Tag: فلم جوان

  • ’جوان‘ میں شاہ رخ خان کے گنجے لُک سے متعلق دلچسپ انکشاف

    ’جوان‘ میں شاہ رخ خان کے گنجے لُک سے متعلق دلچسپ انکشاف

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کی میک اپ آرٹسٹ پریتشیل سنگھ ڈیسوزا نے فلم جوان میں اداکار کے لُک سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں، 2023 میں بالی ووڈ میں ان کی واپسی نے شاہ رخ خان کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کیا، اداکار نے اپنی جاندار اداکاری سے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ کا کنگ کیوں کہا گیا ہے۔

    2023 میں ان کی 3 فلمیں ریلیز ہوئی جس نے بالی ووڈ کی باکس آفس پر اچھا بزنس کیا، اپنی میگا بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں شاہ رخ مختلف لُک میں نظر آئے تھے۔

    فلم ’جوان‘ کے ٹیزر اور ٹریلر لانچ میں جب مداحوں نے انہیں ’گنجے‘ لُک میں دیکھا تو یہ سب سے زیادہ زیر بحث پہلوؤں میں سے ایک بن گیا لیکن اس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ ’جوان‘ میں شاہ رخ  کا ’گنجا‘ لُک فلم کے پلان میں شامل ہی نہیں کیا گیا تھا۔

    ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فلم کی میک اپ آرٹسٹ پریتشیل سنگھ ڈیسوزا نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ کا یہ لُک ایک ٹیسٹ سیشن کے دوران حادثاتی طور پر بنایا گیا تھا، انہوں نے وضاحت کی کہ ٹیم ابتدائی طور پر شاہ رخ خان کے کردار پر مختلف وِگ آزما رہی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    میک اپ آرٹست پریتشیل سنگھ نے کہا کہ میک اپ ٹیم نے سیاہ اور سفید ڈاڑھی کے ساتھ گنجا نظر آنے والی وگ لگائی تو ہم نے دیکھا کہ  شاہ رخ ایک ایسی ڈاڑھی اور گنجے لُک میں پرفیکٹ نظر آرہے ہیں۔

    ’’ جب ہم نے شاہ رخ خان پر یہ لُک باقاعدہ آزمایا تو وہ راک اسٹار لگ رہے تھے، اس وقت ہمیں احساس ہوا کہ یہ لُک بالکل درست ہے اور موقع پر ہی اسے ’جوان‘ میں ان کے کردار وکرم راٹھور میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘‘

    میک اپ آرٹست پریتشیل سنگھ نے مزید بتایا کہ شاہ رخ کے گنجے لک کا  فیصلہ بالکل اچانک کیا گیا تھا لیکن مداحوں اور ناقدین دونوں نے اسے خوب پسند کیا۔

    واضح رہے کہ فلم ’جوان‘ کیلئے اداکار شاہ رخ خان کی تبدیلی صرف ان کی شکل تک محدود نہیں تھی بلکہ انہوں نے جسمانی طور پر بھی اپنے آپ کو تبدیل کیا تھا۔

  • ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے…‘ ڈائیلاگ کے پیچھے چھپی کہانی سامنے آگئی

    ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے…‘ ڈائیلاگ کے پیچھے چھپی کہانی سامنے آگئی

    باکس آفس پر تباہی مچانے والی فلم ’جوان‘ کا مشہور ڈائیلاگ جسے فلم بین شاہ رخ کے بیٹے آریان خان سے جوڑ رہے تھے وہ اسکرپٹ میں شامل ہی نہیں تھا۔

    کنگ خان کی فلم کا مشہور ڈائیلاگ ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر‘ فلم میں اچانک شامل کیا گیا تھا۔ مصنف سمت اروڑا نے انکشاف کیا کہ جوان کا سب سے مشہور ڈائیلاگ اسکرپٹ کا حصہ نہیں تھا بلکہ شوٹنگ کے دن یہ ڈائیلاگ سین کی مناسبت سے فلمایا گیا۔

    فلم کے ایک منظر میں شاہ رُخ خان اپنے ہم شکل بیٹے کو بچانے کے لیے آتے ہیں اور اسی دوران یہ ڈائیلاگ بھی گونجتا ہے کہ ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے، باپ سے بات کر‘، جو کہ فلم بینوں کو بہت پسند آیا تھا اب اس کے پیچھے چھپی کہانی سامنے آئی ہے۔

