Tag: فلم مالک

  • سندھ گورنمٹ نے فلم ’مالک‘ پرپابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

    سندھ گورنمٹ نے فلم ’مالک‘ پرپابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

    کراچی: پاکستانی فلم ’مالک‘ سے وزیراعلٰی کا لفظ نکالنے کاحکم دیتے ہوئے سندھ سینسربورڈ نے فلم ڈائریکٹرعاشرعظیم کو خط لکھ کر فلم پرپہلے پابندی لگائی پھر کچھ دیرمیں فیصلہ واپس لیا۔

    دہشتگردی اورکرپشن پربنائی گئی فلم سندھ حکومت کو زیادہ پسند نہ آئی، سندھ سینسربورڈ نےفلم کے ڈائریکٹرعاشرعظیم کوخط لکھ دیا۔

    عاشرعظیم نے بتایا کہ سندھ سینسربورڈ نے ہدایت کی کہ فلم میں جہاں جہاں وزیراعلٰی کالفظ آیا ہے وہاں بیپ لگادیں۔

    فلم ڈائریکٹرکا کہنا تھا کہ تین ہفتےفلم چلنےکےبعدانہیں خط لکھ کربتایا گیا کہ فلم پرپابندی لگائی جارہی ہے۔

    اے آروائی نیوز پرخبرچلنے کے بعد سندھ سینسربورڈ نےفلم پرپابندی کافیصلہ واپس لے لیا جس کی عاشرعظیم نے بھی تصدیق کردی۔

    واضح رہے کہ ڈائریکٹر عاشرعظیم کے مطابق فلم مالک کی کہانی سیاست کے گرد گھومتی ہے اس فلم کا ایک ایک سین پاکستان میں شوٹ کیا گیا ہے۔

  • وطن پرستی کے جذبات کے موضوع پر بننے والی فلم ’مالک‘کل ریلیز ہوگی

    وطن پرستی کے جذبات کے موضوع پر بننے والی فلم ’مالک‘کل ریلیز ہوگی

    کراچی: ایکشن سسپنس اور وطن پرستی کے جذبات کے موضوع پر بننے والی فلم مالک جمعہ سے ملک بھر کے سینماوں کی ذینت بنے گی۔

    فلم کی مقامی سینما میں سجنے والے فلم کے ریڈ کارپٹ اور پریمیئر شو میں جب فلم کی کاسٹ اتری تو شرکاء پلکیں جھپکانا ہی بھول گئے،فلم مالک کا موضوع کرپشن ،سیاست اور ملک میں سرگرم مافیا ہیں جبکہ اس کو بنانے والے ڈرامہ سیریل دھواں کے مرکزی کردار عاشر عظیم ہیں۔

    فلم میں پاکستانی نوجوانوں کو وطن پرستی کا درس بھی دیا گیا ہے اور اس کے خاطر کچھ کر دکھانے کا جذبہ بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

    فلم مالک کی کہانی کا مرکزی کردار افغانستان کے جنگی حالات سے تنگ آنے والے خاندان کے مسائل سے متعلق ایک نوجوان کی ہے۔فلم کی کاسٹ میں ساجد حسن،حسن نیازی،عدنان شاہ ،فرحان علی آغا اور راشدفاروقی شامل ہیں۔