Tag: فلاحی ادارہ

  • مریم نفیس کا انوکھے انداز میں ولیمہ، تصاویر وائرل

    مریم نفیس کا انوکھے انداز میں ولیمہ، تصاویر وائرل

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنا ولیمہ انوکھے انداز میں منعقد کیا جس کی خوبصورت تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ولیمے کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

    مریم نفیس نے اپنا ولیمہ ایک فلاحی ادارے میں لاوارث بچوں کے ساتھ منایا، انہوں نے لکھا کہ یہ ان کی شادی کی تقریبات کا سب سے مطمئن کردینے والا حصہ تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

    مریم نے لکھا کہ ان بچوں کے چہرے کی خوشی، ان کے ساتھ کھانا کھانے، وقت گزارنے اور ان کی معصوم دعاؤں سے بہتر ولیمہ اور کچھ نہیں ہوسکتا تھا۔

    اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ ان بچوں کے لیے کام کریں گی تاکہ وہ ایک بہتر زندگی گزار سکیں۔

    ان کے اس خوبصورت اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ مریم نفیس گزشتہ دنوں فلم ساز امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

    مریم نفیس نے مئی 2021 میں امان احمد سے منگنی کی تھی، ان کے شوہر امان احمد اداکار ہونے کے ساتھ فلم ساز بھی ہیں۔

  • ایمبولینس میں پیٹرول ختم، مریضہ کی جان خطرے میں پڑ گئی

    ایمبولینس میں پیٹرول ختم، مریضہ کی جان خطرے میں پڑ گئی

    کراچی: ایمبولینس ڈرائیور کی غفلت نے شہر قائد میں مریضہ کی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ گورنمنٹ اسپتال سے نکلنے والی ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کا پیٹرول کوریڈور تھری پر ختم ہو گیا، جس کے باعث گاڑی میں موجود مریضہ کی جان خطرے میں پڑ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایمبولینس ڈرائیور نے گاڑی میں پیٹرول کی موجودگی سے غفلت برتتے ہوئے مریضہ کی جان خطرے میں ڈالی، ایمبولینس راستے ہی میں رک جانے پر اور مریض کی حالت کے پیش نظر ساتھ موجود شخص پریشانی میں مبتلا ہو گیا۔

    کوریڈور تھری پر ایمبولینس ڈرائیور نے دوسری ایمبولینس منگوانے کے لیے سیل فون کے ذریعے ہیڈ آفس رابطہ کیا لیکن کسی نے فون نہ اٹھایا، ڈرائیور نے متاثرہ شخص سے تلخ کلامی بھی کی، ہیڈ آفس رابطہ نہ ہونے پر متاثرہ شخص نے مریض کو مجبوراً رکشے میں منتقل کیا۔

    متاثرہ شخص اپنی مریضہ کو سول اسپتال ایمرجنسی منتقل کر رہا تھا تاہم راستے میں یہ نا خوش گوار واقعہ پیش آیا، ایمبولینس کا پیٹرول ختم ہونے پر متاثرہ شخص نے راہ چلتا رکشا روک کر مریضہ کو اس میں سول اسپتال پہنچایا۔

    فلاحی ادارے نے اپنے مؤقف میں کہا کہ ان کی ایمبولینس سروس میں خرابی نہیں تھی، پیٹرول ختم ہو گیا تھا، یہ واقعہ ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا۔ دوسری طرف ڈرائیور بجائے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے، متاثرہ شخص کے ساتھ بدتمیزی پر اتر آیا، اور کہا کہ مریضہ کی حالت اتنی خراب نہیں ہے جتنی وہ کہہ رہا ہے۔

  • سیاسی ومعاشی بحران، ریڈکراس کی امدادی ٹرک وینزویلا پہنچ گئی

    سیاسی ومعاشی بحران، ریڈکراس کی امدادی ٹرک وینزویلا پہنچ گئی

    کراکس: وینزویلا میں جاری سیاسی ومعاشی بحران کے پیش نظر عالمی فلاحی ادارے ریڈ کراس کی امدادی ٹرک وینزویلا پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا حکام اور ریڈ کراکس کے درمیان معائدہ طے پایا تھا جس کے تحت ملک کو خوراک اور دیگر اشیاء ضروریات وینزویلا پہنچائی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وینزویلا پہنچنے والی امداد میں انتہائی ضروری ادویات، طبی آلات اور دوسری میڈیکل ضروریات شامل ہیں۔

