Tag: فلسطین

  • یورپی ممالک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کریں: سعودی وزیر خارجہ

    یورپی ممالک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کریں: سعودی وزیر خارجہ

    سعودی وزیر خارجہ، شہزادہ فیصل بن فرحان نے یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ، شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے بارے میں یورپی موقف کافی نہیں ہے اور جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو کوئی دو ریاستی حل کو ترجیح دیتا ہے اسے (یورپی ممالک) کو فوری طور پر فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر لینا چاہیے۔

    عالمی برادری پر شہزادہ فیصل نے زور دیا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے اصلاحاتی نقطہ نظر کو دیکھے۔ انہوں نے کہا اسرائیل مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایک اہلکار نے اسرائیلی اخبار کو بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ فلسطینی اتھارٹی عرب وزرا خارجہ کی رام اللہ میں میزبانی کی خواہش رکھتی ہے تاکہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

    سعودی وزیر خارجہ کے دورے کا اعلان اس وقت سامنے آیا تھا جب اسرائیلی وزیر نے مغربی کنارے کو یہودی ریاست بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

    اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز اور وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 22 نئی یہودی بستیوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

    روس کا نیٹو پر ممکنہ حملہ، جرمن ڈیفنس چیف نے خبردار کردیا

    اسرائیلی وزرا نے بتایا کہ علاقے میں کئی بستیاں پہلے سے موجود ہیں جو حکومتی اجازت کے بغیر تعمیر کی گئیں تاہم اب اسرائیلی قانون کے تحت انہیں بھی قانونی کیا جائے گا۔

  • فلسطین میں بچے بھوک سے شہید ہورہے، پاکستان کو قائدانہ کرداراداکرنا ہوگا، حافظ نعیم

    فلسطین میں بچے بھوک سے شہید ہورہے، پاکستان کو قائدانہ کرداراداکرنا ہوگا، حافظ نعیم

    حیدرآباد: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین میں بچے بھوک سے شہید ہورہے ہیں، پاکستان کو اپنا قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

    جماعت اسلامی کے تحت اسرائیل بھارت مردہ باد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چند ممالک فلسطین کی حمایت میں بات کررہے ہیں، 58 ممالک خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان کنٹرول لائن پہنچ گئے، کشمیریوں کے ساتھ یومِ تشکر منایا

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج عوام نے دکھا دیا ہم اسرائیل کےخلاف ہیں، اب پاکستان ایک مرتبہ پھر پوری دنیا میں ابھرکر آیا ہے۔

    امیرجماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ بھارت نے ہماری مساجد کو نشانہ بنایا، ہم نے دندان شکن جواب دیا، بھارت کی دنیا میں حیثیت ختم ہوتی جارہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کےتحت حق خود ارادیت ملنا چاہیے، مسئلہ کشمیر کو ترجیحات میں شامل کرنا چاہیے، جنوبی افریقہ نےاسرائیل کو بے نقاب کیا ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/confront-israel-turkey-iran-saudi-arabia-hafiz-naeem-letter-pm/

  • فلسطین کو تسلیم کرنے کی صورت میں کیا ہوگا؟ اسرائیل نے یورپی ممالک کو خبردار کر دیا

    فلسطین کو تسلیم کرنے کی صورت میں کیا ہوگا؟ اسرائیل نے یورپی ممالک کو خبردار کر دیا

    تل ابیب: اسرائیل نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر انھوں نے فلسطین کو یک طرفہ طور پر تسلیم کیا تو پھر اسرائیل بھی یک طرفہ اقدامات اٹھا سکتا ہے۔

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی حکومت کے چند اہم وزرا نے بڑے یورپی ممالک کو پیغام دیا ہے کہ انھوں نے فلسطین کو تسلیم کیا تو اسرائیل مغربی کنارے کے کچھ حصوں کو زبردستی اسرائیل کے ساتھ شامل کر دے گا۔

    اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق اسرائیلی اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈیرمر نے فرانسیسی وزیر خارجہ ژان نوئیل بارو اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی کو خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا گیا تو اسرائیل اس کے جواب میں مغربی کنارے مخصوص علاقہ اپنے ساتھ ضم کر لے گا، اور غیر مجاز بستیوں کو قانونی حیثیت دے دے گا۔


