Tag: فلم انڈسٹری

  • لیجنڈ اداکارآغاطالش کوہم سے بچھڑے19برس بیت گئے

    لیجنڈ اداکارآغاطالش کوہم سے بچھڑے19برس بیت گئے

    پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے اداکار آغا طالش کو دنیا سے کوچ کیےانیس برس بیت گئے مگر مداح آج بھی ان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔

    پاکستان فلم انڈسٹری میں اکیڈمی کا درجہ رکھنے والے اداکار کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا اور وہ 10 نومبر 1927 کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے۔

    طالش نے1945 میں کرشن چندر کی تحریر کردہ کہانی پر فلم’سرائے کے باہر‘سےاپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔تاہم ان کی یہ فلم ذیادہ کامیاب نہ ہوئی۔

    قیام پاکستان کے بعد وہ پہلے ریڈیو پاکستان پشاور سے منسلک ہوئے اور پھر فلمی دنیا سے وابستہ ہوگئے۔انہوں نے1952 میں فلم’نتھ‘میں اداکاری کی تاہم انہیں اصل شہرت فلم’سات لاکھ‘سے ملی۔

    آغا طالش کی زندگی میں ہدایت کار ریاض شاہد نےاہم کردار ادا کیا اور 1962 میں فلم ’شہید‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

    لیجنڈ اداکار کی دیگر فلموں میں باغی، سہیلی، فرنگی، زرقا، وطن، نیند، کنیز، لاکھوں میں ایک، زینت، امراﺅ جان ادا اور آخری مجرا کے نام سرفہرست ہیں۔

    آغاطالش نے اپنے فلمی کیریئر میں 500 سے زائد فلموں میں کام کیا۔انہوں نے درجنوں ایوارڈز کے علاوہ حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ تمغہ حسن کارکردگی بھی حاصل کیا۔

    آغا طالش کے بیٹے احسن طالش بھی اپنے والد کی طرح اس شعبے میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اب تک کئی پاکستانی ڈرامے بنا ئےہیں جن میں وہ بطور اداکار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹرکام کرچکے ہیں۔

    احسن طالش کے کامیاب ڈراموں میں راکھ، اعتراف، محبت کرنے والوں کے نام، دل کو منانا آیا نہیں، کوئی تو بارش اور نم سمیت دیگر شامل ہیں۔

    پاکستانی فلم انڈسٹری میں 5 دہائیوں تک فن کا لوہا منوانے والے لیجنڈ اداکارآغا طالش 19 فروری 1998 کوانتقال کرگئےلیکن آج بھی وہ اپنی اداکاری کے باعث لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

  • فلم ’دوبارہ پھر سے‘ کی ٹیم مختلف چیلنجز سے نبرد آزما

    فلم ’دوبارہ پھر سے‘ کی ٹیم مختلف چیلنجز سے نبرد آزما

    اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام بننے والی فلم ’دوبارہ پھر سے‘ کی ٹیم آج کل اپنے مداحوں کی جانب سے دیے گئے چیلنجز کو پورا کر رہی ہے۔ یہ چیلنجز فلم کی تشہیری مہم کے لیے ’ٹرتھ اور ڈیئر‘ کا حصہ ہیں جس میں مداح ان سے مختلف سوالات پوچھ رہے ہیں یا انہیں کوئی ٹاسک دے رہے ہیں۔

    کراچی کے ایک شاپنگ مال میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی جب فلم کے مرکزی کرداروں میں سے ایک صنم سعید نے مرکزی دروازے پر کھڑے ہوکر آنے والے افراد کو سلام کرنا شروع کردیا۔

    یہ ٹاسک دراصل ان کے مداح اور پاکستانی نژاد امریکی گلوکار شاذ خان کی جانب سے دیا گیا ہے جس کے تحت انہیں گارڈ کے ساتھ کھڑے ہو کر اندر آنے والے افراد کو سلام کرنا ہے۔

    اسی طرح ماڈل نادیہ حسین نے پوری ٹیم کو گینگنم اسٹائل میں ڈانس کرنے کا ٹاسک دیا جسے ٹیم نے بخوبی پورا کیا۔

    فلم کے مرکزی کرداروں میں شامل حریم فاروق نے اپنے ساتھی اداکار علی کاظمی کو فلم ’لاہور سے آگے‘ کے گانے ’قلاباز دل‘ پر ڈانس کرنے کا ٹاسک دیا۔

    عدیل حسین کو بغیر پانی کے سبز مرچیں کھانے کا ٹاسک دیا گیا جو انہوں نے ہزار دقت کے ساتھ پورا کر ہی لیا۔

