Tag: فلم براہمسترا

  • فلم براہمسترا کا پارٹ 2 اور 3 کب ریلیز ہوگا؟  تاریخیں سامنے آگئیں

    فلم براہمسترا کا پارٹ 2 اور 3 کب ریلیز ہوگا؟  تاریخیں سامنے آگئیں

    ممبئی: بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’براہمسترا‘ ٹرائیولوجی کے پارٹ 2 اور 3 پارٹ کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔

    فلمساز ایان مکرجی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو فلم کے پارٹ 2 کے ساتھ ساتھ پارٹ 3 کی ریلیز سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

    پوسٹ میں ایان مکرجی نے لکھا ہے براہمسترا میں آپ سب کا اتنا پیار ملنے کے بعد  ٹائم آ گیا ہے، اب میں براہمسترا کی  پارٹ 2 اور پارٹ 3 بنانے کے ویژن پر فوکس کر رہا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayan Mukerji (@ayan_mukerji)

    ایان یہ بھی لکھتے ہیں کہ براہمسترا پارٹ 1 کے مقابلے میں دوسرے  پارٹ زیادہ دلچسپ اور قابل قدر ہوگی جس کو پورا کرنے کے لیے مزید وقت چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم براہمسترا  کے دونوں پارٹ کو ایک ساتھ شوٹ کریں گے تاکہ انھیں ایک ساتھ ریلیز کی جاسکے۔

    براہمسترا فلم نے ریلیز سے قبل ہی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے

    اپنے بیان میں برہماستر کے دونوں پارٹ کی ممکنہ ریلیز تاریخ کا تذکرہ کرتے ہوئے ایان مکرجی نے لکھا ہے کہ براہمسترا پارٹ 2 دسمبر 2026 جبکہ پارٹ 3 دسمبر 2027 کو ریلیز کی جائیں گی۔

  • رنبیر کپور کا براہمسترا کی مزید تشہیر سے انکار

    رنبیر کپور کا براہمسترا کی مزید تشہیر سے انکار

    بالی ووڈ کے نامور اداکار رنبیر کپور نے اپنی اور عالیہ بھٹ کی فلم براہمسترا  کی مزید تشہیر کرنے سے انکار کردیا۔

    اداکارہ عالیہ بھٹ نے ویڈیو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر رنبیر کپور کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ فون پرکسی سے بات کرتے ہوئے فلم کی تشہیر کرنے سے انکار کررہے ہیں۔

    ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ براہمسترا ڈزنی پلس اور ہاٹ اسٹار پر آرہی ہے اس کا مطلب ہے اس کی تشہیر ہورہی ہے، تو اب بار بار تشہیر کرکے کیا کرنا ہے۔

    رنبیر نے کہا کہ عالیہ بھٹ نے فلم میں اتنی بار شیوا نہیں بولا، اور میں ہر تشہیر میں ڈانس کرکے بھوت بن چکا ہوں، ہر ایونٹ پر کیسریا گانا گاکر عالیہ کی آواز بیٹھ چکی ہے۔

    اداکار نے کہا کہ ہم نے  ڈیڑھ سو ڈرون اڑا دیے، ڈھائی سو لڈو بانٹ دیے، اب کیا کروں اسکی تشہیر کے لیے سب کے گھر جاؤں اور کہوں کہ ہماری فلم ڈزنی اور ہاٹ اسٹار پر آرہی ہے پلیز آپ لوگ دیکھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)

    انہوں نے مزید کہا کہ براہمسترا ویسے ہی ہٹ ہے، آیان کو کیا لگتا ہے براہمسترا کی تشہیر کے علاوہ میری کوئی زندگی نہیں ہے، باپ بننے والا ہوں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گفتگو کے دوران ان کے پاس ایک اور کال آتی ہے جس میں رنبیر کہتے ہیں کہ ہاں یار میں براہمسترا کی تشہیر کے لیے آرہا ہوں، یہ فلم سب کو دیکھنی ہوگی میں ضرور آؤں گا۔

    ویڈیو کے اختتام پر کال رکھنے کے بعد اداکار رنبیر اداس نظر آتے ہیں اور ایک تکیہ اٹھا کر اپنے سر پر مارتے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہارڈ فیکٹ‘ ساتھ ہی ایک ایموجی کا بھی استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’براہمسترا‘ میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

    اس فلم کو 9 ستمبر کو دنیا بھر میں تیلگو، تامل، ملیالم، اور ہندی سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز کیا گیا اور فلم نے صرف 3 دنوں میں دنیا بھر میں 425 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

    فلم ’براہمسترا‘ ایک ساتھ سب سے زیادہ اسکرینز پر ریلیز ہونے والی اب تک کی پہلی بھارتی فلم ہے، اسے دنیا بھر میں 8000 اسکرینز پر ریلیز کیا گیا ہے۔