Tag: فلسطینی پرچم

  • لندن : فلسطینی پرچم لے کر بگ بین ٹاور پر چڑھنے والے شخص پر فردِ جرم عائد

    لندن : فلسطینی پرچم لے کر بگ بین ٹاور پر چڑھنے والے شخص پر فردِ جرم عائد

    لندن : فلسطینی پرچم  لے کر بگ بین ٹاور پر چڑھنے والے نوجوان پر فردِ جرم عائد کردی گئی، دو روز قبل نوجوان بگ بین ٹاور پر فلسطینی پرچم لے کر چڑھ گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں فلسطینی پرچم لے کر پارلیمنٹ کے بگ بین ٹاور پر چڑھنے والے شخص پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

    عدالت نے ملزم پر عوامی پریشانی کا باعث بننے اور ممنوعہ علاقےمیں داخل ہونے پر فرد جرم عائد کی۔

    دو روز قبل نوجوان بگ بین ٹاور پر فلسطینی پرچم لے کر چڑھ گیا تھا اور فلسطینی پرچم لہراتے نوجوان نے فلسطین آزاد کروانے کے نعرے بھی لگائے تھے۔

    مزید پڑھیں : ویڈیو : لندن کے کلاک ٹاور پر فلسطینی پرچم لہرانے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

    جس کے باعث برطانوی پارلیمنٹ اور ویسٹ منسٹر پیلس کے نزدیک واقع بگ بین ٹاور کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئی تھیں تاہم نوجوان ٹاور پر چڑھنے کے 16 گھنٹوں کے بعد نیچے اترنے پر راضی ہوا تھا۔

    میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے اترنے اور اس کی گرفتاری کے بعد تمام سڑکیں ٹریفک کیلیے دوبارہ کھول دی گئی تھی۔

    قبل ازیں جائے وقوعہ پر موجود صحافیوں نے بتایا تھا کہ اس شخص کے پاؤں سے خون بہہ رہا تھا، اس دوران وہاں لوگوں کا ہجوم اکھٹا ہوگیا جو پولیس کے گھیرے کے پیچھے کھڑا تھا۔

  • ویڈیو : لندن کے کلاک ٹاور پر فلسطینی پرچم لہرانے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

    ویڈیو : لندن کے کلاک ٹاور پر فلسطینی پرچم لہرانے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

    لندن میں واقع بِگ بین ٹاور پر فلسطینی پرچم تھامے چڑھنے والا شخص 16 گھنٹے بعد اترنے پر آمادہ ہوگیا جسے اترتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن کے ویسٹ منسٹر پیلس میں واقع الزبتھ ٹاور (بگ بین) کی بلند و بالا عمارت پر فلسطینی پرچم لے کر چڑھنے والے شخص کو 16 گھنٹے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

    اتوار کو آدھی رات کے تک ایمرجنسی سروسز کے اہلکار کلاک ٹاور پر چڑھے شخص کے اُترنے کے منتظر تھے بعد ازاں ایمرجنسی سروس کی اسنارکل کے ذریعے نیچے اُتارا گیا۔

    کلاک ٹاور پر چڑھے شخص کو نیچے اترنے کیلئے قائل کرنے والے اہلکار اس بات کرنے کیلئے میگا فون کا استعمال کر رہے تھے، اور بالآخر وہ نیچے آگیا۔

    میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے اترنے اور اس کی گرفتاری کے بعد تمام سڑکیں ٹریفک کیلیے دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔

    قبل ازیں جائے وقوعہ پر موجود صحافیوں نے بتایا کہ اس شخص کے پاؤں سے خون بہہ رہا تھا، اس دوران وہاں لوگوں کا ہجوم اکھٹا ہوگیا جو پولیس کے گھیرے کے پیچھے کھڑا تھا۔

    مزید پڑھیں : فلسطینی پرچم تھامے نوجوان بگ بین ٹاور پر چڑھ گیا ویڈیو وائرل

    فلسطینی پرچم تھامے ایک نوجوان صبح 7 بجے پارلیمنٹ کے بگ بین ٹاور پر چڑھ کر کھڑا ہوگیا، اور رات گئے تک موجود رہا۔

  • اسرائیلی پولیس کا میچ کےدوران فلسطینی پرچم لہرانے پرپابندی

    اسرائیلی پولیس کا میچ کےدوران فلسطینی پرچم لہرانے پرپابندی

    یروشلم: اسرائیلی پولیس نے چمپیئنز لیگ کے میچ کے دوران اسکاٹ لینڈ کے کلب سیلٹک کے مداحوں کی جانب سے میچ کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر قبضے میں لینے کا اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ترجمان مکی روزن فیلڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی شہر بیئرشیبع میں آج ہونے والے میچ میں کوئی پرچم نظرآیاتو ‘اس کو فوری طور پرقبضے میں لیا جائے گا.

    انہوں نے بتایا کہ ‘میچ کو سیاسی مقابلے کے بجائے پروفیشنل میچ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کے یونٹ متحرک ہوں گے’.

    انہوں نے فلسطینی پرچم کا نام نہیں لیا لیکن گزشتہ ہفتے گلاسگو میں اسرائیلی کلب ہیپوئیل بیئرشیبع کے خلاف اسکاٹش کلب کے میچ کے دوران سیلٹک کے مداحوں نے فلسطینی پرچم لہرایا تھا.

    اسکاٹ لینڈ کا کلب اب یورپین فٹ بال کی گورننگ باڈی یوئیفا کی جانب سے کارروائی کا سامنا کررہا ہے.

    یوئیفا نے پرچم لہرانے کو ‘سیاسی،مذہبی اور دیگر نظریاتی اور جارحانہ قسم کے فعل ‘پر پابندی کے قانون کے تحت ‘غیرقانونی بینر’ سے تشبہہ دی تھی.

    اسرائیلی کلب کو چمپیئنز لیگ کے گروپ مرحلے تک رسائی کے لیے پہلے مرحلے میں 2-5 کے خسارے کا سامنا ہے.

    اسرائیل میں ہونے والے میچ میں اسکاٹش کلب سیلٹک کے 250 کے قریب مداحوں کی آمد متوقع ہے جبکہ میزبان کلب کے ‘ہزاروں’ مداح موجود ہوں گے.

    واضح رہے کہ سیلٹک کو دوسال قبل مداحوں کی جانب سے فلسطینی پرچم لہرانے پر 20ہزار 900 ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا.