Tag: فلم سلطان

  • دبنگ خان کی سلطان پیچھے ، رجنی کانت کی کبالی آگے

    دبنگ خان کی سلطان پیچھے ، رجنی کانت کی کبالی آگے

    ممبئی : انڈین سپر اسٹار اور ٹرینڈ سیٹر رجنی کانت کی فلم کبالی نے رواں سال ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کر کے دبنگ خان کی سلطان کو پیچھے چھوڑ دیا گیا،فلم اپنی ریلیز سے قبل ہی مالکانہ حقوق کی مد میں تین کروڑ ڈالر کما چکی ہے۔

    اپنے اچھوتے انداز اور منفرد کردار کشی کے حوالے سے شہرت پانے والے اداکار رجنی کانت کی نئی فلم کبالی نے ریلیز کے پہلے روز ہی 48 کروڑ روپے سمیٹنے میں کامیاب رہے یوں بھارتی انڈسٹری کے سدا بہار ہیرو رجنی کانت نے خود سے کم عمر اور دبنگ انٹری دینے والے سلمان خان کی فلم سلطان کو پیچھے چھوڑ دیا سلو بھائی کی فلم سلطان پہلے روز 36.5 کروڑ روپوں کا بزنس کر پائی تھی اور سمجھا جا رہا تھا کہ یہ ریکارڈ ساز بزنس کسی اور فلم کے حصے میں برسوں تک نہ آسکے گا لیکن اپنی اداکاری سے سب کو محو حیرت کرنے والے رجنی کانت نے فکلم بینوں جے ساتھ ساتھ فکلم سازوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

    kabaali-post-1

    دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کبالی کے حوالے سے فلم ناقدین نے کچھ زیادہ اچھی رائے نہیں رکھتے ہیں اور باکس آفس پر ایک اوسط درجے کی فلم قرار پانے کی پیشن گوئی کر رہے تھے مگر رجنی کانت کی اسٹائلش پرفارمنس،کہانی، عکس بندی اور تین زبانوں میں ریلیز کیے جانے پر لوگ اس فلم کو دیکھنے پر مجبور ہو گئے،رجنی کانت زیادہ تر تمل فلموں میں کام کرتے ہیں اور وہ ایشیا کے مہنگے ترین اداکاروں میں شامل ہیں اور ایسا ان کے مداحوں کی وجہ سے ہے۔

    3

    یہ فلم تامل، تیلگو اور ہندی زبانوں میں ریلیز ہوئی اور اس نے سب سے زیادہ بزنس بھی تامل ناڈو میں کیا جہاں یہ 21.5 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔ دوسری جانب سلمان خان کی فلم سلطان تیزی سے انڈیا میں 300 کروڑ روپے کمانے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونیوالی فلم سلطان متعدد ریکارڈز توڑ چکی ہے اور ابھی بھی اچھا بزنس کر رہی ہے۔

    4
    رجنی کانت کی بادشاہت بھارتی فلم انڈسٹری پر کئی دہائیوں سے قائم و دائم ہے،عین بڑھاپے میں ہیرو کے کردار میں آنے والے رجنی کانت آج بھی فلم بینوں کی اولین پسند ہیں وہ ہر فلم ایک نئے گیٹ اپ اور نئے و اچھوتے انداز کے باعث فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کمال مہارت رکھتے ہیں،اُن کے ڈائیلاگ زبان زدعام ہوتے ہیں اور ان کا انداز ہر بھارتی نوجوان اپنانے میں فخر محسوس کرتا ہے وہ ایکشن فلموں کے جنگجو ہیرو اور جزباتی منظر بندی میں رومانوی ہیرو کا کردار ادا کرنے میں یکساں مہارت رکھتے ہیں۔

    kabaali-post-3 (1)

    رجنی کانت کی شہرت اور فلم کا بے چینی سے انتظار کرنے والے مداحوں کی بے تابی کا اندازہ لگانے کے لیے یہی کافی ہے کہ تامل ناڈو میں کئی کمپنیوں نے پہلے ہی اپنے ملازمین کو چھٹی دے دی تاکہ کوئی فلم دیکھنے کے لیے بیماری کا بہانہ نہ کرے جب کہ ایک طیارے کو فلم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پینٹ کیا گیا۔

    ایک ہفتے قبل ریلیز ہونے والی فلم انڈیا میں 12000 اسکرینز پر دکھائی جا رہی ہے اس فل کی کامیابی کا پیمانہ ناپنے کے لیے کسی نئی اصطلاح کا ایجاد ضروری ہو گیا ہے کیوں کہ کامیاب ترین، ’بلاک بسٹر‘ اور باکس آفس کی ہِٹ فلم کی اصطلاح ناکافی پڑ گئی ہیں۔

  • بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان شادی کرنے کے لیے بے تاب

    بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان شادی کرنے کے لیے بے تاب

    ممبئی : بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنے کے لیے بے تاب ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلطان فلم کی پروموشن کے دوران کیا.

    تفصیلات کے مطابق لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے دبنگ خان کی شادی کی افواہیں میڈیامیں گردش کرتی رہتی ہیں اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار کب شادی کریں گے.

