Tag: فلسطینی شہری

  • فلسطینی شہریوں کے لیے جنوبی افریقہ نے اپنے دروازے کھول دیے

    فلسطینی شہریوں کے لیے جنوبی افریقہ نے اپنے دروازے کھول دیے

    جنوبی افریقہ نے فلسطینی شہریوں کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے اپنے ملک میں ان کے داخلے کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی پاسپورٹ کے حامل افراد اب بغیر ویزا جنوبی افریقہ آسکتے ہیں۔ فلسطینی شہریوں کو جنوبی افریقہ کے تمام ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور سرحدی گزرگاہوں پر 90 دنوں کے لیے ویزا فری سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔

    حماس نے اس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مثبت ا قدام ہے جو کہ فلسطینی عوام کے منصفانہ نصب العین کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے ہمارے شہریوں کی زندگی اور نقل و حمل آسان بنانے میں مدد ملے گی۔ حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست کی نسل پرستی اور فاشزم کا سامنا کرنے والے فلسطینی عوام کو مدد اور سہولیات فراہم کی جائے۔

    جمہوریہ جنوبی افریقہ کی حکومت کی جانب سے خیرسگالی کے طور پر فلسطینی شہریوں کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ بغیر ویزا ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔

    فلسطین سے آنے والوں کو ملک کے تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدی گزرگاہوں پر 90 دنوں کے لیے ویزا فری سفری سہولت فراہم کی گئی ہے۔

  • غزہ میں محصور فلسطینی شہری نے بیٹی کےعلاج کیلئے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

    غزہ میں محصور فلسطینی شہری نے بیٹی کےعلاج کیلئے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

    اسلام آباد : غزہ میں محصور فلسطینی شہری نے بیٹی کےعلاج کے لئے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی ، یوسف حسن کی بیٹی ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین کے لئے آواز اٹھانے والے وزیراعظم عمران خان کے نام غزہ میں محصورفلسطینی شہری نے خط لکھا ، جس میں اپنی بیٹی کے علاج کے لئے وزیراعظم سے مدد مانگی۔

    فلسطینی شہری یوسف حسن نے خط میں لکھا کہ ان کی پندرہ سالہ بیٹی ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہے ، پاکستان میں اس کا علاج ممکن ہے ، اس مرض میں ہڈیوں کی نشونما بے تربیب ہونے لگتی ہے اور مریض چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہتا۔

    یوسف حسن نے بچی کے ایکسرے بھی خط کے ساتھ منسلک کئے ہیں جبکہ بچی کی خالہ نے خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جس میں عمران خان سےاپنی بیٹی کے علاج میں مدد کی درخواست کی ہے تاکہ وہ عام زندگی گزار سکیں۔