Tag: فلسطینی سفیر

  • اپنے شہداء کو کہاں دفنائیں؟ فلسطینی سفیر کی بے بسی

    اپنے شہداء کو کہاں دفنائیں؟ فلسطینی سفیر کی بے بسی

    قاہرہ : اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں روزانہ شہید ہونے والے بے گناہ فلسطینیوں کو دفنانے کیلئے بھی کوئی جگہ نہیں ہے۔

    یہ بات مصر میں فلسطین کے سفیر دیاب اللوح نے پرید کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ غزہ میں اب تک 12 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، انہیں اپنے پیاروں کی لاشوں کو دفنانے کی جگہ بھی میسر نہیں 30ہزار مکانات اور 14 سسپتالوں کو تباہ کردیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی سفیر نے کہا کہ قاہرہ میں اسرائیلی حملوں میں پیشرفت سے آگاہ کرنے کے لیے منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیاب اللوح نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال بہت سنگین ہے۔

    فلسطینی سفیر

    ہمارے پاس مرنے والوں کی لاشوں کو دفنانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو غزہ میں زمینی مداخلت اور مزید قتل و غارت گری مچانے سے گریز کرنے کے حوالے سے بھی خبردار کیا۔

    فلسطینی سفیر نے غزہ کی پٹی کو خوراک اور طبی سامان کی فراہمی اور امداد کے داخلے کو یقینی بنانے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداریوں کو فوری اور فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔

    واضح رہے جنگ کے 9 روز میں 2500 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 20 لاکھ سے زیادہ شہریوں کو پانی ختم ہونے کے خطرے کا سامنا ہے۔ یہ صورتحال زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔

  • یروشلم پرامریکی فیصلے نے امت مسلمہ کو متحد کردیا، فلسطینی سفیر

    یروشلم پرامریکی فیصلے نے امت مسلمہ کو متحد کردیا، فلسطینی سفیر

    اسلام آباد : پاکستان میں فلسطین کے سفیر ابو ولید علی نے کہا ہے کہ امریکی متنازع فیصلے نے امت مسلمہ کو متحد کر دیا ہے البتہ خود امریکا پوری دنیا میں تنہا ہو گیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام لبیک یا اقصیٰ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، فلسطین کے سفیر ابو ولید علی کا کہنا تھا امریکا نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ کرکے خود کو تنہا کرلیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مریکا کے اس متنازع فیصلے نے امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کردیا ہے اور مسلم امت میں ایک نئی روح پھونک دی ہے جس کا مظہر آج کی یہ کانفرنس بھی ہے جس کا جوش و جذبہ دیدنی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا

    انہوں نے مزید کہا کہ قبلہ اول کی آزادی انسانی ہی نہیں بلکہ ایمانی مسئلہ بھی ہے جس کے لیے فلسطینی صدر محمود عباس نے جہاں تمام اسلامی ممالک کو اعتماد میں لیا وہیں خادم الحرمین شریفین سے بھی بات کی جنھوں نے یروشلم کے مسئلے پر مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

     اسی سے متعلق : یروشلم سے متعلق امریکی فیصلے کو اقوام متحدہ نے مسترد کردیا

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ترکی اور یمن کی جانب سے امریکی فیصلے کے خلاف جمع کرائی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہوئی جس میں 128 ممالک نے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا جب کہ محض 9 ممالک نے امریکا کی حمایت کی۔

  • اسرائیلی جارحیت کاسلسلہ جاری ہے، فلسطینی سفیر

    اسرائیلی جارحیت کاسلسلہ جاری ہے، فلسطینی سفیر

    اسلام آباد: پاکستان میں تعین فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بربریت اور جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے،اسرائیلی ظلم کیخلاف آواز اٹھانے پر پاکستانی میڈیا کا شکرگزار ہوں ۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلسطینی سفیر ولید ابوعلی نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کیخلاف حکومت پاکستان ،پارلمنٹ ،سیاسی جماعتوں سمیت میڈیا کا مشکور ہوں ، جوفلسطینی مسلئے کو عالمی سطح پر موثر انداز میں پیش کررہے ہیں،کیونکہ اسرائیل اس وقت مغربی میڈیا کا سہارا لے کر خود کو مظلوم ثابت کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد اٹھارہ سو سے تجاوز کرگئی ، جبکہ اسرائیلی بمباری میں اسکولز ،مساجد،اسپتال اور کیمپوں کو نشانہ بنا گیا ۔انہوں کہا کہ غذائی قلت کے باعث فلسطینی عوام مشکلات کا شکارہیں ۔