    سلمان خان نے حال ہی میں اپنی فلم ’سلطان‘ کی تشہیر کے لیے ایک ریئلٹی شو ’سا رے گا ما‘ میں شریک ہوئے،اس دوران ان کے ایک مداح نے ان سے شادی کے حوالے سے مشورہ مانگ لیا جس پر دبنگ خان کا کہنا تھا کہ ’آپ غلط انسان سے مشورہ لے رہے ہیں، میں ہمیشہ ہی شادی کے معاملے میں بدقسمت رہا ہوں۔‘

    POST 1

    بالی ووڈ سُپر اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اصل میں شادی کرنے کے لیے مر رہا ہوں اور ہمیشہ انتظار کرتا ہوں کہ دوسری پارٹی بھی حامی بھرے، کیونکہ مرد کچھ نہیں کہہ سکتے، آخری فیصلہ خواتین کو لینا ہوتا ہے۔‘

    POST 2

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ معروف بھارتی اخبار کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سلمان خان نے لولیا سے سال2016 میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ دبنگ خان نے اپنی والدہ کی خوائش کا احترام کرتے ہوئے کیا ہے.

    POST 3

  • دبنگ خان کا گلوکار ارجیت سنگھ کو پہچاننے سے انکار

    دبنگ خان کا گلوکار ارجیت سنگھ کو پہچاننے سے انکار

    ممبئی : بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے معروف گلوکار ارجیت سنگھ کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبنگ خان  اداکارہ انوشکا شرما کے ہمراہ گزشتہ روز اپنی نئی فلم  ’’سلطان‘‘ کی پروموشن کے لیے ایک تقریب میں شریک ہوئے جہاں ایک صحافی نے اُن سے ارجیت سنگھ  کے گانے کے حوالے سے سوال کیا  تو جواب میں  سلمان خان نے گلوکار کو پہنچاننے سے  صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کئی گلوکار گانا گاتے ہیں مگر گانے کو فلم میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ فلم کے پروڈیوسر اور ڈائیریکٹر کو کرنا ہوتا ہے۔

    سلمان خان نے مزید کہا کہ ایک بار میری آواز کو بھی مسترد کیا جاچکا ہے مگر میں نے مثبت طریقے سے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھا اور اپنے آواز کےساتھ مزاج میں نکھار پیدا کرنے کی کوشش کی۔

    یاد رہے دبنگ خان کی نئی فلم ’’ سلطان‘‘ میں ارجیت سنگھ کی آواز میں ایک گانا ’’جگ گھومیا‘‘ شامل کیا گیا تھا مگر ارجیت سے ناراضی کے بعد فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے اس گانے کو ارجیت سنگھ کی آواز سے نکال کر فلم پاکستانی اداکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کر کے شامل کیا ہے۔

    واضح رہے ایک نجی محفل میں ارجیت سنگھ کی جانب سے دبنگ خان کے لیے کچھ الفاظ کی ادائیگی کے بعد گلوکار کی جانب سے سوشل میڈیا پر معافی طلب کی گئی تھی جس میں ارجیت نے سلمان خان سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے بارے میں برا سوچ بھی نہیں سکتے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی گلوکارارجیت سنگھ کو سلمان خان کی توہین مہنگی پڑ گئی

     گلوکار نے سلمان خان سے اپیل کی تھی کہ ’’ آپ کی فلم کے لیے گیت گانا میرے لیے اعزاز  کی بات ہے، آپ سے اپیل ہے کہ تمام کوتاہیوں کو درگزر کرتے ہوئے میرے گانے کو اپنی فلم میں شامل کرلیں ‘‘۔

    فلم بینوں کی جانب سے سلو میاں کی اس ناراضی پر ارجیت سنگھ کے مستقبل کو خطرناک قرار دیا گیا ہے اور چند نامور شخصیات نے گلوکار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد سلمان خان سے معافی مانگ کر معاملے کو حل کریں۔

  • راحت فتح سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے

    راحت فتح سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے

    لاہور:استاد راحت فتح علی خاں بھارتی اداکار سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے جہاں وہ عیدالفطر پر ریلیز کی جانے والی بالی وڈ فلم سلطان کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے۔

    بھارت روانگی سے قبل میلوڈی کنگ راحت فتح علی خاں نے اے آر وائی کو بتایا کہ وہ سلمان خان کی خواہش پر دورہ بھارت پر جارہے ہیں جہاں وہ دوران فلم سلطان کی میوزک لانچنگ اور تشہیری مہم میں بھی حصہ لیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھارت میں قیام کے دوران کچھ نئے فلمی پراجیکٹس پر بھی کام کریں گے جن کی تفصیلات وہ عید الفطر کے موقع پر اے آر وائی نیوز پر اینکر عمرشریف اور وسیم بادامی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بتائیں گے۔

    واضح رہے کہ فلم سلطان میں اداکار سلمان خان اور انوشکا شرما پر فلمایا گیا گیت ‘‘جگ گھومیا ‘‘راحت فتح علی خاں کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جوفلم کی ریلیز سے قبل ہی میوزک اور فلمی حلقوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

