Tag: فلم مالک

  • فلم مالک یونیورسٹیز،کالجز میں نمائش کیلئے پیش کرینگے، عاشر عظیم

    فلم مالک یونیورسٹیز،کالجز میں نمائش کیلئے پیش کرینگے، عاشر عظیم

    لاہور: اے آر وائی فلمز کی جانب سے ریلیز ہونے والی فلم مالک کے ڈائریکٹر عاشر عظیم کا کہنا ہے کہ پابندی ختم ہونے کے بعد اب فلم مالک کو یونیورسٹیز اور کالجوں میں نمائش کیلئے پیش کرینگے۔

    لاہور پریس کلب میں فلم مالک کے ڈائریکٹر عاشر عظیم کا کہنا تھا کہ حکومت فلم پر پابندی ختم ہونے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے جا رہی ہے، جہاں وہ بھرپور دفاع کرینگے۔


    فلم مالک بین الاقوامی سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی


    عاشر عظیم کا کہنا تھا کہ فلم میں کوئی قابل اعتراض مواد موجود نہیں تھا، ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب سینما گھروں میں فلم کی نمائش جاری ہے، اسے یونیورسٹیز اور کالجز میں بھی بلامعاوضہ دکھائیں گے۔


    فلم مالک پرپابندی، وفاق اور سینسربورڈ سےجواب طلب


    فلم مالک کے ڈائریکٹر نے کہا کہ 6 ماہ تک فلم پر پابندی کے باعث جہاں انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا وہیں سیاسی نظام اور کرپشن پر فلمیں بنانے والے ڈائریکٹرز کی حوصلہ شکنی بھی ہوئی ہے۔

     

  • لاہورہائیکورٹ نے بھی پاکستانی فلم ”مالک” کی نمائش پر پابندی ختم کردی

    لاہورہائیکورٹ نے بھی پاکستانی فلم ”مالک” کی نمائش پر پابندی ختم کردی

    لاہور : پاکستانی فلم ”مالک” کی نمائش کی اجازت دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے فلم پر پابندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید اور مقامی شہری عبداللہ کی ایک ہی نوعیت کی الگ الگ درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا اور درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے پاکستانی فلم ”مالک” کی نمائش پر پابندی ختم کردی۔

    لاہور ہائیکورٹ نے دو روز قبل درخواستوں کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ درخواست گزاروں کے وکلاء نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں ہے۔ جبکہ یہ پابندی آئین کے آرٹیکل 19 کی سنگین خلاف ورزی ہے جو ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق دیتی ہے۔

    درخواست گزاروں کے مطابق فلم میں کوئی ایسی چیز نہیں دکھائی دی جو ملکی سالمیت اور قانون کے خلاف یا جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہو۔

    وفاقی حکومت نے فلم پر پابندی لگا کر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے جس کی کوئی قانونی گنجائش نہیں ہے۔ جبکہ سندھ ہائیکورٹ بھی اس فلم کی نمائش پر پابندی کالعدم قرار دے چکی ہے لہٰذا پنجاب میں بھی فلم پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

    عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے فلم پر پابندی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے نمائش کی اجازت دے دی۔

     

  • فلم ’’مالک‘‘ کی نمائش پر پابندی کالعدم قرار

    فلم ’’مالک‘‘ کی نمائش پر پابندی کالعدم قرار

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نےفلم’’مالک‘‘ کے خلاف پابندی کالعدم قرار دیتے ہوئے فلم کوملک بھر میں ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ میں ’’مالک‘‘ پر سے پابندی ہٹانے کے لیے فلم کے ڈائریکٹر عاشر عظیم نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلم میں معاشرے کے حقائق دکھائے گئے ہیں۔

    عاشر عظیم نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ فلم سینسر بورڈ کی اجازت اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ریلیز کی گئی تھی لہذا حکومت کی پابندی غیرقانونی ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل گزشتہ سماعت میں عاشر عظیم کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل میں موقف اختیار کیا تھا کہ آئین دفعہ 142 اور 144 کے تحت وفاقی مقننہ کو وفاقی لسٹ میں آنیوالے مضامین پر قانون سازی منع ہے۔

    مزید پڑھیں:فلم مالک پرپابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی

    اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھاکہ سندھ میں کچھ سین نکال دیے گئے،جبکہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں قابل اعتراض حصے چلائے گئے.فلم سے قابل اعتراض حصے نکال دیے جائیں تو ہمیں اعترض نہیں ہوگا۔

    خیال رہے کہ فلم مالک کی ریلیز سے قبل وفاقی فلم سنسر بورڈ کی جانب سے فلم ’’مالک‘‘ کو سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا تاہم فلم کی ریلیز کے بعد فلم ’’مالک‘‘ کی ملک بھر میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ فلم پر پابندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواستیں دائر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی فلم پر پابندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔

  • فلم مالک بین الاقوامی سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

    فلم مالک بین الاقوامی سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

    کراچی : فلم مالک پاکستانی سنیماگھروں میں پابندی کے باوجود بین الاقوامی سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق عاشرعظیم کی فلم مالک کو پاکستان میں پابندی کا سامناہے،تاہم فلم کو وفاقی سینسر بورڈ یا سندھ سینسر بورڈ ملک سے باہر ریلیز کرنے سے نہیں روک سکتا.

