Tag: فلاپ

  • مہنگی ترین بھارتی فلم بری طرح فلاپ، اربوں روپے کا جھٹکا

    مہنگی ترین بھارتی فلم بری طرح فلاپ، اربوں روپے کا جھٹکا

    ممبئی : ساؤتھ انڈین فلموں کے نامور اداکار کی مہنگی ترین فلم ’گیم چینجر‘بری طرح فلاپ ہوگئی اربوں روپے مالیت سے تیار کی کی گئی بھارتی فلم باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس نہ کرسکی۔

    تفصیلات کے مطابق رام چرن کی تقریبا 13 ارب روپے میں بننے والی بھارتی فلم ’گیم چینجر‘ صرف ایک تہائی بزنس ہی کر پائی، باکس آفس پر آمدنی صرف 4 ارب روپے کے قریب رہی

    ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کو دو برس قبل ہی بین الاقوامی سطح پر ’آر آر آر‘ جیسی کامیاب ترین فلم دینے والے ایکشن ہیرو رام چرن کے لیے یہ سال کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔

    رام چرن کی اس فلم میں صرف گانوں پر ہی 2 ارب روپے خرچ کر دیئے گئے تھے جب کہ فلم میں کامیابی کے تمام ہی اجزاء موجود تھے مگر نتیجہ مایوس کن رہا۔

    بھارتی فلم ’گیم چینجر‘ اپنی ریلیز کے پہلے دن 10 جنوری کو ایک ارب 64 کروڑ روپے کا بزنس کر پائی تھی مگر دوسرے روز سے آمدنی گرنے لگی۔

    دہلی اور ممبئی میں بڑے پیمانے پر پروموشن کے باوجود فلم کا ہندی ورژن بھارت بھر میں خاطر خواہ کمائی حاصل نہ کر پایا۔

    فلم کے بارے میں عوامی رائے یہ تھی کہ "گیم چینجر” میں تخلیقی مواد کی بجائے محض تصوراتی ویژول سے کام لیا گیا۔

    شینکر ایک اچھے کہانی ساز ہیں لیکن اس بار ان کی کہانی میں کمی محسوس ہوئی جس کی وجہ سے ناظرین فلم سے جڑنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

    مزید پڑھیں : شاہ رخ خان کی ساؤتھ انڈین اداکاروں سے انوکھی فرمائش

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے الو ارجن، پربھاس، مہیش بابو سمیت دیگر ساؤتھ انڈین اداکاروں سے انوکھی فرمائش کردی۔

    دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ نے انڈسٹری سمیت ساؤتھ انڈین اداکاروں کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔

    اداکار نے تقریب میں ساؤتھ انڈین لوگوں کو دوست کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ اداکار الو ارجن، پربھاس، رام چرن، یش، مہیش بابو، وجے تھلاپاتھی سمیت دیگر بہت سے اداکار میرے دوست ہیں۔

    انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اتنی تیزی سے ناچنا بند کردینا چاہیے، میرے لیے ان کے ساتھ رہنا مشکل ہے۔

  • پاکستان کی بولنگ فلاپ کیوں ہورہی ہے؟ سلمان بٹ نے اہم وجہ بتادی

    پاکستان کی بولنگ فلاپ کیوں ہورہی ہے؟ سلمان بٹ نے اہم وجہ بتادی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے اپنے تجزیے میں اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ قومی ٹیم کی بولنگ کیوں فلاپ ہورہی ہے۔

    نجی چینل پر پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ محمد رضوان اچھی کپتانی کرتا ہے لیکن اگر بولر منصوبہ بندی کے مطابق بولنگ نہ کرے تو کوئی بھی کپتان کچھ نہیں کرسکتا، اگر آپ کی بولنگ سے ڈیلیو نہیں ہوپارہا تو پھر کپتان بھی کچھ نہیں کرسکتا۔