    سمت نے بتایا کہ سنسنی خیز سین پہلے بغیر کسی مکالمے کے شوٹ ہونا تھا لیکن ایٹلی نے کہا یہاں ایک ڈائیلاگ ہونا چاہیے، تو میرا مشورہ تھا کہ اس سین میں ڈائیلاگ ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے، باپ سے بات کر‘ شامل کر دیا جائے۔

    اروڑا کے مطابق اُن کے اس مشورے سے اداکار شاہ رخ خان اور ہدایتکار ایٹلی نے مبینہ طور پر اتفاق کیا اور اس اہم ترین سین کو دلچسپ ڈائیلاگ کے ساتھ شوٹ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ جب سے فلم کا ٹریلر اور مـذکورہ ڈائیلاگ سامنے آیا تھا شائقین اسے آریان خان کی گرفتاری سے جوڑ رہے تھے، کچھ شائقین کا کہنا تھا کہ یہ انسپکٹر سمیر کو جواب ہے جنھوں نے آریان کو گرفتار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اکتوبر 2021 میں کنگ خان کے بڑے بیٹے کو ایک ڈرگ کیس میں حراست میں لیا گیا تھا جب کہ انھیں 25 دن تک جیل میں رہنے کے بعد الزامات سے بری کیا گیا تھا۔

  • ’جوان‘ کی ریکارڈ ایڈوانس بکنگ، ایک دن میں کروڑوں کے ٹکٹس فروخت!

    ’جوان‘ کی ریکارڈ ایڈوانس بکنگ، ایک دن میں کروڑوں کے ٹکٹس فروخت!

    ’پٹھان‘ کی ریکارڈ ساز کامیابی کے بعد ایک بار پھر سے شاہ رخ خان ’جوان‘ کے ذریعے سینما اسکرین پر تہلکہ مچانے کو تیار ہیں، 24 گھنٹے میں فلم کے تقریباً 3 لاکھ ٹکٹس بک گئے۔

    کنگ خان کی مذکورہ فلم کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے، ایٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی ایڈوانس بکنگ نے سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا بھی حالیہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور محض 24 گھنٹے میں ہی فلم کے تین لاکھ کے قریب ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

    فلم کے ٹکٹ شائقین کے لیے کسی ’ہاٹ کیک‘ کی صورت اختیار کرگئے ہیں، صرف ایک دن میں فلم کی جو ٹکٹیں بکی ہیں ان کی قیمت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ صرف دو گھنٹے میں ہی فلم ’جوان‘ کے 40 ہزار سے زائد ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ لے لیے گئے، ٹکٹس کی قیمت دو ہزار چار سو بھارتی روپے رکھی گئی ہے۔

    فلم ریلیز ہونے میں ابھی مزید 5 دن باقی ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ اس دوران ’جوان‘ ایڈوانس ٹکٹ بکنگ کے حوالے سے کوئی بڑا ریکارڈ بنا سکتی ہے کیوں کہ عوام اس فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد بہت پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ اسی ماہ 7 سمتبر کو ریلیز ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ ساؤتھ کے دو بڑے اداکار نینتھارا اور وجے سیتھو پتی بھی مرکزی کرداروں میں موجود ہیں۔

  • ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر‘ شاہ رخ کی فلم جوان کا آفیشل ٹریلر ریلیز

    ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر‘ شاہ رخ کی فلم جوان کا آفیشل ٹریلر ریلیز

    بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان‘ آخر کار منظر عام پر آگئی ہے اس فلم میں وہ سب کچھ ہے جس کی مداحوں کو امید تھی، یہ فلم ایکشن، ڈرامہ، تھرل، رومانس سے بھر پور ہے۔

    ہندی میں جوان کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا، شاہ رخ خان کی فلم کا ٹریلر ریلیز سے کچھ دن پہلے تک اس کی جھلک منظر عام پر آتی رہی تاہم اب ایک آفیشل ٹریلر کو  بہترین انداز میں جاری کیا گیا ہے، جس میں اداکار شاہ رخ اور اداکارہ نینتھارا کی موجدگی کو پہلی بار دیکھا گیا۔

