Tag: فلسطینی مزاحمت کار

  • غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 10 زخمی

    غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 10 زخمی

    فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے شمالی غزہ میں رات گئے اسرائیلی فوج پر حملہ کیا گیا جس میں 5 اسرائیلی فوجی واصل جہنم ہوگئے۔

    اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے بیت ہنون میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک بڑی کارروائی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور کم از کم 10 زخمی ہو گئے، جبکہ ایک فوجی لاپتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک بکتر بند گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنایا جس میں اسرائیلی فوجی سوار تھے۔ جب اسرائیلی ریسکیو فورس موقع پر پہنچی، تو اسے بھی نشانہ بنایا گیا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں نشانہ بننے والے اسرائیلی فوجی ”Yahalom” یونٹ سے تعلق رکھتے تھے، جو غزہ میں فلسطینی گھروں کو بارودی سرنگوں سے اڑانے اور انہیں تباہ کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔

    اسرائیلی ہیلی کاپٹرز حملے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ کی۔ جائے وقوعہ پر افراتفری کا عالم ہے۔

    دوسری جانب حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کی جانب سے دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ بحیرہ احمر میں حملے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز سمندر میں غرق ہوگیا۔

    حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہماری مسلح فوج کے حملے میں میجک سیز جہاز سمندر میں مکمل غرق ہوگیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

    اسرائیل حماس مذاکرات کا تیسرا دور، کوئی بڑی پیش رفت پیش رفت نہ ہوسکی

    واضح رہے کہ اتوار کو یمن کے نزدیک لائیبیریا کے بحری جہاز پر حملہ ہوا تھا، حملے میں دو چھوٹی کشتیوں سے بحری جہاز پر فائرنگ اور گرنیڈ حملے کیے گئے تھے۔

  • فلسطینی مزاحمت کاروں سے فائرنگ کا تبادلہ، اسرائیلی فوجی ہلاک

    فلسطینی مزاحمت کاروں سے فائرنگ کا تبادلہ، اسرائیلی فوجی ہلاک

    فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینن میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

    اسرائیلی میڈیا نے ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 20 سالہ لیام ہازی کے طور پر کی ہیجبکہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے 5 فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

    دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد ضیف و دیگر اعلیٰ کمانڈرز کی شہادت کی تصدیق کر دی۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق حماس فوجی ونگ کے سربراہ محمد ضیف گزشتہ سال اسرائیل سے جنگ کے دوران غزہ پٹی میں شہید ہوگئے تھے۔

    اسرائیل نے اگست میں کہا تھا کہ اس نے پچھلے مہینے محمد ضیف کو شہید کیا لیکن حماس نے تصدیق نہیں کی تھی۔

    اسرائیل کا کہنا تھا کہ محمد ضیف 7 اکتوبر 2023 حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں سے ایک تھے جس میں 1,200 شہری ہلاک اور 251 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

    سربراہ القسام بریگیڈ کو شہید یحییٰ سنوار کے نائب کے طور پر دیکھا جاتا تھا جو گزشتہ سال فرنٹ لائن پر اسرائیلی فوجیوں سے مقابلہ کرتے ہوئے محافظوں سمیت خالق حقیقی سے جا ملے۔

    حماس رہنما ابو عبیدہ نے ان کے علاوہ نائب فوجی کمانڈر مروان عیسیٰ کی شہادت کی بھی تصدیق کی جبکہ شہادت پانے والوں میں کمانڈر غازی ابو تما، رائدتھابت اور خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر رافع سلامہ بھی شامل ہیں۔

    اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا

    فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے اسرائیل کی تمام جیلیں خالی ہونے تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