Tag: فلم تین بہادر

  • بلاؤں سے نبرآزما ’تین بہادر‘ دوستوں کی کہانی، نیا ٹریلر جاری

    بلاؤں سے نبرآزما ’تین بہادر‘ دوستوں کی کہانی، نیا ٹریلر جاری

    کراچی: اے آر وائی فلمز اور وادی اینیمیشن کی مشترکہ پیش کش فلم ’تین بہادر رائز آف دی واریئرز‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز اور وادی اینیمیشن کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم تین بہادر رائز آف دی واریئرز میں ہدایت کاری کے انجام آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے فرائض اے آر وائی سی ای او سلمان اقبال نے انجام دے رہے ہیں۔

    رائز آف واریئرز میں اداکار فہد مصطفیٰ اور نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے جبکہ دیگر کاسٹ میں بہروز سبزواری، ثروت گیلانی، نمرہ بُچہ اور خالد ملک شامل ہیں۔

    تین بہادر کا نیا پارٹ 14 دسمبر سے ملک بھر کے سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: فہد مصطفیٰ ’تین بہادر‘کے سیکوئل میں صداکاری کریں گے

    تین بہادر ایسے باہمت تین بچوں کی کہانی ہے جو ناقابل یقین طاقت کی مدد سے اپنے معاشرے کو جرائم کے شر سے نجات دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ٹریلر کے آغاز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے آپس میں کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں تو اسی دوران بیٹسمین اونچا شارٹ کھیلتا ہے جس پر فیلڈر اپنی پوشیدہ طاقت استعمال کرتے ہوئے فضا میں بلند ہوکر گیند کو پکڑ لیتا ہے اور پھر سب آؤٹ ہونے کا جشن مناتے ہیں، اسی دوران کھیلنے والی ٹیم کا ایک کھلاڑی اعتراض اٹھاتا ہے کہ ’اس (فیلڈر) نے اپنی پاور استعمال کی ہے‘۔

    جس کے بعد وہ گھر واپس آتاہے تو دیگر دو دوست اُسے سمجھاتے ہیں کہ ’اپنی طاقت کا غلط استعمال نہیں کرو‘۔ اس پر ننھا اداکار شکوہ کرتا ہے کہ ’اب پاور کا کیا کریں، نہ باہر بچے اپنے ساتھ کرکٹ کھیلاتے ہیں اور نہ ہی لڑنے کے لیے غنڈے باقی ہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: فلم تین بہادر باکس آفس پر سپرہٹ

    قبل ازیں کراچی کے مقامی سینیما میں ٹریلر لانچ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جرجیس سیجا، ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے، اداکار فہد مصطفیٰ سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔

    واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تین بہادر‘ پاکستان کی پہلی اینیمیٹد فلم تھی جسے ملک بھر میں نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

  • اینی میٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر ریلیز

    اینی میٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر ریلیز

    کراچی : وادی اینیمیشن اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش اینی میٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    بچوں میں اچھائی کی امنگ جگانے،ہمت بڑھانے اور دنیا کو بچانے ایک بار پھر تین بہادر آرہے ہیں، وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم کی کریٹو ڈائریکٹر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے ہیں ۔

    تین بہادر کے سیکوئل میں اداکار بہروز سبزواری ،اداکارہ سروت گیلانی ، احمد علی بٹ ، زیبا شہناز ، علی گل پیر اور معروف اداکار اور جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفی صداکاری کریں گے جبکہ موسیقی گلوکار شیراز اپل نے ترتیب دی ہے۔

    Co2gm9-WIAAJzRd

    تین بہادر ایسے باہمت تین بچوں کی کہانی ہے جو ایک ایسے محلے میں رہتے ہیں جو کہ جرائم کا گڑھ ہے، ناقابل یقین سپر پاورز کی مدد سے یہ تین بچے اپنے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر کے شر سے نجات دلاتے ہیں۔

    Co6m-3QXEAAzrga

    فلم کے کرداروں میں سعد، کامل اور آمنہ کیساتھ مٹھو ہے جو دوستوں کیساتھ مل کر ہر مشکل کا سامنا کرے گا، اینیمیٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم رواں سال اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تین بہادر‘ پاکستان کی پہلی اینیمیٹد فلم تھی جسے ملک بھر میں نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی بھرپور پذیرائی ملی۔

     

  • فلم تین بہادر نے کراچی کے بعد لاہورمیں بھی  دھوم مچا دی

    فلم تین بہادر نے کراچی کے بعد لاہورمیں بھی دھوم مچا دی

    لاہور : اے آروائی فلمز کی پیشکش اور پاکستان کی پہلی اینیمیٹیڈ فلم تین بہادر کی دھوم کراچی کے بعد لاہورمیں بھی مچ گئی، فلم کی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہورمیں پریس کانفرنس کی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی کا نیا شاہکار اور ملکی تاریخ کی پہلی اینیمیٹیڈ فلم تین بہادر کی تشہیری مہم کے حوالے سے لاہورمیں کی جانیوالی پریس کانفرنس میں تین بہادر کی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے ،سی ای او اے آروائی گروپ جرجیس سیجا اور فلم کے سپانسرزنے شرکت کی۔

    تین بہادر کا دوسرا گیت رونقیں گلوکار شیراز اپل نے میڈیا کے سامنے لائیو گاکر ریلیز کیا، اس موقع پر تین بہادر کی شرٹس ،کشنز اور کتابیں بھی متعارف کروائی گئیں۔

    شرمین عبید چنائے نے بتایا کہ فلم میں بچوں کے ذریعے بہادری اور ملک وقوم کیلئے کچھ کرگزرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ میں ہوںشاہد آفریدی،وار اور جلیبی کی عالمگیر کامیابی کے بعد اے آروائی فلمز کی نئی پیشکش تین بہادر کی ایڈوانس بکنگ شروع ہو چکی ہے، جبکہ مذکورہ فلم بائیس مئی سے ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