Tag: فلسطینی تنظیم حماس

  • ایران اسرائیل جنگ، حماس کا بڑا بیان سامنے آگیا

    ایران اسرائیل جنگ، حماس کا بڑا بیان سامنے آگیا

    فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاع کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایران اسرائیل جنگ سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    القسام بریگیڈز کی جانب سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈرز اور شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور فلسطینی کاز اور مزاحمت کی حمایت میں ایرانی رہنماؤں کے ”تاریخی اور اہم” کردار کو سراہا گیا۔

    حماس نے ایرانی فوجی ردعمل کو اسرائیل کے لیے ایک زبردست جھٹکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے عوام، خاص طور پر غزہ میں، فخر کے ساتھ ان طاقتور حملوں کو دیکھ رہے تھے جو اسرائیل میں تباہی پھیر رہے ہیں۔

    حماس کے اس بیان کو ایران اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے درمیان اتحاد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے جو اسرائیل کے خلاف خطے میں مزاحمت کی نئی جہت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

    اس سے قبل بھی فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے دنیا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مشترکہ مؤقف اپنائے اور اسرائیل کے جرائم کا خاتمہ کرے۔

    حماس کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کی جارحیت ایک خطرناک حد تک بڑھتی جا رہی ہے جو خطے کو غیر مستحکم کرنے کا خطرہ ہے۔

    ایرانی حملے کے بعد اسرائیل میں غزہ جیسے مناظر

    حماس نے کہا کہ نیتن یاہو کی انتہا پسند حکومت خطے کو کھلے محاذ آرائیوں میں گھسیٹنے کی عکاسی کرتی ہے۔

    مزاحمتی تنظیم نے ایران پر حملے کو ایک وحشیانہ جارحیت قرار دیا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور کنونشنوں کی ایک واضح خلاف ورزی ہے۔

  • فلسطینی تنظیم حماس کا  اسرائیلی حملے  کا جواب، اسرائیل کی تیل پائپ لائن اور آئل ریفائنری تباہ

    فلسطینی تنظیم حماس کا اسرائیلی حملے کا جواب، اسرائیل کی تیل پائپ لائن اور آئل ریفائنری تباہ

    غزہ : فلسطین کی تنظیم حماس نے اسرائیلی حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل کے ساحلی شہر عسقلان پر راکٹ حملے کئے ، حملوں میں اسرائیل کی تیل پائپ لائن اور آئل ریفائنری تباہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے اسرائیلی دہشت کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے ساحلی شہرعسقلان پر راکٹوں سے حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں اسرائیل کی تیل پائپ لائن اور آئل ریفائنری تباہ ہوگئی۔

    حماس کے حملوں میں 2 اسرائیلیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہے ، حماس کی جانب سے اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ حملوں کا دعوی کیا گیا ہے۔

    خیال رہے غزہ کی محصور پٹی میں ‏مسلسل بمباری جاری ہے جس میں اب تک 10 بچوں سمیت 28 افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے ‏جبکہ جاری مظاہروں اور جھڑپوں میں اب تک 700 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں ، جن میں خواتین، ‏بچے، بزرگ اور طبی عملے کے ارکان شامل ہیں۔

    خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بستیوں پر بمباری ‏کی ہے۔ تازہ حملہ ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا جس کے نتیجے میں کثیر المنزلہ بلڈنگ منہدم ہو ‏گئی۔

    مغربی میڈیا نے سفارتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کو بنیاد بنا کر بتایا کہ اقوامِ متحدہ، مصر ‏اور قطر اسرائیل سے مظالم روکوانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