Tag: فلاڈلفیا

  • کھانا فراہم کرنے سے انکار پر خاتون نے ریستوران عملے پر بندوق تان لی

    کھانا فراہم کرنے سے انکار پر خاتون نے ریستوران عملے پر بندوق تان لی

    امریکا میں ایک خاتون ریستوران کے کھانا فراہم نہ کرنے پر طیش میں آگئیں اور انہوں نے عملے کو گن سے دھمکانا شروع کردیا۔

    امریکی شہر فلاڈلفیا میں پیش آنے والا یہ واقعہ سرویلنس کیمرا میں ریکارڈ ہوگیا، ایک مال میں واقع ریستوران کی انتظامیہ کے مطابق عملے کی کمی کی وجہ سے وہ صرف آن لائن آرڈرز لے رہے تھے۔

    خاتون جب آرڈر دینے پہنچیں تو عملے نے ان سے معذرت کی جس پر پہلے تو وہ سیخ پا ہو کر مینیجر سے بات کرنے کا مطالبہ کرتی رہیں، اس کے بعد اچانک انہوں نے اپنے بیگ سے گن نکال لی اور عملے کو دھمکایا۔

    انتظامیہ کے مطابق گن دیکھتے ہی انہوں نے ایمرجنسی بٹن دبا دیا جس سے مال کی سیکیورٹی کو اطلاع مل گئی۔

    ایک شخص نے خاتون کا آرڈر لیا اور جلدی جلدی تیار کر کے ان کے حوالے کردیا جس کے بعد خاتون بندوق لہراتی ہوئی وہاں سے نکل گئیں۔

    پولیس نے واقعے کی فوٹیج جاری کرتے ہوئے لوگوں سے خاتون کی شناخت میں مدد کی اپیل کی ہے۔

  • امریکا کی سفری ایڈوائزری میں بہتری سیکیورٹی صورتحال کا اعتراف ہے: اسد مجید خان

    امریکا کی سفری ایڈوائزری میں بہتری سیکیورٹی صورتحال کا اعتراف ہے: اسد مجید خان

    فلاڈلفیا: امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ امریکا کی سفری ایڈوائزری میں بہتری سیکیورٹی صورتحال کا اعتراف ہے، پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر فلاڈلفیا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم ’اپنا‘ کے اجلاس سے خطاب کیا۔ پاکستانی سفیر نے پاک امریکا تعلقات میں حالیہ پیشرفت پر شرکا کو بریف کیا۔

    اسد مجید نے وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ شرکا کو پاکستانی معیشت اور سلامتی کی صورتحال پر بھی بریف کیا گیا۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ’اپنا‘ کی خدمات کو سراہتے ہیں، امریکا کی سفری ایڈوائزری میں بہتری سیکیورٹی صورتحال کا اعتراف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک نے بھی سفری پالیسی پر نظر ثانی کی، پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

    اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت نے کشمیریوں کو قیدی بنا رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے کے لیے کردار ادا کرے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز ہے، امریکی صدر بھی اس مسئلے پر سنجیدہ ہیں۔ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیئے۔

  • گلے میں آویزاں ننھی منی نوٹ بکس

    گلے میں آویزاں ننھی منی نوٹ بکس

    اگر آپ کتاب پڑھنے کے شوقین ہیں تو یقیناً آپ ہر وقت اپنے ساتھ کوئی نہ کوئی کتاب رکھتے ہوں گے تاکہ آپ کو جہاں وقت اور موقع ملے آپ اسے پڑھنا شروع کردیں۔

    لیکن امریکی شہر فلاڈلفیا سے تعلق رکھنے والی یہ آرٹسٹ کتاب کے کسی بھی دیوانے سے دو ہاتھ آگے ہے۔ یہ کتابوں کو گلے میں آویزاں کرنا چاہتی ہے اسی لیے اس نے یہ ننھی منی کتابیں تخلیق کر ڈالیں۔

    book-7

    book-5

    اس کے لیے اس نے استعمال شدہ صوفوں کے کور، پرانے لیدر بیگ اور بٹووں کو استعمال کیا اور ان کے ذریعہ یہ منی ایچر نوٹ بکس بنا ڈالیں۔

    book-3

    9

    book-4

    یہ نوٹ بکس ان افراد کے لیے خاص طور پر دلچسپی کا باعث ہیں جو منفرد اور عجیب و غریب زیورات سے خود کو آراستہ کرنے کے شوقین ہوتے ہیں۔

    book-2

    11

    لیکن ساتھ ہی کچھ لوگ اسے شو پیس کے طور پر بھی استعمال کر رہے ہیں۔

    10

    book-6

    لکھنے کے مقصد کے لیے انہیں خریدنے والے پر منحصر ہے کہ وہ ان ننھی منی نوٹ بکس پر کیا لکھتا ہے۔
    13

    آپ ان منی ایچر نوٹ بکس کو کیسے استعمال کریں گے؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