Tag: فلسطینیوں کے قتل عام

  • فلسطینیوں کے قتل عام پر دنیا کا غم وغصہ بڑھنے لگا،  دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

    فلسطینیوں کے قتل عام پر دنیا کا غم وغصہ بڑھنے لگا، دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

    واشنگٹن : فلسطینیوں کے قتل عام پر دنیا کا غم وغصہ بڑھنے لگا، دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہے، جس میں مظاہرین غزہ پر اسرائیلی مظالم بند کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر کے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ، جگہ جگہ احتجاج جاری ہے۔

    سراپاء احتجاج مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین کی نسل کشی کر رہا ہے، امریکہ کے مخلتف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں ، کیپیٹل ہل میں یہودیوں نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین نے کانگریس کی عمارت کے اندرونی حصےمیں دھرنا دیا تو کیپٹل پولیس نے دھرنا ختم کرانے کیلئےمظاہرین کوگرفتار کرلیا۔

    شکاگو اور نیویارک میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے باہر بھی ہزاروں افراد نہتے معصوم فلسطینیوں کے حق میں باہر نکل آئے۔

    فرانس میں اسرائیل مخالف ریلی میں پولیس نے مظاہرین میں شامل ایک خاتون پر حملہ کر دیا جبکہ فرانسیسی عدالت نے فلسطین کے حق میں مظاہروں پر عائد مکمل حکومت پابندی معطل کردی، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کہ مقامی انتظامیہ کیس ٹو کیس فیصلہ کرے۔

    عراقی دارالحکومت بغداد میں مظاہرین غیر ملکی سفارتی زون میں گھس گئے جبکہ برطانیہ، یونان،کینیڈا اور کیوبا سمیت پیرو میں بھی مظاہرین عالمی برادری سے غزہ پر اسرائیل مظالم بند کرانے کا مطالبہ کرتے رہے۔

  • غزہ پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکی صدر

    غزہ پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکی صدر

    واشنگٹن : امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہےکہ امریکہ غزہ میں اسرائیل کے حملوں کی حمایت کرتا ہے اور ملائیشیا کاطیارہ روس نواز باغیوں نے مار گرایا۔

    واشنگٹن میں نیوز بریفنگ میں اوباما کا کہنا تھا کہ غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکت پر تشویش ہے لیکن وہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کرتے ہیں، صدر اوباما کا کہنا تھا کہ تباہ ہونیوالے ملائیشین طیارےمیں ایک امریکی شہری بھی سوارتھا، اور اسے روس نواز باغیوں نے نشانہ بنایا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں امن کاوقت آگیاہے،اب یوکرین اورباغیوں میں جنگ بندی کاوقت آگیاہے، صدر اوباما نے روس پرمزیداقتصادی پابندیاں لگانے کی دھمکی بھی دی، ان کا کہنا تھا کہ طیارے کی تباہی کے مقاصد کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ملائیشین طیارےکی تحقیقات کےلیے امریکا مدد کرے گا۔

  • اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، امریکی صدربراک اوباما

    اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، امریکی صدربراک اوباما

    واشنگٹن: امریکی صدربراک اوباما نے فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کے بجائے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راکٹ حملوں کے خلاف اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،عرب لیگ نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    انسانی حقوق کا علمبردار امریکا اسرائیل کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کے بجائے اسرائیل کی حمایت کے جواز تراشنے میں مصروف ہے، امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ملک اپنی سرزمین پر راکٹ حملے برداشت نہیں کر سکتا، اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اسرائیل نے راکٹ حملوں کے بعد جوابی کارروائی کی۔

    اوباما نے مصر کی جانب سے اسرائیل اور حماس کو جنگ بندی کے لئے ثالثی کی پیش کش کا خیرمقدم بھی کیا، دوسری جانب برطانیہ، جرمنی فرانس سمیت دیگرعالمی طاقتیں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے کے لئے کسی عملی اقدام کے بجائے اسرائیل سے بمباری روکنے کی اپیلیں کررہی ہیں۔

    دوسری جانب عرب لیگ نے حسب معمول غزہ کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس منقعد کیا، جس میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی اورعالمی برادری سے فلسیطینوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، ہزاروں فلسطینی گھر بارچھوڑ کر کیمپوں میں زندگی گزارنے پرمبجور ہیں اورغزہ میں دواؤں اور کھانے پینے کی اشیاء کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