    ایک اور یورپی ملک فلسطین کے حق میں کھڑا ہو گیا


    اسرائیلی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر خارجہ جدعون ساعر نے بھی برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک کے اپنے ہم منصبوں کو ایک ایسا ہی پیغام بھیجا ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی اقدام کا مقابلہ اسرائیلی اقدامات سے کیا جائے گا، ان اقدامات میں مغربی کنارے کی بستیوں اور وادی اردن (اردن وادی) کے کچھ حصوں پر خودمختاری کا اطلاق کرنا بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ چند دن قبل مالٹا کے وزیر اعظم نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، رابرٹ ابیلا نے اعلان کیا کہ ان کا ملک آئندہ ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا، ایک سیاسی تقریب کے دوران ابیلا نے کہا کہ مالٹا 20 جون کو اقوام متحدہ کی کانفرنس کے بعد اپنا مؤقف باضابطہ بنائے گا اور اس اقدام کو ایک ’اخلاقی ذمہ داری‘ قرار دے گا۔

  • فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے ہی امن حاصل ہوگا، سعودی عرب

    فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے ہی امن حاصل ہوگا، سعودی عرب

    فلسطین پر ہونے والے بین الاقوامی کانفرنس کی تیاری کے اجلاس کے دوران سعودی عرب کے وفد کا کہنا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے ہی امن حاصل ہوگا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس کی سربراہی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کر رہے تھے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ امن بہت ضروری ہے اور اس میں بہت دیر ہو چکی ہے۔

    عالمی کانفرنس کی تیاری کے لیے منعقد اجلاس میں سعودی وفد نے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فلسطینی حکومت کی حمایت کا مطالبہ کیا اور فلسطینی صدر محمود عباس کی اصلاحی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

    فرانسیسی وزیر خارجہ جاں نوئل بارو نے گزشتہ روز غزہ کے بارے میں مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہی اجلاس کی وزارتی کمیٹی کے ارکان کی میزبانی کی۔

    سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل ہے، دو ریاستی حل کی حمایت مملکت کا کئی دہائیوں سے ایک مضبوط اور مستقل موقف ہے۔

    سعودی مندوب برائے اقوام متحدہ ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی کانفرنس ایک رسمی اور جامع راستہ ہے جو ایک منصفانہ اور مستقل حل تک پہنچنے کی بین الاقوامی کوششوں کو فروغ دے رہا ہے۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، جمعے کی صبح سے اب تک کم از کم 76 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

    غزہ کے شمالی علاقے میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملہ سب سے ہولناک ثابت ہوا جہاں ایک خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں تقریباً 50 افراد شہید یا لاپتہ ہو گئے۔

    نیتن یاہو نے غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی

    عینی شاہدین نے الجزیرہ کو بتایا کہ ”اسرائیلی فوج شہریوں کو تفریحاً قتل کر رہی ہے۔”دنیا نے اس قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

  • واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار قتل

    واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار قتل

    واشنگٹن: امریکا میں اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکاروں کو قتل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارتخانے کے اہلکار قتل ہو گئے، اہلکاروں پر یہودی میوزیم کے باہر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ میوزیم سے باہر آ رہے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سفارت کاروں کو قتل کرنے کے بعد قاتل نے ’’فری فلسطین‘‘ کے نعرے لگائے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ڈی سی پولیس نے بتایا کہ مقتول سفارتی اہلکار ایک نوجوان جوڑا ہے، جو جیوش میوزیم میں ایک تقریب سے نکل رہے تھے، انھوں نے مزید کہا کہ واقعہ ٹارگٹڈ لگتا ہے۔ اہلکاروں پر فائرنگ ایک ایسے علاقے میں کی گئی ہے، جہاں متعدد سیاحتی مقامات، عجائب گھر اور سرکاری عمارتیں واقع ہیں، جن میں ایف بی آئی کا واشنگٹن فیلڈ آفس بھی شامل ہے۔

    پولیس نے حملہ آور کی شناخت جاری کر دی ہے، 30 سالہ حملہ آور ایلیاس روڈریگیز کا تعلق شکاگو سے ہے، میٹروپولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کی سربراہ پامیلا اسمتھ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ فائرنگ سے قبل روڈریگز کو میوزیم کے باہر گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا، فائرنگ کے بعد وہ میوزیم کے اندر گیا لیکن اسے سیکیورٹی نے روک دیا۔

    پولیس کے مطابق حملہ آور کی فائرنگ کے وقت وہاں چار افراد کا گروپ جا رہا تھا، جن میں سے دو نشانہ بن گئے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی سفارتکاروں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے، اور کہا ہے کہ نفرت اور بنیاد پرستی کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

