Tag: فلارملز

  • فلار ملز کا آج سے ہڑتال کا اعلان

    فلار ملز کا آج سے ہڑتال کا اعلان

    راولپنڈی: فلارملز، نان بائی، کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے مطالبات منظور نہ ہونے پر غیر معینہ ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ہڑتال کااعلان بجلی، گیس کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے نفاذ کیخلاف کیا گیا ہے۔

    اعلان میں کہا گیا ہے کہ آج سے فلار ملز، آٹا ڈیلرز، کریانہ مرچنٹ، نان بائی ایسوسی کی جانب سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی جائے گی۔

    تندور بند رہیں گے جبکہ کریانہ اسٹورز پر آٹے کی فروخت بھی بند رہے گی، مرکزی تنظیم تاجران پنجاب نے آج فوارہ چوک پر مظاہرے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ فلارملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا تھا کہ ٹیکس کے ظالمانہ اقدام سے کرپشن کا نیا دروازہ کھل جائے گا اور ایف بی آر کے ٹیکس کے نفاذ سے آٹے کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ ہوجائے گا۔

    کراچی والوں کے لئے دودھ 300 روپے فی لیٹر؟ اہم خبر

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈبل ٹیکس دینے کو تیار ہیں، حکومت طریقہ کار ٹھیک کرے، فلار ملوں کی پسپائی جب تک بند رکھیں گے جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے۔

  • فلارملزایسوسی ایشن نے آٹے کی فراہمی سے متعلق اہم اعلان کردیا

    کراچی: سندھ حکومت اور فلارملزایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گندم کی عدم فراہمی پر فلارملزایسوسی ایشن گذشتہ تین دنوں سے ہڑتال پر ہے، ہڑتال کے باعث شہر قائد میں آٹے کی شدید قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔

    تاہم سندھ حکومت کی جانب سے گندم فراہمی کی یقین دہانی پر فلارملزایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا فوری اجلاس طلب کیا گیا جس میں ڈائریکٹرفوڈ سندھ کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی کا جائزہ لیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آٹا بحران، اندرون سندھ سے سرکاری نرخ پر آٹا لانے کی حکمت عملی تیار

    اجلاس کے بعد چیئرمین فلارملزایسوسی ایشن سندھ چوہدری عامر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین روزسے کراچی کی فلارملزبند تھیں،گندم کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے ہم ہڑتال پرگئےتھے۔

    چیئرمین فلارملز نے بتایا کہ کراچی کی فلارملز کو پانچ لاکھ گندم کی بوریاں دی جارہی ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے اوپن مارکیٹ سےگندم لینےکی اجازت کا بھی اعلان کیاجائےگا جس کے بعد ہم نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس موقع پر ڈائریکٹرفوڈ سندھ نے بتایا کہ فیصلہ ہواہے کہ پندرہ مئی سے کراچی گندم لانے پر پابندی ختم ہوگی تاکہ کراچی میں آٹے کے بحران پر قابو پایا جاسکے۔