Tag: فلم پشپا 2

  • بچوں کو تھیٹر لے جانے پر پابندی عائد

    بچوں کو تھیٹر لے جانے پر پابندی عائد

    اداکار الو ارجن کی ’فلم پشپا 2 ‘ کے پریمیئر کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے بعد تلنگانہ ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنادیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس بی وجے سین ریڈی نے یہ حکم دو درخواستوں کی سماعت کے دوران دیا جن میں غیر معمولی شوز اور ٹکٹ کے اضافے پر اعتراض کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے پشپا 2 اور رام چرن کی فلم گیم چینجر کے لیے اسپیشل شوز کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے تھیٹرز میں بچوں کے داخلے کو صبح 11 بجے سے پہلے اور رات 11 بجے کے بعد محدود کرنے کا حکم دیا۔

    عدالت نے حکومت اور تھیٹر انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو صبح 11 بجے سے پہلے اور رات 11 بجے کے بعد شوز دیکھنے کی اجازت نہ دی جائے۔

    واضح رہے کہ یہ فیصلہ پشپا 2 کے دوران بھگدڑ کے باعث ایک خاتون کی ہلاکت اور 10 سالہ لڑکے کے شدید زخمی ہونے کے بعد آیا، عدالت نے ریاستی حکومت پر اضافی شوز اور ٹکٹ بڑھانے کی اجازت دینے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pushpa-2-premiere-boy-in-critical-condition/

  • الو ارجن جیل سے رہا، بڑا بیان بھی سامنے آگیا

    الو ارجن جیل سے رہا، بڑا بیان بھی سامنے آگیا

    ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار الو ارجن کو 14 دسمبر کی صبح تلنگانہ ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد حیدرآباد سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔

    الو ارجن کی فلم پشپا 2 کے پریمیئر کے موقع پر ایک مداح خاتون بھگدڑ کے دوران جان کی بازی ہار گئی تھی، بھارتی اداکار کو خاتون کی موت کے الزام میں 13 دسمبر کو گرفتار کیا گیا، مقدمے میں کہا گیا کہ حیدر آباد دکن کے سندھیا تھیٹر میں اداکار کی وجہ سے بھگدڑ مچی، جس کے باعث خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

    ساؤتھ انڈین اداکار کو گرفتاری کے بعد 14 دن کی ریمانڈ پر بھیجا گیا تھا لیکن تلنگانہ ہائی کورٹ نے انہیں 50000 روپے کے ذاتی مچلکہ پر عبوری ضمانت دے دی، تاہم الو ارجن کو جیل میں شب گزارنی پڑی تاہم اب اداکار کو رہا کردیا گیا ہے۔

    پشپا 2 کے سپر اسٹار اداکار الو ارجن گرفتار

    جیل سے باہر نکلنے کے بعد الو ارجن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’’فکر کی بات نہیں ہے، میں بالکل ٹھیک ہوں میں قانون پر مکمل یقین رکھتا ہوں اور اس کیس کے دوران عدالت میں جو کچھ ہو رہا ہے، میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا لیکن میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہوں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے متاثرہ فیملی کے لیے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں اس حادثے میں ہلاک ہونے والی خاتون کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، یہ واقعہ افسوسناک تھا اور میں ان کی مدد کے لیے ہمیشہ موجود رہوں گا۔

    الو ارجن نے اس حادثے کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ ایک غیر ارادی واقعہ تھا، میں ببھی فلم دیکھنے کے لیے سینما ہال گیا تھا اور اچانک یہ واقعہ پیش آگیا یہ کوئی جان بوجھ کر نہیں کیا گیا تھا۔

    ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جو میرے ساتھ اس وقت کھڑے رہے میں آپ سب کی سپورٹ کی وجہ سے یہاں موجود ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Allu Arjun (@alluarjunonline)