  • ویسٹ ایشیا بیس بال کپ: فلسطین نیا چیمپئن بن گیا، فائنل میں پاکستان کو شکست

    ویسٹ ایشیا بیس بال کپ: فلسطین نیا چیمپئن بن گیا، فائنل میں پاکستان کو شکست

    ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے فائنل میں فلسطین نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر نیا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    ایران کے شہر کرج میں آج پاکستان اور فلسطین کے درمیان ویسٹ ایشیا کپ کا فائنل ہوا۔ دونوں ٹیموں نے جم کر مقابلہ کیا۔ میچ مقررہ 9 اننگز میں چار، چار رنز سے برابر رہنے کے بعد فیصلہ اضافی اننگ میں ہوا۔

    میچ کے دوران کبھی فلسطین تو کبھی پاکستان کا پلڑا بھاری رہا۔ نویں اننگز میں مقابلہ برابر ہونے کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے اضافی اننگ کھیلی گئی۔

    اضافی اننگ میں پاکستان کوئی رن نہ بما سکا فلسطین نے ایک رن مکمل کر کے فائنل جیتا اور نئے چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجایا۔

    اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں ایران نے بھارت کو شکست دے کر ٹاپ تھری سے بھی باہر کر دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/west-asia-baseball-pakistan-beat-india-in-semi-final/

  • غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے، چین

    غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے، چین

    بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ نے واشگاف الفاظ میں غزہ کو فلسطین کا اٹوٹ انگ قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ صرف فلسطینیوں کا ہے، اور یہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے، فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے بے دخل کرنا ناقابل قبول ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا کہ چین غزہ پر اسرائیل کے جبری قبضے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ چین فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور ان کے حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دو ریاستی حل کے لیے ہر ممکن سفارتی، سیاسی اور انسانی کوشش کرنے کو تیار ہے۔


    بس بہت ہو گیا! برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے غزہ پر اسرائیل کو دھمکی دیدی


    ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ پر فلسطینیوں کی ہی حکومت ہونی چاہیے اور یہی اصول لڑائی کے بعد بھی لاگو ہونا چاہیے، نیز غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کے فوری نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔

    چین نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے اور فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، جس میں گزشتہ رات سے 50 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، فوج کی طرف سے جنوبی شہر خان یونس میں فلسطینیوں کو بڑے حملے سے کچھ دیر قبل بھاگنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اب اسرائیلی جارحیت میں کم از کم 53,475 فلسطینی شہید اور 121,398 زخمی ہو چکے ہیں۔

    کینیڈا، فرانس اور برطانیہ کے رہنماؤں نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں اپنی نئی جارحیت ختم نہیں کی تو اس کے خلاف ’’ٹھوس کارروائی‘‘ کی جائے گی، جب کہ 22 ممالک نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ محصور علاقے میں امداد کی اجازت دے۔ تاہم اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ان آوازوں کو مسترد کر دیا ہے اور جارحانہ کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

  • فلسطین پر ہیومن رائٹس کونسل کی قرارداد پر گمراہ کن سوشل میڈیا پوسٹس بے بنیاد قرار

    فلسطین پر ہیومن رائٹس کونسل کی قرارداد پر گمراہ کن سوشل میڈیا پوسٹس بے بنیاد قرار

    اسلام آباد : پاکستان نے فلسطین پر ہیومن رائٹس کونسل کی قرارداد پر گمراہ کن سوشل میڈیا پوسٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ فلسطین پرہیومن رائٹس کونسل کی قرارداد پر گمراہ کن سوشل میڈیا پوسٹس بے بنیاد ہیں اور قرارداد پرمبنی بعض میڈیارپورٹس حقائق کے برخلاف ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ قرارداد اوآئی سی کی مشترکہ کاوش ہے،پاکستان نے بطور کوآرڈینیٹر پیش کی، دفتر خارجہقراردادفلسطینی وفدکی منظوری اوراوآئی سی کے مکمل اتفاق کے بعد پیش کی گئی، پاکستان نےقرارداد میں کسی قسم کی یکطرفہ ترمیم نہیں کی۔

    انھوں نے بتایا کہ قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو مزید غور کے لیے بھیجی گئی ہے، قرارداد کو روکنے یا ختم کرنے کا تاثر غلط ہے، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا،کسی بین الاقوامی فورم پررابطہ نہیں رکھتا۔

    دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی مفادات کو مدنظر رکھنے کا تاثر بے بنیاد ہے، ہیومن رائٹس اجلاس میں پاکستان نے فلسطین سے متعلق مزید 2 قراردادیں بھی پیش کیں۔

    ترجمان کے مطابق پاکستانی وفود نیویارک،جنیوا میں فلسطینی مؤقف کیساتھ مکمل ہم آہنگ ہیں اور پاکستان فلسطینی کازکےساتھ تاریخی اورغیرمتزلزل وابستگی رکھتا ہے۔

  • پاکستانیوں کا بھارتیوں سے، فلسطینیوں کا پاکستانیوں سے زیادہ خوش ہونے کا راز کیا ہے؟ ویڈیو رپورٹ

    پاکستانیوں کا بھارتیوں سے، فلسطینیوں کا پاکستانیوں سے زیادہ خوش ہونے کا راز کیا ہے؟ ویڈیو رپورٹ

    حال ہی میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذیلی ادارے کی ورلڈ ہپی نیس ڈے 2025 کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان کے شہری پڑوسی ملک بھارت کی معاشی برتری کے باوجود زیادہ خوش ہیں۔ اس ویڈیو میں آپ کو اس کی وجہ بتاتے ہیں سماجی علوم کے ماہر ڈاکٹر ریاض شیخ۔

    یہ بات دل چسپی سے خالی نہیں کہ تمام تر معاشی دعوؤں کے باوجود پاکستان کے شہری کیوں بھارت کے شہریوں سے زیادہ خوش ہیں، رپورٹ میں پاکستان کا نمبر 109 اور بھارت کا 118 واں ہے۔ یہ رپورٹ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ صرف معاشی بہتری کسی بھی معاشرے میں خوش رہنے کا سبب نہیں ہو سکتی۔

    فہرست میں فلسطین کو پاکستان سے زیادہ خوش ملک قرار دیا گیا ہے اور اسے 108 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جب کہ اسرائیل کو دنیا کے خوش ترین ممالک میں 10 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، سعودی عرب، امریکا، برطانیہ کے شہریوں کا شمار دنیا کے خوش نہ رہنے والے درجے میں رکھا گیا ہے۔


    زمینداروں نے سولر پینلز والے چھوٹے ڈیمز بنا کر بڑا مسئلہ کیسے حل کیا؟ ویڈیو رپورٹ


    واضح رہے کہ پہلے نمبر پر ملکوں کی درجہ بندی کو وہاں بسنے والوں کی آمدنی (جی ڈی پی)، صحت مند زندگی، تیسرے نمبر پر مشکل وقت میں سہارا ملنے کی توقع یا سماجی تعاون، چوتھا آزادی اور پانچویں نمبر پر سخاوت کے معیار پر رکھا گیا ہے۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • فرانس کا فلسطین کو بطور ’ریاست‘ تسلیم کرنے کا امکان

    فرانس کا فلسطین کو بطور ’ریاست‘ تسلیم کرنے کا امکان

    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس جون میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر سکتا ہے۔

    خبر رساں اداروں کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مقصد اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں اس اقدام کو حتمی شکل دینا ہے۔

    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ ایسا کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کررہا بلکہ ایسا کرنا ہی درست ہوگا۔

    ایمانوئل میکرون نے کہا کہ ہمیں فلسطین کو ایک ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کی طرف بڑھنا چاہیے اور ہم آنے والے چند مہینوں میں ایسا کریں گے۔

    فلسطینی حکام نے فرانسیسی صدر کے بیان کو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور دو ریاستی حل کے سلسلے میں درست سمت کی جانب ایک قدم قرار دیدیا۔

    لاکھوں اسرائیلی خاندان خیراتی اداروں کے کھانوں پر زندگی گزارنے پر مجبور

    ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کے مقروض ہیں جن کے ساتھ طویل عرصے سے غیر منصفانہ سلوک کیا گیا ہے، اور ہم اس خطے کے مرہون منت ہیں جو تنازع نہیں بلکہ امن چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 4 دسمبر 2024 کو فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے مشترکہ کانفرنس بلائیں گے۔

    اسرائیل اور ممکنہ فلسطینی ریاست کا حوالہ دیتے ہوئے صدر میکرون نے کہا تھا کہ جون میں کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور میں اس کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