    فلم مالک کو پاکستان کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونےکے کچھ ہی عرصے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا،وزارت اطلاعات کے مطابق فلم کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد میں شکایت موصول ہوئی تھیں جس کے مطابق فلم ملک میں نسلی دقیانوسیت کو فروغ دی رہی تھی.

    POST 1

    یاد رہے کہ وفاقی سینسر بورڈ کی جانب سے فلم کو کلیئرنس ملنے کے کچھ ہی عرصے بعد سینسر بورڈ کو فلم میں خامیاں نظر آنے لگیں اور فلم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے فلم مالک کی ملک بھر کے سنیماگھروں میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی.

    POST 4

    فلم مالک کی ٹیم کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں فلم کی پابندی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس پرعدالت کی جانب سے 10 جون کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاگیا تھا.

    POST 2

    ڈائریکٹر عاشر عظیم کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے لیکن فلم گلف ممالک سمیت کینیڈا،انگلینڈ،امریکا اور آسٹریلیا میں مداحوں کے لیے بہت جلد ریلیز کی جائے گی.

    یاد رہے کہ فلم مالک آٹھ اپریل کو پاکستانی سنیماگھروں میں ریلیز کی گئی،جبکہ اے آروائی فلم ڈسٹریبیوشن پارٹنز ہے،فلم کے ڈائریکٹر، رائٹر،پڑدیوسر عاشر عظیم ہیں، جبکہ فلم کی کاسٹ میں عاشر عظیم، فرحان علی آغا،ساجد حسن، احتشام الدین، حسن نیازی، راشد فاروقی سمیت دیگر شامل تھے.

  • فلم مالک پر پابندی، وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب

    فلم مالک پر پابندی، وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب

    لاہور: ہائی کورٹ نے پاکستانی فلم مالک کی نمائش پر پابندی کے خلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا، فلم مالک معاشرتی برائیوں‌ پر مبنی ہے جس پر وفاقی حکومت پابندی عائد کرچکی ہے.

    فلم پر پابندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں شہری عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد اب کسی بھی فلم کی نمائش پر پابندی عائد کرنا صوبائی حکومت کا اختیار ہے تاہم وفاقی حکومت نے ملک بھر میں فلم مالک پر پابندی عائد کر دی جو غیر قانونی ہے، سنسر بورڈ پنجاب کی جانب سے سرٹیفیکیٹ جاری ہونے کے بعد صوبے بھر میں فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دی جا رہی جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست گزار کے مطابق فلم میں کرپشن اور معاشرتی برائیوں کے خلاف شعور اجاگر کیا گیا ہے اس فلم میں ریاست اور آئین کے خلاف ایسا کوئی مواد نہیں جس کی وجہ سے اس پر پابندی عائد کی جا سکے لہذا عدالت فلم مالک کی نمائش پر پابندی کالعدم قرار دیتے ہوئے نمائش کی اجازت دے۔

  • فلم مالک کی پابندی کے خلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

    فلم مالک کی پابندی کے خلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

    لاہور: ہائیکورٹ نے فلم مالک کی پاکستانی سینماوں میں نمائش پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر فلم کی نمائش کے لئے حکومت پنجاب کا جاری کردہ اجازت نامہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    فلم کی نمائش کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس شمس محمود مرزا نے کی۔درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کو فلموں پرپابندی عائد کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں، اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبے کسی فلم پر پابندی عائد کرنے یا نہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ مالک فلم میں معاشرتی برائیوں اور کرپشن کو اجاگرکیا گیاہے،،یہ نہ توملکی سالمیت اور نہ ہی معاشرتی اقدار کے خلاف بنائی گئی اس کے باوجود نمائش پر پابندی عائد کی گئی ۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فلم پر پابندی قانون اور ضابطے کے مطابق عائدکی گئی ہے. عدالت نے فلم کی نمائش کے لئے حکومت پنجاب کا پہلے سے جاری کردہ اجازت نامہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

  • فلم مالک پرپابندی، وفاق اور سینسربورڈ سےجواب طلب

    فلم مالک پرپابندی، وفاق اور سینسربورڈ سےجواب طلب

    لاہور: ہائیکورٹ نےفلم ’’مالک‘‘پر پابندی کیخلاف وفاق اور سینسربورڈ سے پھر جواب طلب کرلیا۔

    فلم مالک پرپابندی کیوں لگائی عدالت نے وفاقی حکومت اورسینسربورڈ کوایک اورنوٹس جاری کردیا،لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

    درخواست گزارنےمؤقف اختیارکیاکہ فلم مالک میں کرپشن کے خلاف شعور پیداکیاگیا، جس پر حکومت نے پابندی عائد کی، آئین میں اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت فلم کی نمائش پر پابندی عائد نہیں کرسکتی۔

    عدالت نے وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت دس مئی تک ملتوی کردی۔

