Tag: فلم ’سکندر‘

  • عید پر ریلیز ہونیوالی فلم "سکندر” کی ٹکٹوں کی قیمتیں کہاں تک جا پہنچیں؟

    عید پر ریلیز ہونیوالی فلم "سکندر” کی ٹکٹوں کی قیمتیں کہاں تک جا پہنچیں؟

    بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم "سکندر” کی ٹکٹوں کی قیمتیں عام فلموں کی قیمت سے کہیں زیادہ ہیں۔

    سلمان خان کی سکندر 30 مارچ کو بڑے پردے پر ریلیز ہوئی ہے، اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے لیے ایڈوانس بکنگ منگل 25 مارچ کو شروع ہوئی تھی، شائقین نے سلمان خان کی فلم کے پہلے دن کے شوز کے ٹکٹ حاصل کرنے میں کافی دلچسپی دکھائی تھی۔

    سلمان خان اپنی فلموں کی کامیابی کیلیے دعا کیوں نہیں کرتے؟

    زبردست مانگ کی وجہ سے بھارت کے بڑے شہروں میں ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور سکندر کے ٹکٹ کی قیمت 2200 روپے تک جاپہنچی ہے۔

    ممبئی میں پلازہ سینما نے شام کے شوز کے لیے اپنی ریلائنر سیٹوں کی قیمت 700 بھارتی روپے رکھی ہے جبکہ ملٹی پلیکسز نے اپنے پریمیم ٹکٹوں کے لیے "بلاک بسٹر پرائسنگ” رکھی ہے جس میں لگز سیٹیں 2,200 بھارتی روپے تک ہیں۔

    دہلی میں بھی ٹکٹوں کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، وہاں بھی پریمیم ٹکٹ 1,600 اور 1,900 بھارتی روپے کے درمیان بک رہے ہیں۔

    عام فلم کے مقابلے میں اتنی زیادہ قیمتوں کے باوجود، بہت سی اسکرینوں پر فلم کی ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔ یہاں تک کہ بڑے شہروں میں ملٹی پلیکس کی ریگولر سیٹیں بھی 850 سے 900 روپے تک فروخت ہو رہی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/salman-khans-sikandar-leaked-online-hours-before-release/

  • سلمان خان کی فلم "سکندر” ریلیز سے چند گھنٹوں قبل آن لائن لیک

    سلمان خان کی فلم "سکندر” ریلیز سے چند گھنٹوں قبل آن لائن لیک

    بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی نئی فلم سکندر کو سینما گھروں میں آنے سے چند گھنٹے قبل ہی آن لائن لیک کر دیا گیا۔

    پائریسی کے باعص سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم سکندر کو بڑا دھچکا لگنے کا خدشہ ہے کیوں کہ بڑی اسکرین پر آنے سے چند گھنٹے قبل ہی ہیکرز نے اسے آن لائن لیک کر دیا ہے، فلم اتوار کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق، اسے ہفتے کی رات دیر گئے آن لائن لیک کر دیا گیا، تاہم متعلقہ حکام نے کئی ویب سائٹس سے فلم کے پائریٹڈ ورژن کو ہٹا دیا ہے۔

    ’سلمان خان کی ’سکندر‘ میں اوریجنل کچھ نہیں سب کچھ کاپی ہے‘

    فلم تجزیہ کار کومل ناہٹا نے ٹوئٹ میں بتایا کہ "یہ کسی بھی پروڈیوسر کے لیے سب سے برا خواب ہے۔ ایک فلم تھیٹر میں ریلیز ہونے سے پہلے ہی لیک ہو رہی ہے۔ بدقسمتی سے، کل شام ساجد نڈیاڈوالا کی ‘سکندر’ کے ساتھ ایسا ہی ہوا، جو آج سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔”

    انھوں نے مزید کہا کہ فلم میکرز، نڈیاڈوالا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ نے درخواست پر حکام نے کارروائی کی اور لیک ورژن کو سینکڑوں ویب سائٹس سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    کومل نے لکھا کہ پروڈیوسر نے حکام کو کل رات 600 سائٹس سے فلم کو ہٹانے کے لیے کہا تھا لیکن فلم کو اس عمل سے نقصان ہو چکا تھا، یہ قابل مذمت فعل جس کی وجہ سے سلمان کی فلم اور پروڈیوسر کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

    ابھی تک اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ملیں کہ ‘سکندر’ کیسے لیک ہوئی اور لیک ہونے والا ورژن کہاں سے آیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم میکرز نے پولیس سے رابطہ کیا ہے، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/salman-khan-bold-prediction-regarding-sikandar-box-office/

  • سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے سیٹ سے پہلی جھلک وائرل

    سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے سیٹ سے پہلی جھلک وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان ان دنوں حیدرآباد میں اپنی آنے والی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جبکہ اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کا بھی سامنا ہے۔

    حال ہی میں فلم سکندر کے سیٹ سے سلمان خان کے لُک کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جوکہ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

    اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار ارون مہشیٹی نے فلم سکندر کے سیٹ سے دبنگ خان اور اپنی اہلیہ مالیک کی ایک تصویر شیئر کی۔

    انسٹاگرام پر ارون کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں انہیں کو ڈرائیور کی وردی میں ملبوس، دبنگ خان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بگ باس 17 سے شہرت پانے والے ایکٹر ارون، دبنگ خان کی فلم‘سکندر‘ کے ساتھ بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے میں مصروف ہیں جس کے لئے وہ بہت پر جوش ہیں۔

    ہانیہ عامر شادی کب کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

    دوسری جانب دبنگ خان کے چاہنے والے، جو فلم سکندر کی پہلی جھلک دیکھنے کیلئے بے چین تھے، سیٹ سے اداکار کے فلم کیلئے اپنائے گئے لُک کو دیکھ کر اب بالی وڈ کے دبنگ اداکار کو دوبارہ بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے تڑپ رہے ہیں۔

  • سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ میں ولن کا کردار کون کرے گا؟

    سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ میں ولن کا کردار کون کرے گا؟

    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ میں ولن کا کردار ادا کرنے کیلئے باہوبلی اداکار کو کاسٹ کرلیا گیا۔

    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان فلم ’سکندر‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ ہیروئن کیلیے رشمیکا مندانا کو کاسٹ کیا گیا ہے جو پہلی بار ان کے ساتھ کام کریں گی جبکہ یہ فلم 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سکندر اگلے سال ریلیز ہونے والی ہے جس کے لیے تیزی سے کام جاری ہے، سلمان خان جون میں فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SIKANDAR The Film (@sikandar_thefilm)

    فلم کے ولن کے بارے میں افواہیں تیز ہونے پر پروڈیوسر چترا لکشمن نے اعلان کیا کہ ساؤتھ اسٹار ستھیا راج فلم سکندر میں ولن کا کردار ادا کریں گے، فلم پروڈیوسر لکشمنن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ باہوبلی میں کٹپا کا کردار ادا کرنے والے ستھیا راج سکندر میں سلمان خان کے خلاف ولن کے طور پر نظر آئیں گے۔

    جبکہ دوسری جانب اداکار ستھیا راج نے خود بھی ایک حالیہ انٹرویو میں اس خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سلمان خان کی فلم میں ولن ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ ہدایتکار اے آر مروگاداس 2016 میں سوناکشی سنہا کی ایکشن ڈرامہ فلم ’اکیرا کے بعد آٹھ سال کے وقفے کے بعد ہندی سنیما میں فلم سکندر سے واپسی کیلئے تیار ہیں۔