاس کا ٹکٹ  1080، بزنس کلاس  کا 3200، تبلیسی کے لیے سیاحتی کلاس کا  1350اور بزنس کلاس کا  7500 ریال میں بک کرایا جا سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق باکو کے لیے سیاحتی کلاس کا ٹکٹ  1450، بزنس کلاس کا  7100 درہم، تھائی لینڈ کے کراوی کے لیے سیاحتی کلاس کا  1800 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 7 ہزار درہم میں دستیاب ہے۔

    میلانو کے لیے سیاحتی کلاس کا  2160 اور بزنس کلاس کا 12 ہزار درہم میں فراہم کیا جائے گا جبکہ اٹلی کے کاتانیا کے سیاحتی کلاس کا ٹکٹ 2700 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 11 ہزار درہم میں دستیاب ہوگا۔

    فلائی دبئی نے کہا ہے کہ رعایتی قیمت والے ٹکٹوں کی بکنگ 31 جولائی سے کرانا ہوگی اور سفر کے لیے 31 اگست تک سہولت ہوگی۔

  • ٹکٹ کے ساتھ ہوٹل میں رہائش: فلائی دبئی کا عید الفطر پر خصوصی پیکج کا اعلان

    ٹکٹ کے ساتھ ہوٹل میں رہائش: فلائی دبئی کا عید الفطر پر خصوصی پیکج کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن فلائی دبئی نے عید الفطر کے دوران خصوصی پیکجز کا اعلان کردیا، پیکج میں ٹکٹ کے ساتھ ہوٹل کی رہائش بھی شامل ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فلائی دبئی نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران منتخب شہروں کے لیے خصوصی پیکج جاری کیے ہیں۔

    فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ 15 سے 23 اپریل 2023 کے دوران منتخب مقامات کے لیے ریٹرن ٹکٹ کے ساتھ 3 دن ہوٹل میں قیام کا پیکج دیا جارہا ہے۔

    آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے 22 سو 29 درہم سے پیکج شروع ہوگا، سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے لیے ابتدائی پیکج 27 سو 49 درہم کا ہے۔

    فلائی دبئی کا مزید کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے شہر کرابی کے لیے 26 سو 49 درہم کا پیکج ہے، جزائر مالدیپ کے لیے 54 سو 79 درہم، آرمینیا کے دارالحکومت کے لیے 22 سو 29 درہم کا پیکج دستیاب ہے۔

    ایئر لائن کی ویب سائٹ پر عید الفطر تعطیلات پیکج کی مزید تفصیلات دی گئی ہیں جن میں ٹکٹ کے علاوہ ہوٹل میں قیام، آمد و رفت اور رینٹ اے کار وغیرہ شامل ہیں۔

  • فلائی دبئی کا رعایتی ٹکٹس کا اعلان

    فلائی دبئی کا رعایتی ٹکٹس کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن فلائی دبئی نے 25 شہروں کے لیے رعایتی ٹکٹوں کی پیشکش کی ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فلائی دبئی نے 7 عرب شہروں سمیت 25 ایئر پورٹس کے لیے رعایتی ٹکٹ کی پیشکش کی ہے۔

    فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ موسم بہار کی پیشکش میں سیاحتی کلاس ٹکٹ کی شروعات 11 سو 87 درہم سے کی گئی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی پیشکش سے فائدہ اٹھانے والے آئندہ موسم بہار کے دوران 25 سیاحتی مقامات کا دورہ کر سکیں گے۔

    پیشکش والے نرخ کسی پیشگی اطلاع کے بغیر کسی بھی وقت تقسیم ہو سکتے ہیں، پروازیں دبئی سے منتخب شہروں کے لیے ہیں۔

    فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ جمعرات 23 مارچ 2023 تک بکنگ کروائی جا سکتی ہے جبکہ ٹکٹ 18 جون 2023 تک مؤثر ہوں گے، ٹکٹ پیکج آنے جانے کا ہے جبکہ یکطرفہ ٹکٹ بھی خریدا جاسکتا ہے۔

    ٹورسٹ اور بزنس کلاس دونوں ٹکٹوں پر پیشکشیں ہیں، فلائی دبئی نے جن 25 ایئرپورٹس کے لیے رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کیا ہے ان کا تعلق افریقہ، وسطی ایشیا، برصغیر، کوکاز، جنوب مشرقی اور وسطی یورپ، جی سی سی اور مشرق وسطی کے ممالک سے ہے۔

  • عالمی وبا کے بعد فلائی دبئی کے منافع میں ریکارڈ اضافہ

    عالمی وبا کے بعد فلائی دبئی کے منافع میں ریکارڈ اضافہ

    ایئرلائن فلائی دبئی نے عالمی وبا کی پابندیاں ختم اور فضائی سفر بحال ہونے کے بعد ریکارڈ منافعے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سیاحت اور کاروبار کے مرکز دبئی کی کمپنی نے سنہ 2022 میں 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر منافع کمایا ہے۔

