Tag: فلم اسٹار

  • نشو بیگم نے چوتھی شادی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی

    نشو بیگم نے چوتھی شادی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی

    ماضی کی نامور فلمی ہیروئن اور اداکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم نے چوتھی شادی کے لیے ایک انوکھی شرط رکھ دی ہے۔

    نشو بیگم ایک تجربہ کار فلم اسٹار اور اداکارہ صاحبہ کی والدہ ہیں۔ وہ حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے کافی خبروں میں رہی ہیں کیونکہ صاحبہ کے اپنے والد سے ملنے کے بعد وہ اپنی بیٹی سے دور رہتی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک رہتی ہیں جبکہ پوڈکاسٹ اور انٹرویوز پر زیادہ نظر آتی ہیں۔

    نشو بیگم نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں چوتھی شادی سے متعلق بھی کھل کر گفتگو کی اور قسم کھا کر واضح کیا کہ انہوں نے اب تک چوتھی شادی نہیں کی، شادی کی خبر افواہیں ہیں۔

    نشو بیگم نے چوتھی شادی سے متعلق گفتگو میں کہا کہ میرے بچوں کو میری شادی سے کوئی اعتراض نہیں ہے وہ میری چوتھی شادی پر خوش ہوں گے، مجھے اب بھی درجنوں افراد کی جانب سے شادی کی پیشکش ہے لیکن میں اُن پیشکش کو ٹھکرانے کے مزے کو انجوائے کر رہی ہوں اور تاہم میرا چوتھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

    نشو بیگم نے مزید کہا کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر میرے نصیب میں چوتھی شادی ہوئی تو میں کسی وقت بھی شادی کر لوں گی اور اگر بھارتی اداکارہ ریکھا نے شادی کرلی تو میں بھی شادی کرلوں گی۔

  • ہالی وڈ: بطور ایکسٹرا فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے وہ اداکار جو اسٹار بنے

    ہالی وڈ: بطور ایکسٹرا فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے وہ اداکار جو اسٹار بنے

    ہالی وڈ میں اپنی بہترین اداکاری کی بدولت شہرت پانے والے کئی فن کار ایسے ہیں جن کے فنی سفر کا آغاز بطور ایکسٹرا ہوا۔ وہ ان فلموں میں ایک یا دو مرتبہ مختصر ترین دورانیے کے لیے ہی پردے پر نظر آئے اور اپنے کیریئر کے آغاز پر متعدد فلموں میں معمولی کردار ادا کیے۔

    یہ ہالی وڈ کے چند وہ نام ہیں جنھیں آج دنیا بھر میں‌ پہچانا جاتا ہے اور مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب رہتے ہیں، لیکن فلم کی دنیا میں ان کی آمد بطور ایکسٹرا ہوئی تھی۔

    بریڈ پٹ
    بریڈ پٹ کو بلاشبہ ان کی شان دار پرفارمنس نے ہالی وڈ اسٹار بنایا اور انھوں نے فلم بینوں کے دل جیتے وہ ایسے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ہیں جس نے بطور فلم پروڈیوسر بھی قسمت آزمائی امریکی اداکار بریڈ پٹ نے 1987ء میں فلم Less Than Zero سے بطور ایکسٹرا اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ ہالی وڈ کے اس بڑے اداکار نے اپنی شہرت اور مقبولیت کے اس سفر میں متعدد چھوٹے کردار بھی نبھائے۔

