Tag: فلسطینی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی

  • اسرائیلی فوج کی بربریت، فلسطینی فٹبال ٹیم کا معروف کھلاڑی شہید

    اسرائیلی فوج کی بربریت، فلسطینی فٹبال ٹیم کا معروف کھلاڑی شہید

    غزہ پر اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، 24 گھنٹوں میں فلسطینی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی سلیمان العبید سمیت مزید 150 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہداء میں امداد کے منتظر 90 فلسطینی بھی شامل ہیں۔ فلسطینی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی سلیمان العبید بھی کھانا ملنے کی آس میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہوا۔

    سلیمان العبید فلسطینی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان بھی تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں مختلف کھیلوں کے 662 کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے امدادی ٹرکوں کو بمباری سے تباہ سڑکوں کی طرف موڑ دیا، امدادی ٹرک اُلٹنے سے 20 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق غذائی قلت سے اب تک 96 بچوں سمیت 193 فلسطینی زندگیاں ہار چکے ہیں۔

    دوسری حماس کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ تشکیل دی جانے والی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔

    حماس رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عرب ٹی وی کو انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ حماس کو غزہ پٹی کی گزرگاہیں اور امدادی کارروائیوں کا کنٹرول سنبھالنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

    وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ اور پیوٹن کی متوقع ملاقات کی تصدیق کر دی

    اُنہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے بے دخلی روکنے کیلئے بین الاقوامی برادری کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

    حماس رہنما کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام اور حماس پر بہت زیادہ دباؤ ہے، جنگ بندی کے لئے مثبت رویہ اختیار کرلیا گیا ہے۔