Tag: فلسطینی رہنما

  • حماس کا اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ، 2 ہلاک، 4 کو یرغمال بنا لیا

    حماس کا اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ، 2 ہلاک، 4 کو یرغمال بنا لیا

    غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    فلسطینی رہنما اور القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کے ایک مختصر پیغام کے فوراً بعد غزہ کے علاقے میں الزيتون میں القسام بریگیڈ نے مزاحمتی کارروائیاں کی، جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 لاپتہ ہوگئے۔

    ابو عبیدہ نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ تل ابیب کی سیاسی اور عسکری قیادت کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا، انہوں نے کہا تھا کہ جنگی حالات سے فوجیوں کو پکڑنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے زیتون محلے میں فلسطینی مزاحمتی گروپ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ میں کم از کم 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران چار اسرائیلی فوجی لاپتا ہوئے ہیں، حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجیوں کو نائٹ وژن آلات کے ذریعے ٹریس کیا، جس کے نتیجے میں شدید جھڑپیں شروع ہوئیں۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے جنگجوؤں نے غزہ کے علاقے الزیتون میں اسرائیلی فوجی دستے کے خلاف آپریشن کیا اور گھات لگا کر حملے کیے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی 162 ویں ڈویژن اور 401 ویں بریگیڈ کے دستے الزيتون میں حملے کا شکار ہوئے جبکہ اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹر پر بھی فائرنگ کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مزاحمتی حملوں کے جواب میں اسرائیلی جنگی طیارے کم بلندی پر پرواز کر رہے ہیں اور زیتون اور صبرا محلے کے ساتھ ساتھ جبالیہ میں بھی گولہ باری کی جا رہی ہے۔

  • ویڈیو: برطانوی خاتون صحافی کا لائیو شو کے دوران فلسطینی رہنماء سے جارحانہ رویہ

    ویڈیو: برطانوی خاتون صحافی کا لائیو شو کے دوران فلسطینی رہنماء سے جارحانہ رویہ

    برطانوی ٹی وی چینل کی خاتون ہوسٹ کی لائیو شو کے دوران فلسطینی رہنما سے بدتمیز ی نے نئی بحث چھیڑ دی۔

    خاتون اینکر کی جارحانہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ معروف صحافی خاتون اینکر کے رویے کو صحافت کی خودکشی قرار دے رہے ہیں۔

    ٹی وی شو پر فلسطینی سیاست دان ڈاکٹر مصطفیٰ البرغوثی کو بطور مہمان مدعو کیا گیا۔ فلسطینی رہنما نے اسرائیل میں جمہوریت کے بارے میں بات کی تو میزبان جولیا ہارٹلی سیخ پا ہوگئی۔

    شو کے دوران خاتون اینکر اپنے غصے پر قابو میں نہ رکھ سکیں اور جارحانہ گفتگو کی، جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    الجزیرہ کی مینیجنگ ڈائریکٹر دیما خطیب نے اس ویڈیو پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس انٹرویو کے بعد صحافت خودکشی کر رہی ہے۔

    ترکی کے سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر عبدللہ معروف نے لکھا کہ جولیا صرف عرب اور مسلم ثقافت کے خلاف اپنی نفرت اور نسل پرستی دکھا رہی ہیں۔

    برطانوی لبنانی صحافی ہالا جابر نے ٹاک ٹی وی کا کلپ شیئر کرتے ہوئے تنقید کی اور لکھا کہ جولیا کی کارکردگی آپ کے پیشے کی توہین تھی۔

  • یاسر عرفات کو زہر نہیں دیا گیا،موت طبعی تھی، روسی سائنس دان

    یاسر عرفات کو زہر نہیں دیا گیا،موت طبعی تھی، روسی سائنس دان

    روسی سائنسدانوں نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ فلسطینی رہنما یاسرعرفات کو زہر نہیں دیا گیا تھا بلکہ موت طبعی تھی۔

    سابق فلسطینی رہنما یاسرعرفات کی موت کی تحقیقات کرنیوالی روسی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کہا ہے کہ ان کی موت طبعی تھی، اس سے پہلے سوئٹزر لینڈ کے سائنسدانوں نے تحقیقات میں یاسرعرفات کو قتل کرنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

    جس سے یاسرعرفات کی بیوہ سوہا عرفات اور فلسطینیوں کے اس یقین کو تقویت ملی تھی کہ انہیں زہر دیا گیا تھا، جس کے بعد رواں برس اگست میں ان کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