    شاہ رخ خان اس فلم میں ایک سابق فوجی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس میں وہ 6 خواتین پر مشتمل ایک ٹیم چلاتے ہیں اس دوران وہ ملک بھر میں مختلف ڈکیتیوں کو روکتے ہیں۔

    ٹریلر میں شاہ رخ  ایک میٹرو کو ہائی جیک کرتے ہیں اس کیس میں اداکارہ نینتھارا کے پولیس افسر کو کیس کا انچارج بنا دیا جاتا ہے، جو جوان سے پوچھتی ہے کہ اب تم کیا چاہتے ہو جس پر شاہ رخ کہتے ہیں مجھے ’عالیہ بھٹ‘ چاہیے۔

    ٹریلر سے ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ نے فلم جوان میں ماضی میں نینتھارا سے شادی کی تھی کیونکہ کچھ مناظر میں  دونوں کے درمیان رومانوی لمحات کو بھی دیکھا گیا۔

    اس فلم میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو اسپشل کریکٹر میں دیکھا گیا، انہوں نے ریسلنگ میچ میں شاہ رخ کو شکست دی، اس کے علاہ وجے سیتھوپتی مختلف اوتاروں میں نظر آتے ہیں، اس فلم میں وہ ’دنیا کے چوتھے سب سے بڑے اسلحہ ڈیلر‘ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

    فلم ’جوان‘ کے آرٹ ڈائریکٹر کا شاہ رخ خان سے متعلق بڑا انکشاف

    ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ شاہ رخ خان کا رواں برس کا دوسرا بڑا پروجیکٹ ہے، اس سے قبل ’پٹھان‘ نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

    ’جوان‘ میں کنگ خان کے ساتھ نینتھارا اور وجے سیتھوپتی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم میں مختصر کردار کرتی نظر آئیں گی، فلم اگلے ماہ 7 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

  • فلم ’جوان‘ کے آرٹ ڈائریکٹر کا شاہ رخ خان سے متعلق بڑا انکشاف

    فلم ’جوان‘ کے آرٹ ڈائریکٹر کا شاہ رخ خان سے متعلق بڑا انکشاف

    بالی وڈ کی فلم ’جوان‘ کے آرٹ ڈائریکٹر نے بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ رواں سال ستمبر میں ریلیز ہوگی دنیا بھر میں گذشتہ کئی ہفتوں سے اس فلم کے ٹکٹس کی ایڈوانس بُکنگ جاری ہے۔

    تاہم فلم کی پروموشن کے حوالے سے بدھ کو شاہ رخ خان سمیت ’جوان‘ میں کام کرنے والے دیگر ستارے ایک ایونٹ میں نظر آئے جہاں فلم کے آرٹ ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ ’جوان‘ کے ذریعے بالی وُڈ کے ’کنگ‘ کہلانے والے اداکار نے 3000 خاندانوں کی مدد کی۔

    ریلیز سے قبل ’جوان‘ کا ریکارڈ توڑ بزنس! فلمی حقوق ڈیڑھ سو کروڑ میں فروخت

    سوشل میڈیا پر چنئی کے ایک ایونٹ کی ویڈیو وائرل ہے جس میں فلم کے آرٹ ڈائریکٹر متھوراج نے کہا کہ ’’شاہ رخ خان نے بڑائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چنئی میں 3000 خاندانوں کو ذریعہ معاش فراہم کیا، وہ چاہتے تو آرام سے ممبئی میں فلم کے سیٹس لگوا سکتے تھے لیکن وہ چنئی آئے‘‘۔

    آرٹ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اس لیے میں ان تمام خاندانوں کی طرف سے شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ فلم جوان کے ڈائریکٹر اٹلی کمار نے اس فلم سے قبل کبھی بالی وُڈ میں کام نہیں کیا لیکن وہ جنوبی انڈیا میں بڑی فلمیں بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

    شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ہندی، تمل اور تیلیگو زبان میں جلد ریلیز کی جائے گی۔

    اس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون،  سنیل گروور، وجے سیتوپتی اور نین تھرا بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔

  • بالی وڈ کنگ نے’جوان‘ کے تیسرے گانے کی جھلک جاری کردی

    بالی وڈ کنگ نے’جوان‘ کے تیسرے گانے کی جھلک جاری کردی

    بالی وڈ کنگ نے اپنی نئی آنے والی فلم ’جوان‘ کے تیسرے گانے کی جھلک جاری کردی، ’’ناٹ رمیا وستا ویا‘‘ کے بول کلاسک ہندی گانے سے لیے گئے ہیں۔

