Tag: فلسطینی باپ

  • بیٹا آنکھیں کھولو، ایک بار بابا کہہ دو ! فلسطینی باپ کی بیٹی کی لاش سے لپٹ کر آہ و بکا نے دل دہلادیے

    بیٹا آنکھیں کھولو، ایک بار بابا کہہ دو ! فلسطینی باپ کی بیٹی کی لاش سے لپٹ کر آہ و بکا نے دل دہلادیے

    غزہ: فلسطینی باپ کی بیٹی کی لاش سے لپٹ کر آہ و بکا نے دل دہلادیے، باپ بیٹی سے کہہ رہا تھا کہ بیٹا آنکھیں کھولو، ایک بار مجھے بابا کہہ دو۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ کے معصوم بچے اسرائیل کے وحشی پن کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، غزہ میں بچوں کے سروں سے والدین کا سایہ اٹھ رہا ہے اور ماں باپ کی گودیں اُجر رہی ہیں۔

    گزشتہ روز بمباری کے شہدا میں شامل ایک بیٹی کا باپ لاش سے لپٹ کر دہائی دیتے ہوئے کہا بیٹا آنکھیں کھولو، ایک بار بابا کہہ دو۔

    اسرائیلی بمباری میں شہید بچی کی ماں بھی لخت جگر کو سینے سے لگا کر روتی رہی، چھوٹی بیٹی کو الوداع کہتے ہوئے والدین غم سے نڈھال ہوگئے، بمباری سے محفوظ رہنے کیلئے بچی کی نماز جنازہ اسپتال میں ہی پڑھائی گئی۔

    موت بانٹتے اسرائیلی طیاروں کی خوفناک بمباری نے بچوں پر خوف طاری کردیا ہے، ایک گھرپربمباری کے بعد ملبے تلے دبنے والاتین سالہ بچہ اسپتال میں تھر تھر کانپتارہا، خوفزدہ بچہ اپنے زخمی بھائی کے بہلانے پر بھی نہیں سنبھل سکا اور مسلسل کانپتارہا

    دوسری جانب ترک میڈیا سے وابستہ صحافی نے المغازی کیمپ کے حملےمیں چاربچوں کو کھودیا، اسرائیلی بمباری سے اب تک چار ہزار فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں۔

  • جوان بیٹے کی لاش دیکھ کر فلسطینی باپ پرسکتہ طاری، دلخراش منظر

    جوان بیٹے کی لاش دیکھ کر فلسطینی باپ پرسکتہ طاری، دلخراش منظر

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے ہزاروں نہتے اور بے گناہ فلسطینی اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں، اسپتالوں کے مردہ خانے لاشوں سے بھر چکے ہیں۔

    اپنے پیاروں کو تلاش کرتے ہوئے مردہ خانوں میں آنے والے لوگوں کی چیخوں اور آہ و بکا نے دیکھنے والوں نے دل دہلا دیے ایک ایسا ہی منظر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

    غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی باپ کا ایک دل دہلا دینا والا ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے، بد قسمت فلسطینی باپ اپنے بیٹے کو دھونڈتا ہوا مردہ خانے میں پہنچا تو اپنھے بیٹے کی لاش دیکھ کر اس پر سکتہ طاری ہوگیا۔

    صدمے سے نڈھال فلسطینی کو جوان بیٹے کی لاش دیکھ کر صدمے میں آہ بکا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔غمزدہ باپ نے اپنے بیٹے کو دیکھتے ہی چیخنا چلانا شروع کر دیا اور دل دہلا دینے والا منظر تھا

    غزہ کی پٹی پراسرائیلی چھاپوں کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق ہوگیا اور غمزدہ باپ نے اپنے بیٹے کو دیکھتے ہی چیخنا چلانا شروع کر دیا اور دل دہلا دینے والا منظر تھا۔ باپ کی دردناک چیخوں نے دیکھنے والوں کو بھی آبدیدہ کردیا۔

    یہ دردناک واقعات غزہ میں اسرائیل اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان 7 اکتوبر سے جاری تنازع کے چار ہفتے بعد سامنے آئے ہیں۔

    اس عرصے کے دوران جاری جنگ اور پرتشدد اسرائیلی حملوں نے غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور اس پٹی میں 1.4 ملین افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے۔

    اسرائیلی فضائی اور توپ خانے کے حملوں اور بمباری میں غزہ کی پٹی میں اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں شہری آبادی کے ساتھ ساتھ اسپتالوں، اسکولوں اور مہاجرین کیمپوں سمیت قبرستانوں پر بھی بمباری کر رہی ہے اور 7 اکتوبر سے جاری صیہونی بربریت میں اب تک 3500 سے زائد بچوں اور 2000 سے زائد خواتین سمیت 9 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