    وینزویلا کے نئے منتخب ہونے والے صدر مادورو نکولاس کی منظور کے بعد ریڈ کراس کی امدادی ٹرک اقوام متحدہ کی ایجنسیون کے ساتھ مل کر ملک پہنچائی گئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ امداد کا مقصد وینزویلا میں جاری بحران سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنا ہے، وینزویلا کو گزشتہ کئی ماہ سے شدید اقتصادی، سیاسی اور سماجی بحران کا سامنا ہے۔

    ریڈ کراس کی جانب سے مزید امدای ٹرک مرحلہ وار وینزویلا پہنچائی جائے گی، گذشتہ ہفتے امدادی فلاحی ادارے اور ملکی صدر کے درمیان مذکورہ معاہدہ طے پایا تھا۔

    خیال رہے کہ وینزویلا میں 23 جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور پارلیمںٹ کے اسپیکر جون گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا جس کے بعد امریکا اور بعض دوسرے علاقائی ممالک نے صدر نکولس مادورو کی جگہ گائیڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا ہے۔

    وینزویلا میں عالمی ادارہ مدد فراہم کرے گا

    بعد ازاں امریکا میں تعینات وینزویلا کے ملٹری اتاشی کرنل جوش لوئس سلوا کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تھی جس میں وہ نکولس ماڈورو سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما جون گائیڈو اعلان وفاداری کررہے تھے۔

  • ایدھی فاونڈیشن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

    ایدھی فاونڈیشن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

    کراچی:عالمی شہرت یافتہ فلاحی ادارہ ایدھی فاونڈیشن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، مالی بحران کے خاتمے کیلئے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا بھیک مشن جاری رکھا ہوا ہے۔

    بدھ کے روز عبدالستار ایدھی ایدھی فاونڈیشن کے تحت زیرِ پرورش بچوں سمیت ٹاور میں ایدھی فاونڈیشن سے تبت سینٹر تک واک کرتے ہوئے شہریوں سے مدد کی اپیل کی، شہریوں نے دل کھول کر عبدالستار ایدھی کو امداد فراہم کی۔

    عبدالستار ایدھی کا بھیک مشن قافلہ تبت سینٹر سے براستہ برنس روڈ ہوتا ہوا دوبارہ ٹاور پہنچا۔

    عبدالستار ایدھی کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور دیگر مسائل کے باعث ایدھی فاونڈیشن مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے ایدھی فاونڈیشن کے تحت ہونیوالے فلاحی کام متاثر ہورہے ہیں، جس کے تدارک کیلئے عبدالستار ایدھی کا بھیک مشن جاری ہے۔

    عبدالستار ایدھی کے بھیک مشن قافلے کے ہمراہ پولیس اہلکار بھی موجود تھے، جو امن و امان کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو بھی بحال رکھے ہوئے تھے۔

  • عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کا آغاز کردیا

    عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کا آغاز کردیا

    کراچی: ایدھی فاونڈیشن کا مالی بحران کا شدت اختیار کرگیا ہے اور معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کا آغاز کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عالمی اور قومی سانحات، غریب اور بے سہارا لوگوں کی کفالت اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والا پاکستان کا فلاحی ادارہ مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے، ایسے میں فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کیلئے عبدالستار ایدھی خود میدان عمل میں اترے اور بھیک مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں بھی عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا معاشرے میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے بھی غربت کا خاتمہ ضروری ہے۔ ایدھی فاونڈیشن کے بھیک مشن کیلئے نکالی جانے والی ریلی کا آغاز میٹھادر سے ہوا جو نمائش چورنگی پر ایدھی بھیک مشن کیمپ تک پہنچی۔