    سلمان بٹ نے کہا کہ پانچویں بولر کے طور پر آغا سلمان اور خوشدل شاہ کو استعمال کیا جارہا ہے اور وہ دونوں فل فلیش بولر نہیں ہیں، تو ایسے میں کپتان وہاں پر بھی چانس لیتا ہے اور آپ کو اپنی ریسورس کے مطابق ہی چلنا ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ محمد حسنین نے وکٹیں ضرور لی ہیں ڈومیسٹک میں مگر ردھم ان کا کہیں پر بھی نظر نہیں آیا، ایسا نظر آیا کہ ان کے پاس میچ پریکٹس کی کمی ہے اور طویل اسپیل کی کمی ہے۔

    سلمان بٹ نے کہا کہ جب وہ بھاگتا ہے تو بہت ساری چیزوں کا جواب مل جاتا ہے، وہ فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلتے، انھوں نے لسٹ اے کھیلا تھا اس کے بعد وہ ٹیم کے ساتھ رہے ہیں آسٹریلیا میں مگر وہاں پر بھی انھوں نے پورے اوورز نہیں کیے۔

    سابق کپتا نے کہا کہ محمد رضوان اور آغا سلمان کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنوں نے ایک چوکا مارتے تھے پھر اس کے بعد رسک نہیں لیتے تھے وہ بڑا میتھڈ کے ساتھ کھیلے ہیں، یہ دونوں بہترین اننگزتھیں۔

    https://urdu.arynews.tv/mohammad-amir-advice-pakistani-fast-bowlers/

  • بالی ووڈ کی 70 فیصد فلمیں فلاپ، کیا بھارتی فلم انڈسٹری زوال پذیر ہورہی ہے؟

    بالی ووڈ کی 70 فیصد فلمیں فلاپ، کیا بھارتی فلم انڈسٹری زوال پذیر ہورہی ہے؟

    نئی دہلی: ایک طویل عرصے تک اپنا تسلط قائم رکھنے والا بالی ووڈ اب بحران کا شکار ہوگیا ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ رواں سال ریلیز ہونے والی 70 فیصد سے زائد فلمیں ناکام رہی ہیں۔

    برطانوی اخبار دی گارڈین کے رپورٹ کے مطابق رواں سال انڈین باکس آفس پر 77 فیصد ریلیز فلمیں فلاپ ہونے کے بعد سنیما ہالز بے حد خاموش ہیں اور کبھی نہ ختم ہونے والے بالی ووڈ کے تسلط کے مستقبل پر اب غیر یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

    فلم انڈسٹری پر نظر رکھنے والے تجزیہ کار سومت کادل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جہاں تک باکس آفس کا تعلق ہے، یہ سال ہندی فلم انڈسٹری کے لیے انتہائی خراب رہا۔

    انہوں نے کہا کہ صرف 3 یا 4 ہٹ فلمیں تھیں، جبکہ باقی سب کچھ تباہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی صنعت کے لیے بہت بڑی تباہی ہے جو اپنی بقا کے لیے سال میں 10 کامیاب فلموں پر انحصار کرتی ہے۔

    سومت کادل کے مطابق گذشتہ دو یا تین دہائیوں میں یہ بالی وڈ کا بدترین دور ہے جس سے انڈسٹری گزر رہی ہے۔

    بالی وڈ کی حالیہ ناکامی کا ملبہ کرونا وبا پر ڈالا جا رہا ہے جس کے باعث پوری دنیا میں سنیما گھروں کو بحران کا سامنا کرنا پڑا۔

    وبا کے دوران چونکہ انڈیا کا عام طور پر سینما جانے والا ہجوم اپنے گھروں تک ہی محدود تھا، نیٹ فلکس، ایمیزون پرائم اور ہاٹ سٹار جیسے پلیٹ فارمز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

    یہ پلیٹ فارمز انڈیا کی ایک ارب 40 کروڑ آبادی کا ایک چوتھائی حصہ استعمال کرتا ہے۔ وہ فلمیں جو پہلے صرف سنیما گھروں میں قابل رسائی تھیں اب ان پلیٹ فارمز پر ملٹی پلیکس ٹکٹ کی قیمت کے ایک حصے میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

    تجزیہ کار سومت کادل کے مطابق وبا کے بعد موجودہ حالات میں فلم بین صرف ایسی مووی کے لیے اتنی قیمت ادا کر کے سنیما گھروں کا رخ کرتے ہیں جس کے لیے وہ متجسس ہوں۔

