Tag: فلسطینی صدر

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینی صدر کو واہٹ ہاؤس کےدورے کی دعوت

    ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینی صدر کو واہٹ ہاؤس کےدورے کی دعوت

    واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کے صدر محمود عباس کووائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہم منصب فلسطینی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت میں وائٹ ہاؤس کے دورے کی دعوت دی۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان اسپائسر نے امریکی صدر کی جانب سے فلسطینی صدر محمود عباس کو وائٹ ہاؤس کے دورے کی دعوت کی تصدیق کی ہے۔

    دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر نے فلسطینی صدر سے بات چیت میں کہا کہ وہ امن بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

    خیال رہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار فلسطینی صدر سے رابطہ کیا ہےجبکہ اس سے پہلے فروری میں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی میزبانی کر چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں:اسرائیل فلسطین پالیسی پر امریکہ نے پالیسی تبدیل کرلی

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی دہائیوں سے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی پالیسی کے روایتی ستون ’دو ریاستی حل‘سے علحیدگی کا اعلان کیاتھا۔

    واضح رہےکہ فلسطینی حکام نے جمعے کو ٹیلی فون پر ہونے والے رابطے سے پہلے کہا تھا کہ صدر محمود عباس امریکی صدر پرمقبوضہ علاقے پر اسرائیلی بستیوں کے مسئلے اور دو ریاستوں پر مبنی حل کی اہمیت پر زور دیں گے۔

  • تصفیہ فلسطین کے بغیر مشرق وسطی میں امن ناممکن ہے، وزیراعظم پاکستان

    تصفیہ فلسطین کے بغیر مشرق وسطی میں امن ناممکن ہے، وزیراعظم پاکستان

    اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل تنازعہ حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ناممکن ہے اس لیے عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔

    یہ بات انہوں نےاسلام آباد میں صدر محمود عباس کے ساتھ بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پائیدار ، خودمختار اور فعال فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے میں دیرپا امن کی ضمانت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی طرح فلسطین بھی اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں ایک تصفیہ طلب مسئلے کے طور پر موجود ہے اس لیے مسئلہ کشمیر کی طرح فلسطین کے تصفیے کو فی الفور حل کیا جائے جس کی سرحدی 1969 سے پہلے والی اور دارالخلافہ القدس الشریف ہو۔

    palestine1

    وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے لیے خصوصی لگاؤ رکھتا ہے یہی وجہ کہ محمود عباس آج پاکستان کے چوتھے دورے پر پاکستان تشریف لائے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے درمیان بردرانہ تعلقات کا بہ خوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

    اسلام آباد میں نئی تعمیر کی گئی فلسطینی سفارتخانے کی عمارت کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ ہمارے بردرانہ تعلقات کی ایک زندہ مثال ہے اور یقین دلایا کہ پاکستان تمام فورموں پر فلسطین کے نصب العین کی حمایت جاری رکھے گا۔

    اس موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس نے میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالی مدد سمیت فلسطینی عوام کے نصب العین کی مسلسل حمایت اور پاکستانی جامعات میں فلسطینی طلباء کے وظائف فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری کا خواہاں ہوں۔

    palestine3

    محمود عباس نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو یہودی بستیوں کی تعمیر اور امریکن سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کرنے کے امریکی فیصلے سمیت مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے ۔

    فلسطینی صدر نے مزید کہا کہ دوطرفہ گفتگو میں علاقائی مسائل اور دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر ذور دیا گیا اور اس سے حوالے سے ہر ممکن تعاون اور خدمات کے تبادلے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا۔

    palestine2

    قبل ازیں فلسطینی صدر نے اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں اپنے اعزاز میں رکھے گئے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی جہاں وزیراعظم نوازشریف نےفلسطینی صدر کا کاپرتباک استقبال کیا اور فوج کےچاک وچوبند دستے نےگارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

  • امریکا اسرائیلی کارروائیاں رکوائے، فلسطینی صدر

    امریکا اسرائیلی کارروائیاں رکوائے، فلسطینی صدر

    فلسطین :فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمودعباس نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں رکوانے کے لئے امریکا سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق امریکی حکام کو لکھے گئے خط میں فلسطینی صدرمحمودعباس نے امریکی حکام پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں پراسرائیلی فورسز کے تشدد کو ختم کرانے کے لئے اپنا اثر رسوخ استعمال کرے۔

    انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی کے احاطے میں یہودیوں کوعبادت دینے کے اسرائیلی فیصلے سے تشدد میں اضافہ ہوگا۔

    دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں اوراسرائیلی سیکورٹی فورسز کےدرمیان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔

  • یروشلم: نیتن یاہو کی فسطینی قیدیوں کو ہیرو کا لقب دینے پر تنقید

    یروشلم: نیتن یاہو کی فسطینی قیدیوں کو ہیرو کا لقب دینے پر تنقید

    اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی صدر پر فلسطینی قیدیوں کو ہیرو لقب کا دینے پر تنقید کی، امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ فلسطین میں قیام امن کے لیے پر امید ہیں۔

    اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نتین یاہو نے جان کیری سے ملاقات کے دوران رہا کئے جانے والے فلسطینی قیدیوں کو ہیرو لقب کا دینے پر صدر محمود عباس پر شدید تنقید کی۔

    فلسطین میں قیام امن کے لئے امریکی وزیر خارجہ اسرائیل کے دورے پر ہیں، جان کیری کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات میں دشواری کا سامنا ہے تاہم ناممکن صورتحال نہیں قیام امن کے لئے پرامید ہیں

    جان کیری نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد آج فلسطین میں صدرمحمود عباس سے ملاقات کریں گے، دونوں ممالک میں امن مذاکرات کے لئے جان کیری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
       

  • قاہرہ:اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات اپریل میں ہونگے

    قاہرہ:اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات اپریل میں ہونگے

    فلسطینی صدر محمود عباس نے قاہرہ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کے سلسلے میں قاہرہ میں عرب لیگ کے سربراہ نبیل عرابی کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس میں شرکت کی، جس میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات آئندہ برس اپریل میں شروع ہونے والے مذاکرات کے تمام پہلو کا جائزہ لیا گیا۔

    امریکہ کی کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات میں تیزی لانے کے لیے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے کئی دورکرچکے ہیں،اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات سے دو سال قبل نئی یہودی بستیوں کے معاملے پر مذاکرات التوا کے شکار ہوگئے تھے۔