    سلماں خان کا شمار بھی راحت فتح کے مداحوں میں ہوتا ہے اور وہ کئی مرتبہ اس بات کا اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ ان کی فلموں کی کامیابی میں پاکستانی گلوکار راحت فتح کے گیتوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

    طویل بیڈ پیج کے بعد فلم دبنگ سے سلمان خان کا کم بیک ہوا تو اس کا کریڈٹ بھی انہوں نے راحت فتح علی کے گیت ‘‘تیرے مست مست دو نین ’’کو دیا۔

    ‘‘جگ گھومیا ‘‘کی ریکارڈنگ سے قبل فلم سلطان کی پوری ٹیم یہ گیت ارجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کرانا چاہتی تھی مگر صرف سلمان خان کا ووٹ راحت فتح علی خاں کی حمایت میں اس یقین کے ساتھ تھا کہ جگ گھومیا کو پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خاں سے بہتر کوئی نہیں گا سکتا۔

  • بھارتی گلوکارارجیت سنگھ کو سلمان خان کی توہین مہنگی پڑ گئی

    بھارتی گلوکارارجیت سنگھ کو سلمان خان کی توہین مہنگی پڑ گئی

    ممبئی : بھارتی گلوکا ارجیت سنگھ کو تین سال قبل ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران سلمان خان کے خلاف ادا کیے گئے توہین آمیز الفاظ کی ادائیگی مہنگی پڑ گئی۔

    تین سال قبل ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے دبنگ خان کے لیے توہین آمیز الفاظ ادا کیے تھے، جس کے بعد گلوکار نے سلمان خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی مگر رابطہ نہ ہوسکا۔

    بعد ازاں گلوکار نے اپنے فیس بک آئی ڈی سے سلمان خان نے نام معافی نامہ تحریر کرتے ہوئے  اس امید کا اظہار کیا تھا کہ اداکار پیدا ہونے والی غلط فہمی کو نظراندازکرتے ہوئے معاف کرنے کا اعلان کردیں گے۔

    arijit-singh-post-1

    اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے گلوکار کا معافی نامہ پڑھ کر موقف اختیار کیا کہ ’’اب وہ گلوکار کے ساتھ کسی قسم کی ہمدردی نہیں کرسکتے‘‘۔

    اس بات کا عملی ثبوت دیتے ہوئے سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ کے ڈائریکٹر کو ارجیت سنگھ کی آواز میں گایا گیا گانا ’’جاگ جھومیا‘‘ نکالنے کی ہدایت کردی تھی، جس کے بعد فلم میکر نے اس ورژن کو فلم سے نکال دیا ہے۔

    فلم ڈائریکٹر کے مطابق یہ گانا جذباتی ہے اور اس کے لیے سریلے گلوکار کی آواز کی ضرورت ہے، اس حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ہدایتکار نے اس گانے کے لیے معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان سے رابطہ کیا ہے مگر اس خبر کی باضابطہ  کوئی تصدیق نہیں کی جاسکی۔

    salman-post-1

    بھارتی بالی ووڈ میگزین نے دعویٰ کیا ہےکہ ارجیت سنگھ اپنی غلطی کی معافی کے لیے آئندہ چند روز میں سلمان خان کے گھر جانے یا پھر سوشل میڈیا کے توسط سے اُن سے رابطہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو ختم کرنے اور فلم میں گلوکار کی تبدیلی کے فیصلے نظر ثانی کی اپیل کرسکیں۔

    واضح رہے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان بھارتی اداکار سلمان خان کی فلم دبنگ کے لیے گانا گا چکے ہیں جسے سلمان خان اور ان کے مداحواں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

    ارجیت کے مداحوں کی جانب سے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ راحت فتح علی خان کے مداح ایک بار پھر سلمان خان کی مووی میں پاکستانی گلوکار کی آواز سننے کے لیے بے تاب ہیں۔

     

  • مداحوں کا انتظار ختم سلمان خان کی فلم سلطان کی شوٹنگ مکمل

    مداحوں کا انتظار ختم سلمان خان کی فلم سلطان کی شوٹنگ مکمل

    ممبئی : بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کی کھیل پر مبنی فلم سلطان کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی،فلم عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی.

    ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی جانب سے ٹویٹر پر چند تصاویر شئیر کی گئی ہیں جس میں انہوں نے دبنگ خان کو کندھے پر اُٹھایا ہوا ہے اور مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں.


    فلم سلطان میں سلمان خان کے ساتھ انوشکا شرما جلوہ گر ہیں، فلم میں پہلوان سلطان علی خان کو دکھایا گیا ہے جو اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کے مسائل کاشکار ہے،اس کے باوجود وہ کامن ویلتھ گیمز 2010 اور لندن اولمپکس2012 کی عالمی چیمپئن شپ میں شہرت حاصل کرتا ہے.


    فلم کی پروڈیوسر آدتی چوپڑا ہے فلم یش راج فلم بینرز کے تلے بنائی گئی ہے اور عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی.

    اس سے قبل ڈائریکٹر علی عباس ظفر نےایک تصویر ٹویٹ کی تھی جس میں سلمان خان شوٹنگ کے آخری دن ٹریکٹر چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں.