Tag: فلم دنگل

  • فاطمہ ثنا شیخ فلم دنگل کے بعد کس خوف کا شکار ہوئیں؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

    فاطمہ ثنا شیخ فلم دنگل کے بعد کس خوف کا شکار ہوئیں؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے فلم دنگل کے بعد کی جانے والی جدوجہد سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے عامر خان کی فلم دنگل کا حصہ بننے کے بعد اپنے کیرئیر میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق گفتگو کی۔

    فاطمہ ثنا شیخ نے انٹرویو کے دوران اس حقیقت کا اعتراف کیا کہ دنگل جیسی بلاک بسٹر فلم سے ڈیبیو کرنے کے بعد ان کے لیے انڈسٹری میں جگہ بنانا مزید مشکل ہوگیا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس بات کا دباؤ محسوس ہوتا تھا کہ میں نے جو اپنی ڈیبیو فلم میں معیار قائم کیا ہے، کیا میں اس پر پورا نہیں اتر پاؤں گی؟ ’

    فاطمہ ثنا شیخ نے کہا کہ ایک وقت وہ بھی تھا جب مجھے خود پر شک ہونے لگا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں اچھی اداکارہ ہوں، لیکن کیا واقعی میں ایسی ہوں؟۔

    اداکارہ نے کہا کہ اسی شک کی وجہ سے میں نے اکیلی فلمیں نہیں کی کیونکہ تب کسی پروجیکٹ کی پوری ذمہ داری مجھ پر ہوتی، اور اگر فلم ناکام ہوجاتی تو میں کیا کرتی؟ میں اسی خوف کے ساتھ کام کر رہی تھی۔

    فاطمہ ثنا شیخ نے مزید کہا کہ مجھے یہ سمجھنے میں وقت لگا کہ ناکامی اور غلطیاں کرنا بھی ٹھیک ہے، مجھے خود پر اعتماد نہیں تھا۔ لیکن پھر میں نے سوچا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میرا کام صرف اتنا ہے کہ میں اپنے کام پر توجہ دوں اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کروں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ اب مجھے خود پر مکمل اعتماد ہے اور میں اپنہ جگہ مطمئن ہوں، میں اس حقیقت کو بھی  تسلیم کرچکی ہوں کہ کامیابی عارضی ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ دنگل کے بعد عامر خان کے ساتھ گہرے تعلقات کے باعث خبروں کی زینت بنی رہی تھیں اور عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کی علیحدگی کی وجہ بھی انہیں قرار دیا گیا تھا۔

    ایسی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا تھا  کہ میں نہیں چاہتی کہ لوگ غلط سوچیں مگر اب میں نے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے مگر اب بھی کبھی کبھی ایسی باتیں مجھے دکھ پہنچاتی ہیں۔

  • فلم ’دنگل‘ کی اسٹار اداکارہ کے والد چل بسے

    فلم ’دنگل‘ کی اسٹار اداکارہ کے والد چل بسے

    سرینگر: بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی میگا ہٹ فلم دنگل سے شہرت پانے والی اداکارہ زائرہ وسیم کے والد زاہد وسیم انتقال کرگئے۔

    دین اسلام کی خاطر اداکاری کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے انتقال کی خبر شئیر کی، سابقہ اداکارہ نے پوسٹ میں کہا کہ میرے والد زاہد وسیم کی جدائی میں ہمارے دل غم سے بوجھل ہیں اور آنکھیں نم ہیں تاہم یہی اللہ کی مرضی ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ پر مزیدلکھا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ میرے والد کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کریں۔

    واضح رہے کہ زائرہ وسیم کو 2016 میں عامر خان کی فلم دنگل سے مقبولیت حاصل ہوئی تھی اس فلم میں  انہوں نے خاتون ریسلر گیتا پھوگٹ کی کم عمری کا کردار عمدگی سے ادا کرنے پر انہیں بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔

    زائرہ وسیم نے عامرخان کی ایک اور فلم سیکرٹ سپر اسٹار میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا، جس کے بعد 2019 میں اداکاری سے قطع تعلق کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ایسا کام جاری نہیں رکھ سکتی جو میرے مذہب اسلام سے متصادم ہو۔

  • برقع پر تنقید، دنگل اداکارہ کا بھارتی وزیر کھیل کو سخت جواب

    برقع پر تنقید، دنگل اداکارہ کا بھارتی وزیر کھیل کو سخت جواب

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں نئے ریکارڈ بنانے والی فلم دنگل سے اپنے کیئریئر کا آغاز کرنے والی کشمیری نوجوان اداکارہ زائرہ وسیم نے برقع پر تنقید کرنے والے بھارتی وزیر کھیل اوربے جے پی کے رہنما وجے گوئل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت جواب دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بھارتی وزیر کھیل وجے گوئل نے ایک تصویر ٹوئیٹ کی جس میں ایک لڑکی کو حجاب پہننے پنجرے میں قید دکھایا گیا ہے، وزیر کھیل نے یہ تصویر دنگل میں کردار ادا کرنے والی نوجوان اداکارہ کو ٹیگ کردی تھی۔

    اپنی ٹوئیٹ میں وجے گوئل نے لکھا کہ ’’یہ تصویر زائرہ وسیم کی کہانی بیان کررہی ہے، ہماری بیٹیاں پنجرہ توڑ کر آگے بڑھنے لگی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں اور ہمت ملنے لگی ہے‘‘۔

    زائرہ وسیم نے وزیر کھیل کی برقع پر تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’سر، میں آپ کا بہت احترام کرتی ہوں اور مکمل احترام کے ساتھ کہتی ہوں کہ آپ کی سوچ اور نازیبا مثال کے ساتھ آئندہ میرا موازنہ نہ کیجئے گا‘‘۔

    زائرہ نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ ’’حجاب پہننے والی خواتین بھی خوبصورت اور آزاد ہوتی ہیں، اس تصویر میں جو کہانی پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اُس کا میری زندگی سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں‘‘۔

    زائرہ وسیم کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر سے ہے اور انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم دنگل میں اہم کردار ادا کیا ہے، زائرہ فلم میں گیتا پھوگاٹ کے کردار میں نظر آئی ہیں۔

    خیال رہے زائرہ نے گزشتہ دنوں جموں کشمیر کی مشہور شخصیت محبوبہ مفتی سے ملاقات کی تھی جس کے بعد لوگوں کی جانب سے اُن پر تنقید کی گئی تھی کہ ’’آپ ناکام وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے کے بجائے بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے متاثرہ افراد سے ملاقات کرتیں‘‘۔

  • پاکستان میں ’دنگل‘ نہیں سجےگا، عامر خان کے مداح مایوس

    پاکستان میں ’دنگل‘ نہیں سجےگا، عامر خان کے مداح مایوس

    نئی دہلی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم ’دنگل‘ کے تقسیم کاروں نے فلم کی پاکستان میں نمائش کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنگل پاکستانی سینماؤں کی زینت نہیں بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فلم ’دنگل‘ کے ڈسٹری بیوٹرز نے نئی دہلی سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں میڈیا میں گردش کرنے والی اس خبر کی تردید کی ہے جس کے مطابق عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کی ہمسائے ملک میں بھی نمائش ہوگی۔


    ’’عامر خان نے فلم دنگل کیلئے اپنے وزن میں 30 کلو کا اضافہ کرلیا‘‘


    بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم رستم نے سرحد کے دونوں طرف کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے، پاکستانی شائقین نے بھی فلم سلطان کو پذیرائی بخشی تھی تاہم عامر خان کی جانب سے فلم دنگل میں اپنے جوہر دکھانے کے اعلان کے بعد سے شائقین کی پوری توجہ کا مرکز دنگل بن گئی ہے۔


    ’’ فلم دنگل میں عامر خان کے ایک جلوے نے دھوم مچادی‘‘


    ابھی فلم جاری نہیں ہوئی لیکن فلم کے تیاری کے مراحل کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی بالخصوص عامر خان کی جانب سے فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے پہلے اپنے وزن کو بڑھانا اور پھر دوبارہ اصل حالت میں لانے کی حیرت انگیز کار گذاری نے فلم کو ریلیز ہونے سے پہلے ہی قبول سند عام دے دی ہے۔

    dungle-post-4

    ایسی صورت حال میں فلم کے تقسیم کاروں کی جانب سے فلم کو پاکستان میں نمائش کے لیے پیش نہ کرنے کے بیان نے مسٹر پرفیکشنسٹ کے پاکستانی مداح اور فلم دنگل کے منتظر پاکستانی شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑا دی ہے۔


    ’’ فلم دنگل کی ریلیز کی تاریخ نہیں بدلوں گا،عامر خان‘‘


    واضح رہے فلم دنگل کے ڈسٹری بیوٹرز کا حالیہ بیان اس وقت آیا ہے جب پاکستانی سنیماؤں کے مالکان نےانڈین فلموں کی نمائش پر لگی پابندی ہٹا لی گئی ہے، بھارتی فلموں کو نمائش کی اجازت ملنے کے بعد پاکستانی شائقین فلم دنگل کی نمائش کے لیے امید لگائے بیٹھی تھی۔

    dungle-post-2

    پاکستانی سینیما کے مالکان کا کہنا ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے بعد سے انہیں 150 ملین روپے کا نقصان اٹھا نا پڑا ہے۔

    خیال رہے ماہ ستمبر کے آخر میں لائن آف کنٹرول پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی اداکاروں کو ملک بدر کرنے اور ان تمام بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی تھی جس میں پاکستانی اداکاراؤں نے مرکزی کردار ادا کیئے تھے۔

    dungle-post-3

    بھارتی انتہا پسندوں کے آگے بے بس بھارتی حکومت نے نہ صرف یہ کہ پاکستانی اداکاروں کو ملک بدر کیا بلکہ اپنے ہی ملک میں بنی بھارتی فلموں پر صرف اس لیئے پابندی لگا دی کیوں کہ اس میں مرکزی کردار پاکستانی اداکاروں نے ادا کیئے تھے جس کے بعد پاکستانی سینماؤں کے مالکان نے بھی 30 ستمبر کو بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگادی تھی۔

    dungle-post-1

    یاد رہے ستمبر کے مہینے پاکستان اور بھارت کے لائن آف کنٹرول میں کشیدگی عروج پر تھی بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے مضحکہ خیز دعوے اور لائن آف کنٹرول پر بے گناہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے بعد سے دونوں ممالک میں صورت حال کشیدہ ہے جس کا اثر فنون لطیفہ اور کھیلوں کے میدان میں بھی پڑا۔

  • شاہ رخ خان اور سلمان خان مجھ سے بڑے اسٹار ہیں، عامر خان

    شاہ رخ خان اور سلمان خان مجھ سے بڑے اسٹار ہیں، عامر خان

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کےمسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھی اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان ان سے بڑے سپر اسٹارز ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے تینوں خانز شارخ خان،سلمان خان اور عامر خان کا شمار اندسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے.، تینوںاسٹارز نے اندسٹری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں.

    بالی ووڈ کے تینوں خانر کی نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیامیں بہت بڑی فین فالوونگ ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اندسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں شمار کیا جاتاہے.

    گذشتہ روز بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم دنگل کا پوسٹر ریلیز کیا،تقریب کے دوران عامر خان نے شارخ خان اور سلمان خان کو خود سے بڑا اسٹار کہا، مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا’جب سلمان اور شاہ رخ کمرے میں آتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کوئی اسٹار آیا ہے،مجھ میں ایسی خصوصیات موجود نہیں‘.

    یاد رہے کہ عامر خان اپنی فلم’دنگل‘میں مہاویر سنگھ پھوگٹ نامی ریسلر کا کردار ادا کر رہے ہیں،جنکہ ان کی فلم رواں سال 23 دسمبر کو سنیما گھروں میں مداحوں کے لیے ریلیز کی جائے گی.