Tag: فلسطین

  • اسرائیل نے فلسطینوں کا قتل عام پھر شروع کردیا

    اسرائیل نے فلسطینوں کا قتل عام پھر شروع کردیا

       غزہ :عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے غزہ میں نہتےفلسطینیوں کا قتل عام دوبارہ شروع کردیا۔ تازہ حملوں میں پانچ خواتین اور تین بچوں سمیت گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کومسترد کرتے ہوئے نہتے فلسطینوں کوآگ و خون میں نہلا دیا۔ غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے پانچ معصوم بچے، تین خواتین سمیت گیارہ فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔

    اسرائیل نے دعوی کیا ہے حملے حماس کے راکٹ فائرکرنے کے بعد کئے گئے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے ہاتھوں اب تک دوہزارسے زائد فلسطینی عورتیں، بچے اورمرد جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ حماس کی جوابی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد سڑسٹھ ہے۔ مصر کی جانب سے غزہ میں طویل جنگ بندی کے لئے کوششیں جاری ہیں تاہم حماس کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل فوری طورپرحملے روک کر غزہ کا سات سالہ محاصرہ ختم کرے۔

  • جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ آج ہوگا

    جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ آج ہوگا

    جماعت اسلامی کی جانب سے آج کراچی میں فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کےلئےغزہ ملین مارچ نکا لاجائے گا، امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اہل کراچی سے بڑی تعدامیں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی بربریت وسفاکیت کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے آج کراچی کی شاہراہ فیصل پر غزہ ملین مارچ نکالا جائے گا۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ کل کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ملین مارچ ہوگا۔ سراج الحق امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ بیت المقدس کی آزادی کےلئے اپنا خون بہانے کےلئے تیار ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ حکومت پاکستان غزہ کے مظلوم مسلمانوں کےخلاف جاری اسرائیلی سفاکیت و بربریت روکنےکے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

  • اسرائیلی جارحیت پرعالمی برادری کی خاموشی جنگی جرم ہے،شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز

    اسرائیلی جارحیت پرعالمی برادری کی خاموشی جنگی جرم ہے،شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز

    ریاض :غزہ میں پندرہ سو سے زائد شہادتوں کے بعد سعودی عرب کے فرمانرواں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا بیان بھی سامنے آگیا۔۔ کہتے ہیں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی جنگی جرم ہے۔

    ریاض میں علما کے وفد سے ملاقات میں سعودی فرمانرواں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا کہنا ہے بین االاقوامی برادری کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر خاموشی جنگی جرائم کے متراد ہے، فلسیطینیوں پر اسرائیلی حملوں کیخلاف موثر پالیسی اپنائی جائے۔

    سعودی فرمانروان کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی یلغار کو پچیس دن ہوگئے ہیں اور پندر سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

  • غزہ: اسرائیلی میزائل حملے میں 2 فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی میزائل حملے میں 2 فلسطینی شہید

    اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہونے کے باوجود فلسطینوں پراسرائیلی حملے جاری ہیں، غزہ میں اسرائیلی میزائل حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق غزہ میں ایک کار پر اسرائیلی فضائیہ میزائیل حملے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، اسرائیلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاڑی میں حماس سے تعلق رکھنے والے افراد سفر کررہے تھے۔

    اسرائیل نے فلسطین پر الزام بھی عائد کیا کہ گذشتہ ماہ کے دوران تقریبا بیس راکٹ فلسطین کی طرف سے داغے گئے، واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین نے رواں سال جولائی میں امریکہ کی کوششوں سے دوبارہ مذاکرات کا آغاز کیا تھا جو کہ نو ماہ تک جاری رہا۔
        
       

  • سابق اسرائیلی وزیراعظم ائیرل شیرون کی موت، فلسطین،لبنان میں جشن

    سابق اسرائیلی وزیراعظم ائیرل شیرون کی موت، فلسطین،لبنان میں جشن

    فلسطین اور لبنان میں سابق اسرائیلی وزیراعظم ائیرل شیرون کی موت پر جشن کا سماں برپا رہا۔

    فلسطین کے شہر سادیہ میں قائم پناگزین کیمپ میں اسرائیل کےسابق وزیراعظم ائیریل شیرون موت کی خبر کے ساتھ ہی خوشی کی لہرڈور گئی ، ہزاروں معصوم اور نہتے فلسطینوں کے موت کے ذمہ دار ائیریل شیرون کی موت پرلوگوں نےخوشی کااظہار ناچ گا کراور ہوائی فائرنگ کر کے کیا ۔

    جبکہ لبنان کے مختلف شہروں میں ائیریل شیرون کی موت پر جشن منایا گیا۔ لوگوں کہنا تھا کہ ایریل شیرون نے جس سفاکی سے بیگناہ اور نہتے اپنے دور حکومت میں صابرہ اور شتیلا کیمپ میں فلسطینی مہاجروں کا قتل عام کیا رہتی دنیا تک عوام اس کو قصاب کے نام سے یاد رکھے گی۔

  • غزہ:اسرائیلی 2فضائی حملے، فلسطینی گھر مسمار

    غزہ:اسرائیلی 2فضائی حملے، فلسطینی گھر مسمار

    فلسطین میں اسرائیلی بربریت اور گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف اقوام متحدہ نے مذمت کی، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی گھروں کو مسمار کرنے پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے فوری طور پر کاروائی روکنے پر زور دیا۔

    اسرائیل کی حالیہ کاروائی میں اڑسٹھ افراد متاثر ہوئے، جس میں بتیس بچے شامل ہیں، رواں سال ایک ہزار سے زائد افراد اسرائیلی کاروائی سے بے گھر ہوئے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی میں دو فضائی حملے کیے گئے، فضائی حملے ایک اسرائیلی شہری کے ہلاک ہونے کے رد عمل میں کیے گئے، حکام کے مطابق فضائی حملے میں حماس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