    اداکارہ طوبیٰ صدیقی نے ایک مداح کی جانب سے دیے گئے آئس بکٹ چیلنج کو پورا کیا۔

    رومانس، ڈرامہ اور کامیڈی کے عناصر پر مشتمل فلم ’دوبارہ پھر سے‘ 25 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

  • اداکارہ نرگس کا شوبز میں واپسی کا اعلان

    اداکارہ نرگس کا شوبز میں واپسی کا اعلان

    لاہور: فلم اور تھیٹر کی معروف اداکارہ نرگس نے طویل عرصہ بعد ایک مرتبہ پھر شوبز میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

    تین سال قبل دنیائے شوبزکو خیر باد کہہ کر کینیڈامنتقل ہونیوالی اداکارہ نرگس نے رواں ماہ وطن واپس آ کراپنی شوبز سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

     اداکارہ نے اے آروائی نیوز کو بتایا ہے کہ وہ فلم اور تھیٹر دونوں شعبوں میں اپنے فن کے جوہر دکھانوے پاکستان آرہیں ہیں جبکہ اس دوران ٹی وی اور فلم کے شعبوں میں ذاتی پروڈکشنز بھی کریں گی۔

    وہ آئندہ ماہ پاکستان واپس آ کر ہدایتکار پرویز رانا کی نئی فلم میں بطور ہیروئن پرفارم کریں گی جبکہ اس کے ساتھ ہی ان کی تھیٹر ڈراموں میں آمد بھی متوقع ہے۔

  • اداکارہ نرگس نے دوبارہ شوبز میں واپسی کا اعلان کردیا

    اداکارہ نرگس نے دوبارہ شوبز میں واپسی کا اعلان کردیا

    لاہور : شوبز کی دنیا کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر کینیڈا منتقل ہوجانے والی اداکارہ نرگس نے فلم انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیک وقت تھیٹر اور فلم کے شعبوں میں اپنا لوہا منوانے والی اداکارہ نرگس نے طویل عرصہ بعد فلم انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔

    وہ آئندہ ماہ پاکستان واپس آ کر ہدایتکار پرویز رانا کی نئی فلم میں بطور ہیروئن پرفارم کریں گی جبکہ اس کے ساتھ ہی ان کی تھیٹر ڈراموں میں آمد بھی متوقع ہے۔

    اس حوالےسے پنجابی فلموں کے معروف ہدایتکار پرویز رانا نے اے آروائی نیوز کو بتایا ہے کہ نرگس ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ان ہی کی فلم سے کم بیک کرنے پاکستان آرہی ہیں۔

    انہوں  نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ سے نرگس اور شان کے ہمراہ اپنی نئی فلم کی شوٹنگز کا آغاز کریں گے۔

  • اے آر وائی فلمز اور ایس او سی فلمز کا مشترکہ کمپنی ‘ وادی اینی میشن’ بنانے کااعلان

    اے آر وائی فلمز اور ایس او سی فلمز کا مشترکہ کمپنی ‘ وادی اینی میشن’ بنانے کااعلان

    کراچی: اے آر وائی فلمز اور ایس او سی فلمز نے ‘ وادی اینی میشن’ کے نام سے مشترکہ کمپنی کا اعلان کر دیا، اب پاکستانی فلم انڈسٹری میں اینی میشن پروڈکشن کی دنیا انقلاب آ جائے گا۔

    اے آر وائی فلمز اور ایس او سی فلمز کے جوائنٹ ونیچر ‘وادی اینی میشن’ کے تحت فیچر فلمیں، شارٹ فلمز، اینی میٹیڈ ٹی وی سیریز اور کمرشل وغیرہ کی پروڈکشن ہو گی۔

    وادی اینی میشن کے تحت پہلی فلم تین بہادر تکمیل کے مراحل میں ہے، اینی میٹیڈ فلم تین بہادر دوہزار پندرہ میں ریلیزہو گی، اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور صدر سلمان اقبال، اے آر وائی فلم ایوارڈز میں ایس او سی فلمز کی سی ای او شرمین عبید چنائے کا ہمراہ، تین بہادر کی پروڈکشن کا پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں۔

    اینی میٹیڈ فلم تین بہادر بچوں کیلئے تفریح کی دنیا میں ایک انقلاب کا سامان ہو گی، تھری ڈی اینی میشن اور تجسس سے بھرپور کہانی، جس میں بچوں کو سب کچھ اپنے جیسا لگے گا، پاکستان میں کل آبادی کا بیالیس فیص چودہ سال سے کم عمر بچوں پر مشتمل ہے۔