Tag: فلسطینی قیدیوں کی رہائی

  • اسرائیلی فوجیوں کی رہائی، حماس نے دوٹوک مؤقف دے دیا

    اسرائیلی فوجیوں کی رہائی، حماس نے دوٹوک مؤقف دے دیا

    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں جارحیت رُکنے تک اسرائیلی فوجیوں کی رہائی پر بات نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حماس نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ کے خلاف اپنی جارحیت نہیں روکتا اسرائیل کے مغوی فوجیوں کی رہائی کے معاملے پر بات نہیں ہو سکتی۔

    یہ بات حماس کے عہدے دار اسامہ حمدان نے لبنان سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کی ہے، ان کا کہنا تھا ہم واضح طور پر کہیں گے اسرائیلی مغویان کی رہائی کا معاملہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں ہی ہو سکتا ہے۔

    تاہم اس موضوع کہ اسرائیلی فوجیوں کو چھوڑ دیا جائے ہم اس وقت تک بات بھی نہیں کریں گے جب تک اسرائیل غزہ پر اپنی جارحیت کا خاتمہ نہیں کرتا۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد کی مصدقہ تعداد 210 ہے۔