    رینے زیلویگر
    جنوبی کوریا کی فلم ’پیراسائٹ‘ نے 2020ء میں بہترین فلم کا آسکر جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔ یہ آسکرز کی تاریخ کا پہلا تھا کہ انگریزی کے علاوہ کسی اور زبان میں بنائی جانے والی فلم نے ’بہترین فلم‘ کا ایوارڈ جیتا۔ اس فلم میں جوڈی گارلینڈ کا کردار رینے زیلویگر نے نبھایا تھا جن کا تعلق امریکہ سے ہے۔ اداکارہ نے فلم پیرا سائٹ کے لیے بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے رینے Bridget Jones’s اور Jerry Maguire جیسی فلموں میں اپنی لاجواب اداکاری پر ناقدین سے داد سمیٹ چکی تھیں۔ لیکن 1993ء میں اداکارہ نے بطور ایکسٹرا کام شروع کیا تھا۔ معروف اداکارہ کی بطور ایکسٹرا فلم Dazed and Confused تھی۔

    سلویسٹر اسٹالون
    بطور ایکشن اسٹار فلم کی دنیا میں سلویسٹر اسٹالون کی خوب پذیرائی ہوئی اور وہ نوجوانوں میں خاصے مقبول ہوئے۔ فلم بین اُن کے ایکشن اور اسٹائل کے دیوانے تھے۔ ایکشن فلموں کے اس ہیرو نے بھی متعدد فلموں میں بطور ایکسٹرا کام کیا۔ 1971ء میں فلم Bananas کے اس ایکسٹرا نے بعد میں بھی کئی فلموں میں معمولی کردار ادا کیے اور پھر بطور ایکشن ہیرو ان کی شہرت کا آغاز ہوا۔

    رگی- ژان پیج
    رگی- ژان پیج (Regé-Jean Page) کو مشہورِ‌ زمانہ نیٹ فلکس کی 2020ء میں ریلیز ہونے والی سیریز Bridgerton نے خوب شہرت دی۔ اداکار نے اس فلم میں ڈیوک آف ہیسٹنگز کا کردار نبھایا، لیکن بطور ایکسٹرا وہ چند سال پہلے اپنا سفر شروع کرچکے تھے۔ اس اداکار کو فلم Harry Potter and The Deathly Hallows: Part 2″ میں شادی کے ایک منظر میں بحیثیت مہمان ایما واٹسن کے پیچھے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

    انجلینا جولی
    آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بھی 1982ء میں اپنے والد جون ووئٹ کی فلم Lookin’ to Get Out میں ایکسٹرا کے طور پر کام کیا تھا۔ وہ انتہائی کم عمر تھیں اور بڑے پردے پر پہلی مرتبہ کام کیا تھا۔

    میٹ ڈیمن
    میٹ ڈیمن امریکی اداکار، فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر کے طور پر آج بڑا نام ہیں، لیکن ہالی وڈ میں شہرت اور کام یابیاں سمیٹنے سے پہلے انھوں نے انتہائی معمولی کردار بھی قبول کیے۔ 1988 میں اداکار نے فلم Mystic pizza میں ایکسٹرا کے طور پر کام کیا تھا۔

    جونی ڈیپ
    ہالی وڈ کے بہترین اور مقبول اداکاروں‌ میں شامل جونی ڈیپ نے 1984ء میں فلم A Nightmare on Elm Street میں بطور ایکسٹرا کام کیا تھا۔ بعد میں انھیں Edward Scissorhands اور Pirates of the Caribbean جیسی فلمیں ملیں جن کی بدولت جونی ڈیپ نے اپنے کیریئر کا عروج دیکھا۔

    کیتھرین ہیپ برن
    ماضی کی بات کریں تو لیجنڈری کیتھرین ہیپ برن نے 1920ء کی دہائی میں کئی خاموش فلموں میں معمولی اور بعض ثانوی نوعیت کے کردار نبھائے تھے۔ قسمت نے یاوری کی اور ناطق فلموں کی بدولت کیتھرین ہیپ برن کا نام ہالی وڈ کی عظیم ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

  • جیمز بانڈ اسٹار سَر شان کونری کا تذکرہ

    جیمز بانڈ اسٹار سَر شان کونری کا تذکرہ

    جیمز بانڈ کے کردار نے سَر شان کونری کو شہرت اور مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ اس مشہورِ زمانہ جاسوس کے روپ میں انھوں نے بڑی اسکرین پر سات فلموں میں اداکاری کی۔

