Tag: فلمی دنیا

  • معروف اداکارہ صبیحہ خانم امریکا میں انتقال کر گئیں

    معروف اداکارہ صبیحہ خانم امریکا میں انتقال کر گئیں

    لاہور: معروف اداکارہ صبیحہ خانم امریکا میں انتقال کر گئیں، وہ طویل عرصے سے امریکا میں مقیم تھیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خاندانی ذرایع نے تصدیق کی ہے کہ طویل عرصے سے امریکا میں مقیم اداکارہ صبیحہ خانم 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں، صبیحہ خانم 1935 میں گجرات میں پیدا ہوئی تھیں۔

    صبیحہ خانم نے 1950 میں فلم بیلی سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، صبیحہ اور سنتوش کی جوڑی فلمی دنیا کے مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک تھی، 50 اور 60 کی دہائی میں ان کی جوڑی فلم کی کامیابی کی ضمانت ہوا کرتی تھی۔

    صبیحہ خانم ٹی وی ڈراما سیریل دشت میں بھی جلوہ گر ہوئیں، ان کو خوبصورت اداکاری پر صدارتی تمغاے حسن کارکردگی اور نگار سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔ صبیحہ خانم نے 7 لاکھ، تہذیب، انوکھا، مکھڑا، دیور بھابی، ایک گناہ، شکوہ، باجی اور درجنوں دیگر کامیاب فلموں میں زبردست اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    صبیحہ خانم کی نوجوانی کی تصویر، دوسری تصویر میں وہ اپنی پوتی سارش خان کے ساتھ

    صبیحہ خانم کا پیدائشی نام مختار بیگم تھا، ان کی شادی سنتوش کمار سے ہوئی جن کا اصل نام سید موسیٰ رضا تھا، صبیحہ خانم نے 50 اور 60 کی دہائی میں پاکستانی سنیما پر راج کیا، 1980 اور90 کی دہائی میں انھوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔

    خاندانی ذرایع کے مطابق صبیحہ خانم کا انتقال ہفتے کی صبح (13 جون کو) ورجینیا میں ہوا، وہ کافی عرصے سے گردوں کے عارضے، بلڈ پریشر اور شوگر سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔

  • گلوکارہ کومل رضوی، ہالی ووڈ‌ کی فلم سے اداکاری کا آغاز کرنے کو تیار

    گلوکارہ کومل رضوی، ہالی ووڈ‌ کی فلم سے اداکاری کا آغاز کرنے کو تیار

    کراچی: پاکستانی خاتون گلوکارہ کومل رضوی اب اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے بالکل تیار ہیں جس کے لیے انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا اور ہالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم ’’آفرین‘‘ سے اپنے کرئیر کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی موسیقی کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اب اداکاری کی دنیا میں اپنی قسمت آزمانے پہنچ چکی ہیں، اداکاری کی دنیا میں صلاحتیوں کو منوانے کے لیے انہوں نے ہالی ووڈ کے تحت بننے والی فلم ’’آفرین‘‘ میں اپنا ڈیبیو دے دیا ہے۔

    Komal-3

    کینیڈین پروڈکشن ہاؤس کے تحت بننے والی فلم کو اگلے سال ریلیز کیا جائے گا، جس میں کومل رضوی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ ہالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’’آفرین‘‘ مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس کے خلاف بنائی گئی ہے، جس میں مسلمانوں کو دہشت گردی سے دور دکھایا گیا ہے۔

    Komal-1

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کار نے کہا کہ ’’کومل بہت محنت اور لگن کے ساتھ اپنے کردار کو دیکھ رہی ہیں اور وہ فلم میں اپنے رول بخوبی نبھا سکیں گی‘‘۔

     

  • سابق باکسرمحمد علی نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل

    سابق باکسرمحمد علی نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل

    کینٹکی: سابق عالمی چیمپیئن باکسر امریکا کے محمد علی کو نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

    امریکی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی چیمپیئن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محمد علی میں نمونیا کی بیماری ابتدائی مرحلے میں ہی تشخیص کرلی گئی تھی،بروقت علاج کی وجہ سےانکی حالت پہلے سے بہتر ہے۔انھیں جلد اسپتال سے فارغ کردیا جائیگا۔

    ترجمان نے اسپتال کا نام اور دیگر تفصیلات میڈیا کو بتانے سے گریز کیا ہے۔ باہتر سالہ سابق باکسر کو تین مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل ہے، محمد علی پارکنسنز نامی مرض میں بیس برس سے زائد عرصے سے مبتلا ہیں۔

  • معروف باکسر محمد علی کی بیٹی لیلیٰ علی نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

    معروف باکسر محمد علی کی بیٹی لیلیٰ علی نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

    ہالی ووڈ : معروف امریکی باکسر محمد علی کی بیٹی لیلی علی نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے، جو فلم فیلکن رائزنگ میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

    لیجنڈ باکسر محمد علی کی بیٹی لیلی علی نے اب باکسنگ کے رنگ سے ہالی ووڈ کی فلم نگری میں قدم رکھ دیا ہے، شہرت کی دیوی جس نے ہر قدم پر لیلی کے قدم چومے ، پہلے باکسنگ کے رنگ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے اور والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باکسنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد ماڈلنگ میں نام کمایا ۔

    اب فلمی نگری میں قسمت آزمانے کو تیار ہیں، لیلی علی ہالی ووڈ کی فلم فیلکن رائزنگ میں جلوہ گر ہورہی ہیں ، فلم کی کہانی ڈرگ مافیا کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے، ایکشن اور تھرل سے بھر پور فلم پانچ ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