Tag: فلسطینی

  • جمعۃ الوداع : ملک بھر میں یوم القدس مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا

    جمعۃ الوداع : ملک بھر میں یوم القدس مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا

    اسلام آباد / کراچی/ لاہور / سیالکوٹ/ دادو : ملک بھر میں جمعۃ الوداع یوم القدس مذہبی جوش وجذبےسےمنایا گیا، رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک بھر میں یوم القدس ریلیاں نکالی گئیں، فلسطینی مسلمانوں سےاظہار یکجہتی کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطینی مسلمانوں سےاظہار یکجہتی کیلئے رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کے موقع پر اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ،بہالپور، بنوں، دادو، ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ سمیت دیگر شہروں میں یوم القدس ریلیاں نکالی گئیں۔

    نمازجمعہ کے اجتماعات میں ملکی استحکام اورسلامتی کراچی اورفلسطین میں امن کی بحالی کیلئےخصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    ریلیوں میں بچوں، خواتین، بزرگ، نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی، مظاہرین نے امریکا،اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے، ریلی کے شرکاء نے شہید فلسطین بچوں کی تصاویر بھی اٹھائی ہوئی تھیں۔

    کراچی میں ایم اےجناح روڈ پرالقدس ریلی میں شیعہ اورسنی علماء کرام کے ساتھ ساتھ سیاسی ومذہبی جماعتوں کےرہنما بھی شریک تھے۔

    اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مسلمان اپنے اتحاد سے یہود ونصاریٰ کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ،فلسطینی نوجوان جاں بحق

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ،فلسطینی نوجوان جاں بحق

    یروشیلم :اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں مغربی کنارے کے علاقے اوفرا میں فائرنگ کرکےفلسطینی نوجوان کو جاں بحق کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق اسرائیلی فوج کاکہناہے کہ انہوں نے فلسطینی نوجوان کے حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا تاہم گولیاں لگنے کے باعث نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ چاقو بردار فلسطینی نوجوان نے اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے اہلکار کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

    مزید پڑھیں:اسرائیلی فورسز کی فائرنگ،15سالہ فلسطینی جاں بحق

    دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ ابو قرار کے نام سے کی ہے اور اس کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ سے بتایا گیا ہے۔

    یاد رہےکہ 21 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے 15سالہ لڑکے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اس نے چاقو کے وار سے اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نےگزشتہ ایک سال کے دوران فائرنگ اور دیگر واقعات میں اب تک 238 نہتے فلسطینی شہریوں کوجاں بحق کردیا ہے۔

  • تیونس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

    تیونس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

    تیونس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

    تیونس کے دارالحکومت میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی لیے ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین کا اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطینی عوام عرب ممالک میں نفاق کی قیمت چکا رہے ہیں۔

    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عرب ممالک فلسطینیوں کے حقوق کے لیے متحد ہوں، ادھر فلسطینی صدر محمود عباس مصر پہنچ گئے جہاں وہ عرب لیگ کے سربراہ سے ملاقات کرکےفلسطینوں کے تحفظ کے لیے انٹرنیشل باڈی کے قیام پر زور دیں گے ۔

  • اسرائیلی فوجی نے یہودی شہری کو گولی ماردی

    اسرائیلی فوجی نے یہودی شہری کو گولی ماردی

    یروشلم: فلسطینیوں کودھوکے سے مارنے والوں کواس بارخود دھوکہ ہوگیا، مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجی نے یہودی کوعرب سمجھ کرگولی ماردی۔

    فلسطینیوں کودھوکےسےنقصان پہنچانےوالےاسرائیلیوں پروارالٹاپڑگیا،ایک اسرائیلی فوجی کی فائرنگ سے یہودی شہری ماراگیا۔

     مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجی اوریہودی شہری آپس میں لڑپڑے،دونوں ایک دوسرے کوعرب سمجھ بیٹھےتھے مقامی زرائع ابلاغ کےمطابق دواسرائیلی فوجی بس میں سوارہوئےتوایک مسافرنےانہیں عرب سمجھا،فوجیوں کےخیال میں وہ شہری عرب تھا۔

    انہوں نے اس سے شناخت طلب کی شہری ان پربگڑگیا اورفوجی کی بندوق پرہاتھ ڈالا تواس کے ساتھی نے گولی ماردی۔

    کچھ روز پہلے سامنے آنے والی اس فوٹیج نے تہلکہ مچادیا تھا جس میں کچھ اسرائیلی جاسوس فلسطینوں کےساتھ مل کر اسرائیلی فوجیوں پرپتھراؤ کرتے ہیں اورپھرخود بھی فوجیوں کےساتھ فلسطینیوں پرتشدد کرناشروع کردیتےہیں۔

  • مظلوم فلسطینیوں کے حوصلے چٹانوں کی طرح مضبوط ہیں

    مظلوم فلسطینیوں کے حوصلے چٹانوں کی طرح مضبوط ہیں

    مظلوم فلسطینیوں کے پاس اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے جدید ہھتیار تو نہیں لیکن ان کے حوصلے چٹانوں کی طرح مضبوط ہیں۔ اسرائیل فلسطینیوں پر ایسے خطرناک ہتھیار استعمال کررہا ہے جن پر عالمی پابندی عائد ہے۔اسرائیل غزہ پر حملے میں ایسے ہتھیار کا استعمال کر رہا ہے، جن پر عالمی سطح پر پابندی عائد ہے۔ یہ ہتھیار ایسی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جن سے جانی اور مالی تباہی کا تصور کرنابھی مشکل ہے۔اسرائیل نے اپنے عام شہریوں کے بچاؤ کے لیے آہنی گنبد یا آئرن ڈوم بنایا ہوا ہے۔ جو دشمن کی جانب سے راکٹ حملوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے.

    ایک طرف جدید اسلحہ سے لیس آرمی ، دوسری جانب جذبہ ایمانی سے بلند حوصلے۔ اسرائیل کے جدید ہتھیاروں کے مقابلے میں حماس کے پاس صرف راکٹ ہیں۔جن کے حملوں میں ایک یہودی تک کی جان نہیں گئی،۔جب کہ اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہداءکی تعداد ایک سو ستر سےتجاوزکر گئی۔ فلسطینیوں کے حقوق کےلئےبرسرپیکار حماس کے پاس کوئی راکٹ ایسا نہیں ہے جسے ایک اہم ہتھیار کہاجاسکے۔

    ان ہتھیاروں میں کم فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں میں بڑے گولے،گرنیڈراکٹ اور قسّام راکٹ شامل ہیں جو بالترتیب سترہ کلومیٹرسے اڑتالیس کلومیٹرتک مارکرسکتےہیں۔ان کےعلاوہ حماس کےپاس دور تک مارکرنےوالےفجر فائیو راکٹ ہیں جوزیادہ سےزیادہ پچھترکلومیٹر تک مارکرسکتےہیں جن سےتل ابیب اوریروشلم جیسےاسرائیل کے بڑے آبادی کےمراکز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