Tag: فلائی دبئی

  • فلائی دبئی کا نئی پروازیں چلانے کا اعلان

    فلائی دبئی کا نئی پروازیں چلانے کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن فلائی دبئی نے اپنی پروازوں میں اضافے کا اعلان کردیا، اس وقت یہ ایئر لائن 108 ایئر پورٹس کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق فلائی دبئی نے آئندہ سال 2023 کے دوران 7 نئے ایئر پورٹس کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    فلائی دبئی مسافروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے باعث ماہ رواں کے دوران سلوینیا کے دارالحکومت لیویلیانا کے لیے ہر روز ایک پرواز چلارہی ہے۔

    فلائی دبئی نے لیویلیانا کے لیے اپنی پہلی پرواز 24 ستمبر 2021 سے شروع کی تھی اور ہفتے میں تین پروازیں چلائی جا رہی تھیں۔

    ایئر لائن کا کہنا ہے کہ فی الوقت افریقہ، وسطی ایشیا، قوقاز، مشرقی، جنوبی، وسطی یورپ، جی سی سی ممالک، مشرق وسطیٰ اور برصغیر ہند کے 108 ایئر پورٹس کے لیے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

    فلائی دبئی نے سال رواں کے دوران 20 بوئنگ 737 میکس طیارے حاصل کیے ہیں جس کے بعد اس کے کل طیاروں کی تعداد 71 ہوچکی ہے، ان میں بوئنگ 737 اور بوئنگ 737 میکس شامل ہیں۔

    فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ 2023 کے وسط تک اس کی پروازیں 115 بین الاقوامی ایئر پورٹس کے لیے جانے لگیں گی۔

  • فلائی دبئی کی جانب سے اہم اعلان

    فلائی دبئی کی جانب سے اہم اعلان

    دبئی: فلائی دبئی کی جانب سے 6 نئے انٹرنیشنل روٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلائی دبئی نے آئندہ سال 2023 سے چھ نئے انٹرنیشنل روٹس کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    بیان کے مطابق فلائی دبئی کی جانب سے اٹلی میں میلان اور کلیاری، یونان میں کورفو اور تھائی لینڈ کے شہروں کرابی اور پتایا کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔

    الامارات الیوم کے مطابق ان تمام ایئر پورٹس کے لیے بکنگ 4 نومبر سے شروع کر دی گئی ہے۔

    ایگزیکٹو چیئرمین فلائی دبئی غیث الغیث کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں فخر ہے کہ کمپنی ماضی کے مقابلے میں ان دنوں زیادہ تیزی سے اپنی پروازوں کے نیٹ ورک کو وسعت دے رہی ہے، اور وبائی بحران سے نمٹنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔‘‘

    24 نومبر 2022 سے سعودی عرب کے الھفوف ایئر پورٹ کے لیے بھی پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔

    فلائی دبئی کے مطابق 2022 کے آغاز سے 20 سے زیادہ نئی پروازیں شروع کی گئی ہیں، ان میں اٹلی، کرغیزستان اور ازبکستان کے ایئر پورٹس کے لیے بھی پروازیں شامل ہیں، کمپنی 53 ملکوں کے 113 ایئر پورٹس کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔

  • اماراتی ایئر لائن نے ٹکٹ سستے کر دیے

    اماراتی ایئر لائن نے ٹکٹ سستے کر دیے

    دبئی: اماراتی ایئر لائن فلائی دبئی نے 11 انٹرنیشنل مقامات کے لیے ٹکٹ سستے کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق فلائی دبئی نے موسم سرما کی آمد پر گیارہ شہروں کے لیے فضائی ٹکٹ سستے کر دیے ہیں۔

    سیاحتی کلاس کے رعایتی ٹکٹ کی ابتدا 1105 درہم سے کی گئی ہے، الامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی نے اپنے نیٹ ورک پر رعایتی پیشکش کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

    نوٹس کے مطابق 31 اکتوبر تک بکنگ جب کہ سفر 15 دسمبر 2022 سے شروع کیا جا سکتا ہے، آرمینیا کے بریفان ایئر پورٹ کے لیے سیاحتی کلاس کا کرایہ 1105 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 3400 درہم میں ملے گا۔

    فلائی دبئی کے مطابق باکو اور تبلیسی کے لیے 1200 درہم جب کہ بزنس کلاس کے لیے نرخ 6300 اور 6700 درہم مقرر کیے گئے ہیں۔

    بیروت کے لیے 1650 اور بزنس کلاس کا کرایہ 4200 درہم، عمان کے لیے سیاحتی کلاس 1650 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 4400 درہم رکھا گیا ہے۔

    سرائیو کے لیے 2300، زنجبار کے لیے 1550، سالسبرگ 2500 اور بیزا کے لیے 3 ہزار درہم میں ٹکٹ دستیاب ہوگا۔

  • جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بوئنگ میکس طیارہ پہلی بار پاکستان میں لینڈ کرے گا

    جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بوئنگ میکس طیارہ پہلی بار پاکستان میں لینڈ کرے گا

    کراچی: جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ بوئنگ 737 MAX پاکستان میں پہلی بار لینڈ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق فلائی دبئی کے میکس طیارے کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے، یہ طیارہ پہلی بار پاکستان میں لینڈ کر رہا ہے، اور 8 اپریل کو اس کی پرواز سیالکوٹ ایئر پورٹ پر اترے گی۔

    سی اے اے نے میکس طیارے کو سیالکوٹ ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، میکس طیارہ 100 سے زائد مسافروں کو دبئی سے لے کر سیالکوٹ پہنچے گا۔

    میکس طیارے میں آرام دہ نشستیں، بزنس کلاس کے ساتھ فلائٹ انٹرٹینمنٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

  • دو غیر ملکی ایئرلائنز کا  پاکستان کیلئے فضائی آپریشن عارضی طورپر بند کرنے کا فیصلہ

    دو غیر ملکی ایئرلائنز کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن عارضی طورپر بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : اتحاد ایئرویز  اور فلائی دبئی نے پاکستان کیلئےفضائی آپریشن عارضی طورپر بند کرنےکافیصلہ کرلیا، تاہم اتحاد ایئرویز کا ابوظبی سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن چلتارہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادایئرویز نے پاکستان سےفلائٹ آپریشن عارضی طورپر بند کرنےکافیصلہ کرلیا، اعلامیہ میں کہا کہ پاکستان سےفلائٹ آپریشن فوری طورپرمعطل کردیاگیا، ابوظبی سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن چلتارہے گا۔

    غیرملکی ایئرلائن کی کارگوفلائٹ دوطرفہ جاری رہےگی، پاکستان کےلئےپروازوں کاجائزہ لیاجاتارہتاہے ، ٹکٹ بک کراتےوقت مسافرتفصیلات پی این آر میں درج کرائیں۔

    دوسری جانب فلائی دبئی نے بھی پاکستان کیلئےفضائی آپریشن عارضی معطل کرنےکافیصلہ کیا ہے ، فلائی دبئی کاپاکستان سےدبئی کاآپریشن25 جون سے بند کردیا جائے گا۔

    کراچی لاہوراسلام آبادسےفلائی دبئی کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں ، مسافروں کی ٹکٹس کی رقومات واپسی پالیسی پرکی جائےگی، فلائی دبئی کی جانب سےکورونا پھیلنےکی وجہ سےآپریشن بندکیاجارہاہے ، آپریشن کی بحالی کااعلان بعدمیں کیاجائےگا۔