    انھیں ملکہ برطانیہ نے 2000ء میں "سَر” کے خطاب سے نوازا۔ شان کونری 90 سال کی عمر میں پچھلے سال وفات پا گئے تھے۔

    اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے اس اداکار کا کریئر دہائیوں پر محیط ہے۔ انھیں بہترین اداکار مانا جاتا ہے اور متعدد فلمی ایوارڈز حاصل کرنے والے شان کونری نے ایک آسکر، دو بافٹا ایوارڈّز اور تین گولڈن گلوبز بھی اپنے نام کیے۔

    انھیں 1988ء میں فلم دی انٹچ ایبلز میں ایک آئرش پولیس افسر کا کردار نبھانے پر بہترین معاون ادکار کا ایوارڈ ملا تھا۔ سر شان کونری کی دیگر فلموں میں دی ہنٹ فار ریڈ اکتوبر، انڈیانا جونز اور لاسٹ کروسیڈ اور دی راک شامل ہیں۔

    شان کونری 1930ء کو اسکاٹش شہر ایڈنبرا کی نواحی بستی فاؤنٹین برج میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے غربت اور تنگ دستی دیکھی اور نوعمری میں‌ رنگ ریزی، دودھ فروشی اور لائف گارڈ جیسے معمولی کام اور نوکریاں کیں۔

    نوجوانی میں انھیں اداکار بننے کا شوق ہوا اور اس میں کام یاب بھی ہوگئے۔ تاہم وہ برطانوی اور امریکی فلمی صنعت تک محدود رہے اور بہترین اداکاری سے پہچان بنائی۔

    شان کونری کو فلمی افق پر شہرت سن 1962ء کی فلم ڈاکٹر نو سے ملی۔ اس کے بعد وہ جیمز بانڈ سیریز کی فلموں میں نظر آئے اور بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

    وہ زندہ شخصیات میں اسکاٹ لینڈ کا سب سے معتبر اور مقبول فرد قرار پائے تھے۔ انھیں امریکن فلم انسٹیٹیوٹ کا ‘لائف ٹائم اچیومنٹ‘ اعزاز بھی دیا گیا تھا۔

  • اداکارہ میرا اپنی 39 ویں سالگرہ آج منائیں گی

    اداکارہ میرا اپنی 39 ویں سالگرہ آج منائیں گی

    لاہور: پاکستان کی نامور فلم اسٹار اوراسکینڈل کوئین آج اپنی 39 ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے زندگی کی انتالیس بہاریں دیکھ لیں، اپنی انتالیسوں سالگرہ آج جرمنی میں اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی۔

    پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے درجنوں فلموں میں بطور ہیروئین اپنے فن کے جوہر دکھانے والی اداکارہ میراانتالیس برس کی ہو گئیں وہ ان دنوں یورپ کے دورے پرہونے کی وجہ سے سالگرہ جرمنی میں ہی منائیں گی۔

    اپنے کیرئیر کے آغاز ہی سے مختلف اسکینڈلز کی زد میں رہنے والی اداکارہ میرا کچھ عرصہ بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کے کیمپ میں طبع آزمائی کے بعد اب پھر لالی وڈ میں جگہ بنانے کیلئے ذاتی پروڈکشنزکر رہی ہیں۔

    اپنی انتالیس سالہ زندگی میں کبھی تو میرانے خود پتی کی تلاش کی توکبھی اچانک سے اکثر لوگوں نے خود کو میرا کا پتی کہنا شروع کردیا۔

    البتہ میرااگلی سالگرہ سے قبل باضابطہ دلہن بنتی ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ آنے والاوقت ہی کرے گا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ میرا ان دنوں اپنے رفاعی اسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں فنڈ ریزنگ میں دن رات مصروف ہیں اس کے علاوہ  اُن کی اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