Tag: فلم جوکر

  • 1 ارب ڈالر کماتے ہی ہدایتکار نے سیکوئل بنانے کا ارادہ کرلیا

    1 ارب ڈالر کماتے ہی ہدایتکار نے سیکوئل بنانے کا ارادہ کرلیا

    واشنگٹن : جرائم پر مبنی ڈرامہ فلم جوکر نے 1 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کیا تو ہدایت کار نے فلم کے سیکوئل بنانے کا بنانے کا ارادہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں برس اکتوبر میں ریلیز ہونے والی ڈی سی کامکس کی فلم ’جوکر‘ نے دنیا بھر میں 1 ارب ڈالرز (ایک کھرب 55 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کما کر نئی تاریخ رقم کی تھی کیونکہ یہ پہلی آر ریٹیڈ فلم ہے جس نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

    ہولی وڈ اسٹوڈیو وارنر برادرز نے معروف سپرہیرو بیٹ مین کے روایتی حریف جوکر کی زندگی پر مبنی اس فلم کو اکتوبر میں ریلیز کیا تھا اور اب اس نے لگ بھگ ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں 1 ارب ڈالرز کمائے۔

    خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل فلم کے ہدایت کار ٹوڈ فلپس سے جب فلم کے سیکوئل کے حوالے سے سوال کیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ ابھی تک جوکر کا سیکوئل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

    اب ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق جوکر کے 1 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد فلم کے سیکوئل کے حوالے سے بھی رپورٹس سامنے آنا شروع ہوچکی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ تو ہمیشہ ہی دیکھا جاتا ہے کہ جیسے ہی کوئی فلم حد سے زیادہ کامیاب ہوتی ہے ہدایت کار اس کا سیکوئل بنا دیتا ہے اور ایسا ہی کچھ ٹوڈ فلپس نے بھی کیا جو اس حوالے سے ڈی سی یونیورس سے بات چیت کررہے ہیں۔

    رپورٹس تھی کہ اس سے قبل ٹوڈ فلپس نے ڈی سی یونیورس کے ساتھ مل کر صرف ایک فلم بنانے کا معاہدہ کیا تھا تاہم اب اس فلم کی کامیابی کے بعد وہ کچھ اور فلمیں بھی اکٹھے بنائیں گے جن میں سے ایک جوکر کا سیکوئل ہوسکتا ہے۔

  • ہالی ووڈ کی نئی کرائم تھرلر فلم ’’جوکر‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ کی نئی کرائم تھرلر فلم ’’جوکر‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی جرائم پر مبنی ڈرامہ فلم جوکر کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، سنسنی خیزمناظر سے بھرپور فلم چار اکتوبر کو پردہ سیمیں کی زینت بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ہدایت کار ٹوڈ فلپس کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے مسخرے کے گرد گھومتی ہے جو احساس محرومی کا شکار ہو کر خونی قاتل کا روپ دھار لیتا ہے۔

    اس کی ماں اسے مسکرانے اور خوش رہنے کی تلقین کرتی ہے لیکن ایک دن گلی میں اس پر کچھ لڑکے حملہ کرتے ہیں اور یہ واقعہ اس کی زندگی کو ہمیشہ کے لئے بدل دیتا ہے اور وہ غلط راستہ اختیار کر لیتا ہے ۔

    اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیتے ہیں، بریڈلے کوپراورٹوڈ فلپسکی پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم میں ہالی وڈ اداکارجوا کوائین فیونکس مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو ں گے۔

    یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم چار اکتوبر کو امریکی سنیماؤں کی زینت بنے گی۔