    یہ منافع 2021 کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہے،  اسی طرح کمپنی کے سالانہ ریوینیو میں 72 فیصد اضافہ ہوا اور یہ دو ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

    فلائی دبئی کے چیف ایگزیکٹیو افسر غیث ال غیث نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے پہلے ہی دبئی میں بڑے مواقعے کا اندازہ لگا لیا تھا اور فضائی سفر کی طلب میں اضافے کے بعد ہم نے اپنے آپریشنز کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رکھی تھی۔

    فلائی دبئی کا مزید ملازمتیں دینے کا فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس دنیا کے مصروف ترین سیاحتی مرکز دبئی کے لیے فضائی سفر میں دو گنا اضافہ ہو گیا تھا، تاہم یہ کورونا وائرس کی وبا سے قبل 2019 کے ریکارڈ سے کم ہے۔

    فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ 2022 میں ایک  کروڑ 6 لاکھ مسافروں کو منزل تک پہنچایا اور یہ تعداد گذشتہ برس کی نسبت 89 فیصد زیادہ ہے۔

    کمپنی کے مطابق فلائی دبئی نے اپنی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا ہے اور 17 نئے جہاز خریدنے کے ساتھ 1300 نئے ملازمین بھی بھرتی کیے ہیں۔

    کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس اچھی کارکردگی کی وجہ سے قطر میں فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران فلائی دبئی کی جانب سے 1300 کے قریب شٹل فلائٹس چلائی گئیں جس میں 1 لاکھ 33 ہزار شائقین نے سفر کیا۔

    یاد رہے کہ 2020 میں فلائی دبئی کو  19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔

  • فلائی دبئی کی رعایتی ٹکٹس کی پیشکش

    فلائی دبئی کی رعایتی ٹکٹس کی پیشکش

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن فلائی دبئی نے رعایتی نرخوں پر ٹکٹس خریدنے کی پیشکش کردی، یہ فیصلہ انٹرنیشنل روٹس پر نئی پروازوں کے افتتاح کے تناظر میں کیا گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق فلائی دبئی نے اپنے انٹرنیشنل روٹس میں شامل کئی ممالک کے لیے رعایتی ٹکٹوں کی پیشکش کر دی جس کی ابتدا 11 سو 45 درہم سے ہوگی۔

    فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل روٹس پر نئی پروازوں کے افتتاح کے تناظر میں رعایتی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پیشگی بکنگ کروانے کی صورت میں رعایتی ٹکٹ دستیاب ہوں گے، 14 فروری تک بکنگ کرائی جا سکتی ہے اور سفر کی سہولت 30 مئی 2023 تک مہیا ہوگی۔

    فلائی دبئی نے توجہ دلائی ہے کہ آرمینیا کے یریوان شہر کے لیے ٹورسٹ کلاس کا ٹکٹ 11 سو 45 درہم اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 3 ہزار 747 درہم سے شروع ہوگا۔

    جارجیا کے شہر تبلیسی کے لیے ٹورسٹ کلاس کا ٹکٹ 12 سو 50 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 6 ہزار 997 درہم سے شروع ہوگا، علاوہ ازیں بوسنیا کے شہر سرائیوو کے لیے ٹورسٹ کلاس کا ٹکٹ 23 سو 30 درہم اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 10 ہزار درہم سے شروع ہوگا۔

    فلائی دبئی نے تھائی لینڈ، سربیا، آسٹریا اور اٹلی کے شہروں کے لیے بھی رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کیا ہے۔

  • فلائی دبئی کا مزید ملازمتیں دینے کا فیصلہ

    فلائی دبئی کا مزید ملازمتیں دینے کا فیصلہ

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران ایئر لائن میں 12 سو نئے ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں، سال رواں بھی نئے ملازم رکھے جائیں گے۔

    اردو نیوز کے مطابق فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 2022 کے دوران مختلف شعبوں میں 1200 نئے ملازم تعینات کیے ہیں، ملازمین کی مجموعی تعداد 4 ہزار 600 سے زیادہ ہوچکی ہے۔

    فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ سال رواں 2023 کے دوران بھی نئے ملازم تعینات کیے جائیں گے، کمپنی اپنا کاروبار بڑھا رہی ہے جبکہ 21 نئے طیارے بھی فلیٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

    فلائی دبئی کے مطابق دسمبر 2022 کے آخر میں اس کے طیاروں کی تعداد 71 تک پہنچ چکی ہے، 115 سے زیادہ ایئر پورٹس کے لیے پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔

    ان میں افریقہ، وسطی ایشیا، قوقاز، مشرقی و جنوبی و وسطی یورپ، جی سی سی ممالک، مشرق وسطیٰ، پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش کے 53 شہر شامل ہیں۔

    فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ سنہ 2029 تک 154 میکس طیارے اس کے فلیٹ میں شامل ہوجائیں گے۔