    آن لائن پلیٹ فارمز پر فلمیں اور سیریز دیکھنے والے شائقین کی فلموں کے حوالے سے پسند میں بھی تنوع آیا ہے۔

    اب بالی وڈ کے بڑے ناموں والی فلموں اور انڈسٹری کے طویل عرصے سے قومی سنیما کے تصور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر تبصروں کو دیکھ کر اب ہندی سینما کے ناظرین اپنے گھروں میں تامل (کولی وڈ)، تیلگو (ٹالی وڈ)، ملیالم، کنڑ (سندل وڈ) اور مراٹھی زبان کی فلمیں بھی دیکھ رہے ہیں۔

    صحافی و مصنف انا ایم ایم ویٹیکاد کے مطابق علاقائی سینما دیکھنے والے اب ہندی سینما کی یکسانیت سے اکتا چکے ہیں اور فلمیں بنانے والے اس بات کا بروقت احساس کرنے میں ناکام ہیں کہ شائقین کے پاس اب زیادہ آپشنز ہیں۔

  • بھاری بجٹ سے بننے والی ایک اور بھارتی فلم بری طرح ناکام

    بھاری بجٹ سے بننے والی ایک اور بھارتی فلم بری طرح ناکام

    ممبئی: بھاری بجٹ سے تیار پین انڈین فلم لائیگر بھی بھارتی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی، ٹویٹر صارفین نے اسے فلاپ قرار دے دیا۔

    بھارتی اداکاروں وجے دیورکنڈا اور اننیا پانڈے کی فلم لائیگر نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں توقع سے بے حد کم کمائی کی۔

    یہ فلم دیورکنڈا کی بالی ووڈ ڈیبیو تھی لہٰذا ان کی اور چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کی موجودگی کی وجہ سے خیال کیا جارہا تھا کہ یہ فلم کامیابی کے ریکارڈ توڑے گی، تاہم فلم کو ملنے والا ردعمل کچھ خوشگوار نہیں تھا۔

    فلمی تجزیہ نگاروں کے مطابق ان کا پہلے اندازہ تھا کہ ریلیز کے پہلے دن فلم، ساؤتھ میں 30 کروڑ روپے کمائی کرے گی جبکہ فلم کی مجموعی کمائی 170 سے 180 کروڑ روپے ہونے کی امید تھی۔

    تاہم اب ملنے والے ردعمل کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ فلم صرف 55 سے 60 کروڑ روپے کمائی کر پائے گی۔

    فلم بینوں نے فلم کے ڈائریکٹر پوری جگن نادھ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ فلم کی کہانی اور ڈائریکشن بدترین ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا شو بری طرح فلاپ، کم ووٹ پڑنے کا عالمی ریکارڈ

    مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا شو بری طرح فلاپ، کم ووٹ پڑنے کا عالمی ریکارڈ

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے بلدیاتی انتخابات کا شو عوام نے بری طرح فلاپ کردیا، کم سے کم ووٹ پڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا95 فیصد سے زائد کشمیریوں نے بھارتی تسلط نامنظور کرتے ہوئے بائیکاٹ کرکے بھارت اور دنیا بھر کو اپنا فیصلہ سنا دیا۔

    بھارتی حکومت کے بلدیاتی انتخابات کا شو بری طرح فلاپ ہوگیا۔ ووٹر ٹرن آؤٹ صرف ساڑھے تین فیصد رہا، اس طرح انتخابات میں کم سے کم ووٹ پڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔

    قابض فورسز نے ووٹروں کو گھروں سے نکالنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگالیا لیکن پولنگ اسٹیشنز ویران پڑے رہے۔ کشمیری عوام نے مذکورہ انتخابات کا اتنا بھرپور بائیکاٹ کیا کہ امیدوار اپنے آپ کو خود ووٹ ڈالنے بھی نہیں پہنچے۔

    ایک امیدوار نے صرف3ووٹ حاصل کیے اور جیت گیا، اس کے علاوہ بارہ مولا میں ایک امیدوار صرف ایک ووٹ حاصل کرکے بلدیاتی انتخاب جیتا۔