    شائقین کو شاہ رخ خان کی نئی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے جس سے نہ صرف اداکار آگاہ ہیں بلکہ وہ ان کی بے تابی بڑھانے کے لیے وقفے وقفے سے ’جوان‘ کے پوسٹرز اور گانے جاری کررہے ہیں، انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نئے گانے کا ٹیزز جاری کیا ہے۔

    سابق ٹوئٹر اور موجودہ ’ایکس‘ پر شیئر کیے گئے گانے کے بول ’’ناٹ رمیا وستا ویا‘‘ ہیں جو کہ بالی وڈ کی پرانی آئیکونک فلم شری 420 کے کلاسک گانے ’رمیا وستاویا‘ سے لیے گئے ہیں، انھوں نے مداحوں کو اسی ٹوئٹ میں آگاہ کیا کہ فلم کے ٹریلر پر مزید کام جاری ہے۔

    رمیا وستا ویا ایک اور ڈانسر نمبر ہے جس کے لیے سپراسٹار کے مداح کافی پرجوش نظر آتے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ماس‘‘ اور ’’زبردست‘‘ گانا لگ رہا ہے۔

    اس سے قبل شاہ رخ ‘چلیا‘ اور ’زندہ بندہ‘نامی گانا بھی ریلیز کرچکے ہیں جسے شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا، ’چلیا‘ میں شاہ رخ اپنے رنگ میں فلم کی ہیرؤن نینتھارا کے ساتھ رومان کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔

    واضح رہے کہ ساؤتھ کے مشہور ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ساؤتھ کی اداکارہ نینتھارا اور وجے سیتھو پتی بھی مرکزی کرداروں میں ہیں، فلم میں شائقین کو دیپکا پڈوکون اور تھالاپتی وجے کا کیمیو بھی دیکھنے کو ملے گا۔

    فلم 7 ستمبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی تاہم ابھی سے اس کی باکس آفس کمائی کے حوالے سے اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ مذکورہ فلم شاندار بزنس کرے گی۔

  • ’جب میں ولن بنتا ہوں تو میرے سامنے ہیرو ٹک نہیں سکتا‘ فلم ’’جوان‘‘ کا ٹریلر جاری

    ’جب میں ولن بنتا ہوں تو میرے سامنے ہیرو ٹک نہیں سکتا‘ فلم ’’جوان‘‘ کا ٹریلر جاری

    ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کا ایکشن سے بھرپور میگا فلم ’جوان‘ کا ٹریلر جاری کردیاگیا۔

    شاہ رُخ خان کو جوان کے ٹریلر میں مختلف اوتار میں دکھایا گیا ہے، ایک سین میں اداکار کے چہرے کو مکمل طور پر پٹیوں سے ڈھکا ہوا دکھایا گیا جبکہ دوسرے سین میں شاہ رُخ نے آدھے چہرے پر ماسک لگا رکھا ہے، ایک اور ٹرین کے سین میں اداکار سرمنڈوائے نظر آئے۔

    اس فلم میں کنگ خان نے دوہرا کردار ادا کیا ہے، ایک سپاہی کے طور پر ایک پٹی بند بدلہ لینے والے ولن کے طور پر نظر آرہی ہیں۔

    شاہ رخ خان کی فلم ’ جوان‘ کی ٹریلر ’ میں کون ہوں، کون نہیں، پتا نہیں، میں اچھا ہوں، برا ہوں، میں پنے ہوں یا پاپ ہوں، یہ خود سے پوچھنا‘ یہ ڈائیلاگ بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

    شاہ رخ خان فلم میں کہتے ہیں کہ ’ جب میں ولن بنتا ہوں تو میرے سامنے کوئی بھی ہیرو ٹک نہیں سکتا ‘، ایک سین میں انہین ٹرین میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

    اس فلم کی دلچسپ بات یہ ہے کہ ساؤتھ انڈین فلم کے مشہور ہدایت کار ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی والی فلم ہے، ‘جوان’ 7 ستمبر کو بھارت سمیت مختلف ممالک متعدد زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ’جوان‘ میں بالی وڈ کے سپراسٹار سنجے دت اور دیپیکا پڈوکون بھی جلوہ گر ہوں گے۔