  • فلم مالک پرپابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی

    فلم مالک پرپابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی

    لاہور/ کراچی : وفاقی حکومت کی جانب سے فلم مالک پرپابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سےجواب مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق عاشر عظیم کی فلم مالک پر ریلیز ہونے کے دوسرے ہی ہفتے پابندی لگ گئی۔ فلم ڈائریکڑ عاشر عظیم نے پابندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم پر پابندی غیرقانونی ہے۔

    درخواست فلم مالک کی بندش کے خلاف دائر کی گئی ہے، عاشر عظیم کا مؤقف ہے کہ فلم میں قومی مفادکےخلاف کچھ نہیں ہے۔ فلم میں ایسا کوئی مواد شامل نہیں تھا کہ جس پر پابندی لگا ئی جائے۔

    دوسری جانب فلم “مالک” پرپابندی کے خلاف شہری کی جانب سے دائردرخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست کی سماعت کی ۔

    لاہورہائی کورٹ میں درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ سنسر بورڈ کے سرٹیفکیٹ کےبعد پابندی کا جواز نہیں۔ پابندی سے کرپٹ عناصر کو مزید تقویت ملے گی۔

    لاہور ہائیکورٹ نے مالک کے خلاف پابندی پر وفاقی حکومت اورسنسربورڈ سے واضح جواب مانگ لیاہے۔

    عدالت نےوفاقی حکومت اورسنسر بورڈ کونوٹس جاری کرتےہوئے سترہ مئی کو جواب طلب کرلیا۔

     

  • خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب فلم مالک کی صوبے بھر میں نمائش کی پیشکش

    خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب فلم مالک کی صوبے بھر میں نمائش کی پیشکش

    پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے سنیما گھروں میں فلم مالک کی نمائش کی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے مرکزی سینسر بورڈ کی پابندی کی جانب سے پابندی کو مسترد کرتے ہوئے فلم کو سنیما گھروں میں دکھانے کی پیشکش کی ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی کے مطابق ایک شخص نے کوشش کی ہے کہ بدعنوانی کو بے نقاب کرے، اس سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ فلم پر پابندی لگائی گئی ہے، یہ فلم پورے ملک میں دکھائی جانی چاہیے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں فلم ‘مالک’ پر پابندی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم نوٹیفکیشن میں پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تھی.

    دو روزقبل سندھ سنسر بورڈ نے بھی فلم ‘مالک’ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے چند گھنٹوں بعد ہی واپس لے لیا گیا تھا۔

    مرکزی سینسر بورڈ کے چئیرمین مبشر خان کےمطابق فلم ‘مالک’ پر عوامی شکایات اور ردعمل کے باعث پابندی لگائی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ اور کینٹ کے تمام سینما گھروں پر بھی مرکزی بورڈ کے قانون موشن فیکچر آرڈیننس (1979) کا اطلاق ہوتا ہےجس کے تحت فلم دکھانے والے سینما گھروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی.

  • پاکستانی فلم ’مالک‘پر پورے ملک میں پابندی عائد کردی گئی

    پاکستانی فلم ’مالک‘پر پورے ملک میں پابندی عائد کردی گئی

    کراچی: کرپشن کے خلاف بننے والی پاکستانی فلم ’مالک‘پر پورے ملک میں پابندی عائد کردی گئی، حکومت نےسینسرسرٹیفکٹ واپس لے لیا تین ہفتے چلنے کے بعد فلم سینماگھروں سےاترگئی۔

    دہشتگردی اورکرپشن پربنائی گئی فلم مالک حکمرانوں کوپسند نہیں آئی وزارت اطلاعات نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اردو فلم ’مالک‘پر ملک بھرمیں پابندی لگادی۔

    وزارت اطلاعات نے حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ فلم مالک کا سینسرسرٹیفکٹ دیا گیا تھا اب وہ واپس لیا جارہا ہے، سرکاری حکم کے بعد ملک بھرکے سینماگھروں پرمالک کی نمائش روک دی گئی۔

    ChDlj6zWYAMDgpO

    حکم نامےمیں پابندی کی وجہ نہیں لکھی گئی لیکن فلم کےڈائریکٹرکے مطابق بعض وزرا کو فلم میں حکومت پرتنقید پسند نہیں آئی تھی عاشرعظیم نے یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت کےحکم پرفلم میں جہاں جہاں لفظ وزیراعلٰی آیا تھا وہان بیپ لگادی گئی تھی۔

    فلم ڈائریکٹرکا کہنا تھا کہ تین ہفتےفلم چلنےکےبعدانہیں خط لکھ کربتایا گیا کہ فلم پرپابندی لگائی جارہی ہے۔

    فلم مالک پرکل سندھ حکومت نے پابندی لگاکراٹھالی تھی لیکن آج وفاقی حکومت نے پابندی لگادی،فلم تین ہفتےسےچل رہی تھی۔

    واضح رہے کہ ڈائریکٹر عاشرعظیم کے مطابق فلم مالک کی کہانی سیاست کے گرد گھومتی ہے اس فلم کا ایک ایک سین پاکستان میں شوٹ کیا گیا ہے۔