Tag: فلسطینی شہید

  • اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید

    غزہ پر اسرائیلی افواج کے جارحانہ حملوں میں مزید 40 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس اور شمالی غزہ کے مکانات پر بمباری کرکے خواتین بچوں سمیت 10 فلسطینیوں کو ابدی نیند سلادیا، جبکہ اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس اور شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں پیش قدمی شروع کر دی ہے۔

    ادھر رفح میں بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ بمباری سے تباہ شدہ جبالیا اور بیت حنون کے علاقوں کو اسرائیلی فوجی آپریشن کے بعد آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر بین گویر نے نیتن یاہو پر جنگ بندی معاہدے کو ’وائٹ واشنگ‘ کرنے کا الزام لگا دیا۔

    انتہائی دائیں بازو کے سکیورٹی وزیر اتمار بین گویر نے نیتن یاہو پر حماس کو شکست دیے بغیر جنگ کو ختم کرنے کے معاہدے کو ”وائٹ واش”کرنے کا الزام لگایا۔

    بین گویر نے اپنے پارلیمانی دھڑے کو بتایا کہ نیتن یاہو نے انہیں تجویز پڑھنے کے لیے مدعو کیا لیکن وزیر اعظم کے معاونین دو بار دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہے۔

    بین گویر نے کہا کہ ”آج صبح، میں وزیر اعظم کے دفتر بھی گیا اور وہاں ایک بار پھر انہوں نے مجھے معاہدے کا مسودہ پیش کرنے سے انکار کر دیا۔“

    صہیونی حکومت کا بتدریج خاتمہ ہو رہا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

    ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایک لاپرواہ معاہدے پر دستخط کرتے ہیں جو حماس کے خاتمے کے بغیر جنگ کا خاتمہ کرے گا، تو اوتزما یہودیت (بین گویر کی پارٹی) حکومت کو تحلیل کردے گی۔

  • غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 55 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 55 فلسطینی شہید

    غزہ کے مظلوم شہریوں پر صیہونی فوج کی جانب سے حملوں حملوں کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد 34183 اور 77143 زخمی ہو چکے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی نصیرت کیمپ اور رفح میں بمباری کے نتیجے میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر بھی حملہ کیا جس سے عمارت تباہ ہوگئی مگر جانی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

    گزشتہ روز اسرائیلی ظلم و بربریت کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون شہید ہوگئی، جبکہ ڈاکٹروں نے نومولود بچی کی زندگی بچالی ہے۔

    سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، امریکی صدر

    رپورٹس کے مطابق حاملہ خاتون نے بھی جام شہادت نوش کیا، تاہم ڈاکٹروں نے نومولودبچی کی زندگی بچالی، بچی کو انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے اور اسکی شناخت شہید سبرین کی بچی رکھی گئی ہے۔

    اسرائیلی حملے میں نومولود بچی کی ماں کے ساتھ اس کے والد، ایک بہن بھی شہید ہوئی ہے۔

  • اسرائیل کا نصیرات کیمپ پر حملہ، 40 سے زائد فلسطینی شہید

    اسرائیل کا نصیرات کیمپ پر حملہ، 40 سے زائد فلسطینی شہید

    جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی جانب سے بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، نصیرات کیمپ پر حملے میں 40 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق بے گھر فلسطینیوں کی جانب سے جنوبی سے شمالی غزہ میں گھروں کو واپس جانے کی کوششیں جاری ہیں اس دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

    اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہدا کی تعداد 33 ہزار 729 ہوگئی، مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی گھروں پر حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    حماس نے جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویز پیش کر دی ہیں، حماس نے اسرائیل سے انخلا کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایران کا حملہ، اسرائیل نے بڑے نقصان کا اعتراف کرلیا

    حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے اختتام پر یرغمالیوں اورقیدیوں کی رہائی کا تبادلہ کیاجائے گا، ہر سویلین اسرائیلی کے بدلے 30 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ جبکہ ہر اسرائیلی فوجی کے بدلے 50 فلسطینی رہا کئے جائیں۔

  • غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، کل سے اب تک مزید 30 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چار ماہ کی پُرتشدد اسرائیلی کارروائیوں کے بعد وسطی خان یونس سے اسرائیلی فوج کا انخلاء شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد فلسطینیوں کی بھی اپنے گھروں کو واپسی ہورہی ہے۔

    تاہم اسرائیلی بمباری سے ملبے کا ڈھیر بنے گھر ناقابل شناخت ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر رفح پر حملہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ رفح کے گنجان آباد شہر پر بھرپور فوجی حملے کے لیے تاریخ کا تعین کرلیا گیا ہے، حملہ لازمی کیا جائے گا۔

    ترکی نے اسرائیل پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں

    اسرائیلی وزیراعظم نے حملے کی حتمی تاریخ کے بارے میں کوئی بات نہیں کی، مگر یہ کہا کہ حملے کا مقصد غزہ کے جنوب میں حماس کے آخری گڑھ کو بھی ختم کرنا ہے۔

  • غزہ میں فضائی امداد 18 فلسطینیوں کی جان لے گئی

    غزہ میں فضائی امداد 18 فلسطینیوں کی جان لے گئی

    غزہ: بھوک و افلاس کے مارے غزہ کے فلسطینیوں کیلئے فضائی امداد بھی امتحان بن گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امدادی سامان کے حصول کے لئے سمندر میں چھلانگ لگانے والے بارہ فلسطینی ڈوب گئے جبکہ خشکی پر گرنے والے امدادی سامان لینے کی کشمکش میں بھگدڑ سے چھ فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غزہ میڈیا دفتر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ کے شمالی ساحلی علاقے میں فضا سے گرائی جانے والی امداد کچھ سمندر اور کچھ خشکی پر گری۔

    بحیرہ روم میں گرنے والے امدادی پیکٹ لینے کیلئے سمندر میں چھلانگ لگانے والے 12 فلسطینی سمندر میں ڈوب کر شہید ہوگئے۔

    غزہ میڈیا دفتر کے مطابق خشکی میں گرنے والا امدادی سامان لینے کیلئے بھگدڑ مچنے سے 6 فلسطینی شہید ہوئے۔

    غزہ میڈیا دفتر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں بدترین فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔ قحط جیسی صورتحال میں فضا سے امداد گرانا بدسلوکی اور فضول ہے۔

    کراکس ہال حملہ، روسی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

    غزہ میڈیا دفتر نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے زمینی راستے فوری بحال کیے جائیں۔اگر فوری طور پر زمینی راستے بحال نہیں کئے گئے تو بہت بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔

  • اسرائیلی فوج کی جبالیہ اور رفح پر بمباری، 22 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی جبالیہ اور رفح پر بمباری، 22 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج کے تازہ حملوں کے نتیجے میں 8فلسطینی شہید ہوگئے، اس کے علاوہ رفح میں ہونے والے قتل عام کے نتیجے میں 14 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے الشفا اسپتال پر بھی حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، تازہ حملے میں غزہ کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح جام شہادت نوش کرگئے۔

    رپورٹ کے مطابق الشفا اسپتال پر حملے میں غزہ کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح جام شہادت نوش کرگئے۔

    حماس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس ڈائریکٹر فائق المبوح غزہ تک امداد کی آمد یقینی بنانے کیلئے کام کرتے تھے۔وہ غزہ میں خوراک کی منصفانہ تقسیم اور قیام امن کے ذمہ دار تھے۔

    حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ الشفا اسپتال سے گرفتار صحافیوں کے ساتھ وحشیانہ رویہ منظم صہیونی دہشت گردی ہے، صحافیوں کی گرفتاری کا مقصد اسرائیلی جرائم کو دنیا کی نظروں سے چھپانا ہے۔

    حماس کے مطابق ہم پُرعزم ہیں کہ ہمارے لوگ مجرم اسرائیل کے مقابلے میں ثابت قدم ہیں، اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فائق المبوح کے قتل کا مقصد غزہ میں امداد کی آمد روکنا ہے، ان کا قتل غزہ میں قحط برقرار رکھنے کی اسرائیلی کوششوں کا ثبوت ہے۔

  • غزہ پر اسرائیلی ظلم و ستم جاری، مزید 78 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

    غزہ پر اسرائیلی ظلم و ستم جاری، مزید 78 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

    غزہ پر اسرائیلی ظلم و ستم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78 فلسطینی شہید اور 104 زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بہت سے افراد ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں اور سڑکیں تباہ ہونے کے باعث امدادی کارکنوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

    مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار 878 سے تجاوز کرچکی ہے۔ جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    اسرائیلی بربریت کے باعث بڑے پیمانے پر اموات کے علاوہ 85 فیصد آبادی کو خوراک، صاف پانی اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کیا جائے۔

    ٹرمپ نے بائیڈن کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کو بدترین قرار دیدیا

    یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن ان کی کامیابیوں کے اعتراف، مساوات اور مستقبل کے لیے کام کرنے کی یاد دہانی کا دن بھی ہے۔

  • غزہ: اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 86 فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 86 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 86 فلسطینی شہید اور 113 زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت سے اب تک 30 ہزار 717 فلسطینی شہید اور 72 ہزار 156 زخمی ہوچکے ہیں۔

    غیرملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل نے یہودی آبادکاروں کے لیے 3500 رہائشی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غیرقانونی بستیاں فلسطینی علاقوں میں بنائی جائیں گی۔ مغربی کنارہ مختلف ٹکڑوں میں تقسیم ہونے سے فلسطینی ریاست کا قیام ناممکن ہوجائے گا۔

    دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ اس نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے درکار لچک دکھائی ہے لیکن اسرائیل جنگ بندی کے مطالبات سے گریز کر رہا ہے۔

    ان مطالبات میں مستقل جنگ بندی، غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی ان کے گھروں کو واپسی، غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا اور انسانی امداد کا داخلہ شامل ہے۔

    بیان کے مطابق ہم اپنے برادرانہ ثالثوں کے ذریعے ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کے لیے بات چیت جاری رکھیں گے جو ہمارے لوگوں کے مطالبات اور مفادات کو پورا کرے۔

    ’مغرب بےوقوفی نہ کرے‘ روس کا جوابی وار

    غزہ میں جنگ بندی پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے تین روزہ مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئے، یہ مذاکرات مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے آغاز سے ایک ہفتہ سے بھی کم عرصہ قبل بے نتیجہ ختم ہوئے ہیں۔

  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 77 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 77 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت تھمنے کا نام نہیں لے رہی، ایک اور افسوسناک واقعے میں اسرائیلی فوج نے مزید 77 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کے وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ کے جنوب مغربی علاقے میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے باعث 77 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 100 سے زائد ہوسکتی ہے۔

    نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملے پر رد عمل دیتے ہوئے حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے مکمل طور پر بے گھر کر نے اور فلسطینی کاز کو مٹانے کی کوششوں کا حصہ ہے،غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے۔

    حماس کے مطابق عرب ممالک فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے بارے میں اپنی آواز بلند کریں، غزہ میں خوراک اور طبی امداد پہنچانے کیلیے فوری طور پر متحرک کردار ادا کریں۔

    حماس نے اس موقع پر عرب لیگ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری طور پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔ عرب لیگ اور سلامتی کونسل غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام اورنسل کشی روکنے کے لیے کارروائی کرے۔

    جیب میں رکھے سکوں نے فلسطینی نوجوان کی زندگی بچالی

    حماس نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر قتل کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔

  • اسرائیلی فوج کی بھوک سے بلکتے فلسطینیوں پر بمباری، مزید 10 شہید

    اسرائیلی فوج کی بھوک سے بلکتے فلسطینیوں پر بمباری، مزید 10 شہید

    اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں کو بھی نہ بخشا، بمباری کرکے 10فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنین میں اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بننے والا زخمی فلسطینی دم توڑ گیا، اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ گزشتہ ہفتے جنین میں ایک کار پر اسرائیلی ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ اگلے پیر تک نافذ العمل ہو سکتا ہے، معاہدے کے بعد جنگ رُک جائے گی اور باقی ماندہ یرغمالی بھی رہا ہو جائیں گے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بائیڈن کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ میری سکیورٹی ایڈوائز نے بتایا ہے کہ اگرچہ ابھی معاملہ پوری طرح مکمل نہیں ہوا مگر ہم اس کے قریب پہنچ چکے ہیں۔‘

    امریکی صدر کے مطابق ’مجھے امید ہے کہ اگلے پیر تک جنگ بندی ہو جائے گی۔‘

    ایک ہفتے کے دورانیہ کی جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جس کا مقصد غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل کے پاس سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی ہے۔

    رفح پر حملہ تباہ کن ہوگا: اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

    جنگ بندی کے باعث ان بے شمار امدادی سامان پر مشتمل ٹرکوں کو بھی غزہ داخل ہونے کی اجازت مل جائے گی جن کی غزہ کے رہائشیوں کو شدید ضرورت ہے۔