Tag: فلاحی ریاست

  • بیرون ملک پاکستانیوں سے پوچھیں فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے: وزیر اعظم

    بیرون ملک پاکستانیوں سے پوچھیں فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے: وزیر اعظم

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عظیم راستے پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہیں، مغربی ممالک میں فلاحی ریاست نظر آتی ہے، بیرون ملک پاکستانیوں سے پوچھیں فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی تقسیم کی تقریب ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس ملے گی، 10 لاکھ روپے تک کسی بھی اسپتال میں جا کر علاج کروا سکتے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افسوس ہے فلاحی ریاست کا ماحول مسلمان دنیا میں نظر نہیں آتا، مغربی ممالک میں فلاحی ریاست نظر آتی ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں سے پوچھیں فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 3 کروڑ خاندانوں کے لیے 400 ارب روپے خرچ ہوں گے، صحت کارڈ ملک کو کہاں لے کر جائے گا یہ آپ کو وقت بتائے گا، کبھی پاکستان کی تاریخ میں کسی صوبے نے اسپتال بنانے کے لیے اتنے پیسے خرچ نہیں کیے، اب ہمارا پرائیوٹ سیکٹر اسپتال بنانے کے لیے پیسہ خرچ کرے گا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار بینکوں سے کم آمدن والوں کے لیے قرض کا بندوبست کیا، قانون کی تبدیلی کے لیے ہمیں بینکوں کی مدد کرنی پڑی۔ اب تک 34 ارب کم آمدن کے گھر بنانے کے لیے قرض دیا جا چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ احساس راشن سے 54 فیصد گھرانوں کو 30 فیصد کم پر راشن دے رہے ہیں، کامیاب پاکستان پروگرام میں 5 لاکھ تک سود کے بغیر قرضے دے رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی تعمیر و ترقی نچلی سطح سے شروع ہوتی ہے، مارچ 2022 تک پورے پنجاب کے گھرانوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائے گا۔ پاکستان کو عظیم راستے پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

  • فلاحی ریاست کی جانب ایک اور قدم، گوجرانوالہ میں 2 لنگر خانے کھولنے کا فیصلہ

    فلاحی ریاست کی جانب ایک اور قدم، گوجرانوالہ میں 2 لنگر خانے کھولنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے فلاحی ریاست کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے گوجرانوالہ میں بھی 2 لنگر خانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے گوجرانوالہ میں بھی 2 لنگر خانے کھولنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے گوجرانوالہ لاری اڈہ پر پناہ گاہ بنانے کے حوالے سے دورہ کیا۔

    ظفر مرزا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے کہ پاکستان میں کوئی نادار اور غریب بھوکا نہ سوئے، اس لیے گوجرانوالہ میں بھی 2 لنگر خانے کھولے جا رہے ہیں، فروری تک یہ لنگر خانے قائم کر دیے جائیں گے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم احساس پروگرام کے تحت نچلے اور نادار طبقے کو اٹھانا چاہتے ہیں، ان کا وژن ایک فلاحی ریاست پر مشتمل ہے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کیا تھا، لنگر اسکیم سماجی و فلاحی بہبود کے جامع پروگرام احساس کا اہم جزو ہے۔ وزیر اعظم نے لنگر خانہ پروگرام کو ملک بھر کے پس ماندہ علاقوں تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ پروگرام کے تحت سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی لنگر خانے کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • صحت کارڈ کی فراہمی فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    صحت کارڈ کی فراہمی فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کی فراہمی فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے، ریاست مدینہ کے تصور کے تحت ریاست پر ہر خصوصی فرد کی ذمے داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ تحریک انصاف کا فلیگ شپ پروگرام ہے، نومبر تک ساڑھے 4 لاکھ افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صحت کارڈ کی فراہمی فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے، ریاست مدینہ کے تصور کے تحت ریاست پر ہر خصوصی فرد کی ذمے داری ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خصوصی بچوں کی خصوصی مراکز تک آمدورفت کے لیے 14 بسیں فراہم کی ہیں، خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں ساڑھے 3 کروڑ افراد میں صحت کارڈ تقسیم کر رہے ہیں، کارڈ پاکستان کے کسی کونے میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

    وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے جگر، دل کے آپریشن سمیت تمام علاج ہوسکے گا، صحت کارڈ سے 7لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کرایا جاسکتا ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ صحت کارڈ کے پینل پر 140 اسپتال ہیں، صوبے کے 70 ہزار معذور افراد میں صحت کارڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

  • حکومت پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے پُرعزم ہے، مراد سعید

    حکومت پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے پُرعزم ہے، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ حکومت اداروں کو مزید مستحکم اور سیاست سے پاک کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے لیے کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

    مراد سعید نے کہا کہ حکومت اداروں کو مزید مستحکم اور سیاست سے پاک کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔

    یاد رہے کہ یکم مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام غربت کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف کی حکومت کا ایک تاریخی پروگرام ہوگا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ مدینہ کی اسلامی ریاست کی طرز پر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

  • پاکستان کوآزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے، نورالحق قادری

    پاکستان کوآزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے، نورالحق قادری

    پشاور: وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا کہ یاست مدینہ کےحوالےسے سفارشات علماء کا کام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے قومی علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان قومی علماء کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مدارس کی بندش سے متعلق محض پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مدارس کو بند کرنے کے کسی بھی پروپیگنڈے کاحصہ نہ بنیں۔

    نورالحق قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حوالے سے سفارشات علماء کا کام ہے، وزیراعظم نے اسلامی فلاحی ریاست کی بات کی، پاکستان کوآزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے۔

    ریاست مدینہ کا مطلب لوگوں کوخوشحالی دینا ہے، مفت حج کروانا نہیں ،نورالحق قادری

    یاد رہے کہ یکم فروری کو وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا مطلب لوگوں کو خوشحالی دینا ہے، ریاست مدینہ کا مطلب یہ نہیں کہ لوگوں کومفت حج کراؤں، میں حج پر ضرور جاؤں گا اورانشااللہ اپنے خرچے پر جاؤں گا۔

    نورالحق قادری کا کابینہ سے ناراضی کا تاثرغلط قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کابینہ کاحصہ ہوں میں کیسے ناراض ہوں گا، ایک فون کال کے لیے کابینہ کے اجلاس سے باہر گیا تھا، جسے ناراضی ظاہرکیا گیا۔