Tag: فلم ’بارہویں فیل‘

  • ’12ویں فیل‘ کا پریکوئل ’زیرو سے شروعات‘ کب ریلیز ہوگا؟

    ’12ویں فیل‘ کا پریکوئل ’زیرو سے شروعات‘ کب ریلیز ہوگا؟

    بالی ووڈ کی بہترین فلموں میں سے ایک ’12ویں فیل‘ کی پریکوئل بنانے کی تصدیق کردی گئی جبکہ نئی فلم کا نام بھی سامنے آگیا۔

    اداکار وکرانت میسی نے ناقدین اور شائقین کی پسندیدہ فلم ’12 ویں فیل‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ فلم ایک آئی پی ایس افسر کی بایوپک تھی جس کے پریکوئل پر کام چل رہا ہے جبکہ فلم کا نام ’زیرو سے شروعات‘ رکھا گیا ہے۔

    ’12ویں فیل‘ کے فلمساز ودھو ونود چوپڑا نے حال ہی میں منعقدہ آئیفا ایوارڈز میں اس بات کی تصدیق کی کہ فلم کے پریکوئل پر کام جاری ہے اور اسے دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

    آئیفا گرین کارپٹ پر اپنی اہلیہ صحافی انوپما چوپڑا کے ہمراہ بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں آئیفا میں اپنی بیوی انوپما کی وجہ سے آیا ہوں، میں اصل میں آج بس ان کے ہمراہ آیا ہوں۔

    ودھو ونود نے کہا کہ میرے لیے اصل ایوارڈ یہ ہے کہ جب آپ کوئی فلم بناتے ہیں اور اسے دیکھنے کے بعد آپ کہہ سکتے ہیں واہ میں نے کیا فلم بنائی ہے، یا تسلیم کریں کہ فلم نے ویسا کام نہیں کیا۔

    فلم ساز نے مزید کہا اور تصدیق کی کہ پریکوئل کا نام ’زیرو سے شروعات‘ ہے جو کہ 13 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • عالیہ بھٹ نے فلم ’بارہویں فیل‘ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے!

    عالیہ بھٹ نے فلم ’بارہویں فیل‘ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے!

    کترینہ کیف اور رتیک روش کے بعد بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی فلم ’بارہویں فیل‘ دیکھ لی۔

    فلم دیکھنے کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عالیہ ’بارہویں فیل‘ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب تک میں نے جتنی فلمیں دیکھیں ان میں یہ سب سے خوبصورت فلم تھی۔

    بالی وڈ کی سپراسٹار اداکارہ نے لکھا کہ میں نے کچھ عرصے میں جو فلمیں دیکھی ہیں ہپ سب سے خوبصورت فلموں میں سے ایک تھی! اداکاروں کی پرفارمنس شاندار تھی، صرف اتنا کہنا ہے کہ بہت خوبصورت!

    انھوں نے لکھا کہ وکرانت میسی آپ اتنے متاثرکن ہیں کہ میں حیران ہوں۔ منوج کے سفر روح کو چھو لینے والا ہے۔ یہ بہت خاص فلم ہے ہر چیز دل کو چھو لینے والی ہے!

    آخر میں عالیہ بھٹ نے فلم پروڈیوسر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ودھو ونود چوپڑا صاحب اس فلم نے واقعی اپنا نشان چھوڑا ہے! بہت متاثرکن اور ایک مکمل فلم ہے۔

    اداکارہ نے لکھ کہ فلم کو دیکھنے کے بعد میں اس کی پوری کاسٹ اور عملے کی محبت میں گرفتار ہوچکی ہوں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رتیک روشن، کنگنا رناوت، کترینہ کیف جیسے اداکاروں نے بھی فلم ’بارہویں فیل‘ کو دیکھنے کے بعد اس کی کافی تعریف کی تھی۔